اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )نیو اسلام آباد ائیرپورٹ سمیت حیدرآباد اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کیلئے کمیٹی قائم، نیو اسلام آباد ائیرپورٹ سمیت حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کی زیرصدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں بورڈ نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کے لیے ٹرانزیکشن کمیٹی قائم کردی۔بورڈ نے ہاؤس بلڈنگ فائنانس کمپنی کی نجکاری کا موجودہ عمل ختم کرنے کی سفارش کی جب کہ اس کے 51 فیصد حصص کی نیلامی دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسی طرح پاکستان مورگیج ری فائنانس کمپنی کی 4.2 ارب کی بولی مسترد کردی گئی، اس کمپنی کی ریفرنس قیمت 13 ارب 55 کروڑ روپے تھی۔نجکاری بورڈ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی سفارش کردی جس پر بورڈ نے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کے لیے کنسیشن ماڈل اپنانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ ائیرپورٹ نجکاری میں گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ ماڈل مسترد کر کے اوپن بولی کا راستہ اپنانے کا فیصلہ کیا گیا
Blog
-

پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند، موٹرویز بند
لاہور (خصوصی رپورٹ )پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں گہری دھند کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہیں۔شدید دھند کی وجہ سے موٹروے ایم ون، صوابی سے پشاور، ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے بلکسر، ایم 3 فیض پور سے سمندری اور ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بند کردی گئی۔اس کے علاوہ ایم 5 شیرشاہ سے سکھر اور ایم 11 لاہور سے سمبڑیال تک بند ہے۔دوسری جانب سردی کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
-

کراچی شدید سرد موسم کی لپیٹ میں، پارہ 7.9 تک ریکارڈ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی سرد موسم کی لپیٹ میں ہے جہاں پارہ سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔اس کے علاوہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24سے 26ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے اور شمال مشرق کی سمت سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہر میں رات سب سے کم درجہ حرارت جناح ٹرمینل پر 7.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، گلستان جوہر میں 10.5، شارع فیصل 11.5، بن قاسم میں 11 اور ماڑی پور میں 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
-

امریکا میں لابنگ کے باوجود بھارت کو سفارتی محاذ پر شکست
نیویارک (فارن ڈیسک )امریکا میں لاکھوں ڈالرز کی لابنگ کے باوجود بھارت کو سفارتی محاذ پر شکست کا سامنا ہے۔امریکی تحقیقاتی ادارےکی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے امریکی لابنگ فرم کو 4لاکھ 50 ہزار ڈالرز دیے اور بھارت نے اپنی سفارتی ساکھ کوبحال کرنےکی کوشش کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے 2 لابنگ فرمز کوبالترتیب1.8ملین ڈالر اور 75 ہزار ڈالرز سہ ماہی پر ہائر کیا۔
-

خیبرپختونخوا: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں 11 خوارج ہلاک، اسلحہ برآمد
راولپنڈی(خصوصی رپورٹ )خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں 11 خوارج ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوگئے جب کہ ضلع کرم میں پولیس اور سکیورٹی فورسزکی مشترکہ کارروائی میں 5 خوارج مارے گئے۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ ہلاک خوارج کا تعلق بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تھا، مارے گئے خوارج سے اسلحہ اورگولہ بارود برآمد ہوا ہے جب کہ خوارج دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز اور پولیس کی کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں اور مزید خوارج کی تلاش جاری ہے، عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری شدت سے جاری ہے، غیرملکی سرپرستی یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
-

حکومت ،پی ٹی آئی مذاکرات ، وزیراعظم نے گرین سگنل دیدیا
اسلام آباد:(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے لیے گرین سگنل دے دیا۔ذرائع کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اسپیکر سردار ایاز صادق کو گرین سگنل دے دیا ہے جب کہ حکومتی وفد اسپیکر کی درخواست پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے منتخب نمائندوں سے ہی مذاکرات ہوں گے۔ غیر منتخب نمائندوں سے بات چیت نہیں کریں گے۔ دوسری جانب اسپیکر آفس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک مذاکرات کے لیے تحریک انصاف کے کسی رہنما نے باضابط رابطہ نہیں کیا۔اسپیکر آفس ذرائع کے مطابق سردار ایاز صادق نے ابھی تک پارلیمانی کمیٹی برقرار رکھی ہوئی ہے۔ اپوزیشن رضا مند ہوئی تو فوری طور پر اسپیکر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے۔اس حوالے سے پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر کی پیشکش کے باوجود ابھی تک اپوزیشن نے ان سے رابطہ نہیں کیا ہے۔ اسپیکر نے تحریک انصاف کو اپنے چیمبر میں آنے کی دعوت دی ہوئی ہے ۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نے اسپیکر سے آخری ملاقات محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کے لیے کی تھی۔
-

بنگلادیش کی درخواست مسترد ،بھارتی خبریں جھوٹ کا پلندہ نکلیں
ڈھاکا(اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے آئی سی سی کی جانب سے بنگلادیش کی درخواست مسترد کرنے کی بھارتی خبریں جھوٹ کا پلندہ نکلیں۔تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ایسی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی نے سیکیورٹی خدشات کے بارے میں دریافت کیا ہے۔بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ وینیوز بھارت سے منتقل کرنے سے انکار کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے ورلڈکپ میں بنگلادیشی ٹیم کی مکمل اور بلاتعطل شرکت کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے خدشات دور کرنے کے لیے ساتھ مل کر کام کرنے کی رضامندی ظاہر کی ہے۔آئی سی سی نے بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کو یہ یقین بھی دلایا ہے کہ ایونٹ کے لیے تفصیلی حفاظتی منصوبہ بندی پر بھی پر غور کیا جائے گا۔بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی جانب سے الٹی میٹم جاری کرنے کی خبروں کی واضح طور پر تردید بھی کی ہے۔بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے ایسی بے بنیاد خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس طرح کے دعوے مکمل طور پر جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، ایسی جھوٹی خبریں آئی سی سی سے موصول ہونے والی بات چیت کی نوعیت یا مواد کی عکاس نہیں ہیں۔بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ آئی سی سی اور متعلقہ ایونٹ حکام کے ساتھ تعاون پر مبنی اور پیشہ ورانہ انداز میں تعمیری مصروفیات جاری رکھے گا تاکہ ایک قابل عمل اور عملی حل تک پہنچ سکے۔بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اپنی قومی کرکٹ ٹیم کی حفاظت، سلامتی اور بہبود کو سب سے زیادہ ترجیح دینے کے لیے پرعزم ہے۔
-

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات، دونوں 45 منٹ اکٹھے رہے
لاہور(نمائندہ خصوصی )بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرادی گئی۔جیل ذرائع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی 45 منٹ تک اکٹھے رہے، دونوں میاں بیوی کی ملاقات گزشتہ روز کانفرنس روم میں کرائی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے بھی بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ملاقات کرائی تھی، بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات جیل قوانین کے مطابق کرائی جاتی ہے۔جیل ذرائع کا کہنا تھا کہ بشری بی بی کے وکیل کی جانب سے کچھ ضروری سامان گزشتہ روز جیل انتظامیہ نے وصول کیا تھا، ضروری سامان میں کمبل، گرم کپڑے، میوجات، کھجوریں اور دیگر سامان تھا۔
-

جامع منصوبے سے کراچی کو دنیا کا بہترین شہر بنائیں گے،وزیراعلیٰ سندھ
کراچی:(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کو دنیا کے بہترین شہروں میں شامل کرنے کے لیے 84 ارب روپے سے زائد کا پیکیج دینا چاہتا ہوں۔
فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے وفد نے ڈی جی میجر جنرل عبدالسمیع کی سربراہی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی، جس میں وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، کمشنر کراچی حسن نقوی اور سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی شریک ہوئے۔
ملاقاتکے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم کراچی کی ترقی کا جامع منصوبہ نافذ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں کراچی کے لیے 84 ارب 79 کروڑ 60 لاکھ روپے کا پیکیج دینا چاہتا ہوں۔ اس کے علاوہ شہر کے لیے 26 ارب 20 کروڑ روپے کی مزید رقم کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ ایف ڈبلیو او کے ساتھ شراکت داری قائم کر کے ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ شہر کراچی کے تمام میگا اور اہم منصوبوں کی بہترین ڈیزائننگ ہونی چاہیے۔ کراچی کی ترقی دنیا کے بہترین شہروں سے کم نہیں ہونی چاہیے۔ اہم منصوبوں میں ایم نائن جناح ایونیو تا شاہراہ فیصل تک سڑک کی تعمیر شامل ہے، جو سپر ہائی وے اور شہر کی اہم شاہراہوں سے منسلک ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ملیر ہالٹ پرنٹنگ پریس سے شاہراہ فیصل تک دائیں جانب انڈر پاس کی تعمیر کا منصوبہ ہے، کیونکہ ملیر ہالٹ پر ٹریفک کا ایک بڑا بوتل نیک موجود ہے جسے ختم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ سے اسٹار گیٹ کی جانب فلائی اوور کی تعمیر کی جائے گی جس کے ذریعے ایئرپورٹ تا شاہراہِ فیصل تک براہِ راست رسائی حاصل ہوگی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وائی جنکشن سے مچھلی چوک(ہاکس بے روڈ) کی تعمیر کی جائے گی۔ اسی طرح مسرور بیس تا ٹرک اسٹینڈ تک سڑک کی تعمیر بھی ساتھ ہوگی۔ یہ منصوبے کمرشل اور ہیوی ٹریفک کے لیے شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سہراب گوٹھ پر فلائی اوور کی تعمیر کا منصوبہ ہے۔ یہ شہر کا گیٹ وے ہے اور یہاں شدید ٹریفک کا دباؤ رہتا ہے، فلائی اوور بننے سے ٹریفک کا دباؤ ختم ہو جائے گا۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مزید 7 منصوبے ایسے ہیں جن کے لیے میں 84.7 ارب روپے فراہم کر رہا ہوں، کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں 443 اندرونی سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی، ٹریفک مینجمنٹ کے لیے 9 منصوبے بنائے گئے ہیں اور کے ایم سی کی 26 سڑکوں کی تعمیر بھی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارکس، سڑکوں اور فلائی اوورز میں بہتری کے کام جاری ہیں جب کہ شہر کے 9 اہم منصوبوں کی تعمیر، 10 مختلف علاقوں میں اہم سڑکوں کی تعمیر اور 7 مختلف سڑکوں کی بیوٹیفکیشن کے منصوبے بھی شامل ہیں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایف ڈبلیو او کے انجینئرز، محکمہ بلدیات اور کے ایم سی کے اعلیٰ افسران مشترکہ طور پر منصوبوں کی ڈیزائننگ کا کام فوری شروع کریں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ ڈیزائن اور یوٹیلٹیز کی منتقلی سے متعلق مسائل فروری میں مکمل ہونے چاہییں اور مارچ 2026ء سے ترقیاتی کام شروع کر دیے جائیں۔ -

اسٹاک ایکسچینج میں شاندار تیزی؛ انڈیکس بلند ترین سطح پر
کراچی:(کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ریکارڈ ساز تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔کاروباری ہفتے کے مسلسل تیسرے دن بازار حصص میں سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں آج بدھ کے روز بھی پی ایس ایکس میں 1704 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 87 ہزار 766 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جاری رہا اور انڈیکس ایک بار پھر ایک لاکھ 85 ہزار 671 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچا اور اس کے بعد 1226 پوائنٹس کی مجموعی تیزی کے ساتھ انڈیکس ایک مرتبہ پھر بڑھ کر ایک لاکھ 86 ہزار 288 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ رواں کاروباری ہفتے کے پہلے دو دنوں (پیر اور منگل کو) بھی مارکیٹ میں شاندار تیزی دیکھی گئی تھی، جس کے نتیجے میں انڈیکس کی بلندی کے ریکارڈز قائم ہوئے تھے۔
