راولپنڈی:(کنزیومرواچ نیوز)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شوہر کے قتل کیس میں قاتلہ بیوی کو عمر قید جبکہ آشنا کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔جج نادیہ اکرام ملک نے قتل کیس کا فیصلہ سنایا۔عدالت نے شوہر کی قاتلہ بیوی کو عمر قید اور 4 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ بیوی کے آشنا جنید بھٹی کو سزائے موت اور 4 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی۔ملزمہ اہلیہ ثانیہ کو قتل شواہد مٹانے کے جرم میں 7 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانہ جبکہ سازش و قتل کے جرم میں 7 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ آشنا مجرم جنید کو گھر داخل ہونے کے جرم میں 7 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔عدالت نے حکم دیا کہ مجرم کو اس وقت تک پھانسی پر لٹکایا جائے جب تک موت نا ہو۔تھانہ صادق آباد پولیس نے 27 اپریل 2025 کو مقدمہ درج کیا، دونوں مجرمان آشنا اور مقتولہ اہلیہ کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
Blog
-

ہندو انتہا پسند وں کی وحشیانہ کارروائیاں، کرسمس منانا جرم بن گیا
ممبی (کنزیو مرواچ نیوز)بھارت میں بی جے پی کی مودی سرکار میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف انتہا پسند ہندو گروہوں کی کارروائیاں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔رواں سال کرسمس کے موقع پر بھی متعدد ریاستوں میں مسیحی تقریبات کو نشانہ بنایا گیا جس سے مذہبی آزادی پر سنگین سوالات اٹھے ہیں۔انتہا پسند عناصر نے متعدد مقامات پر گرجا گھروں اور اسکولوں میں داخل ہو کر کرسمس کی سجاوٹ تباہ کی، کارول گانے والوں کو دھمکیاں دیں اور تقریبات روک دیں۔راجستھان کے جودھپور میں ایک اسکول میں کرسمس بینرز اور ڈیکوریشن کو توڑ پھوڑ کر ہندو نعرے لگاتے ہوئے حملہ کیا گیا۔اسی طرح کیرالہ کے پلاکاڈ میں وشوا ہندو پریشد کے کارکنوں نے ایک سرکاری اسکول میں کرسمس تقریبات کو روک دیا اور ٹیچرز کو دھمکیاں دیں۔ہریانہ اور اوڑیسہ میں بھی ایسے واقعات سامنے آئے جہاں ہندو قوم پرست گروہوں نے چرچ سروسز میں خلل ڈالا اور تبدیلی مذہب کے الزام میں مسیحیوں کو ہراساں کیا۔نئی دہلی میں ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ سانتا ٹوپیاں پہنے مسیحی خواتین اور بچوں کو عوامی جگہ سے زبردستی نکال دیا گیا اور دھمکی دی گئی کہ یہ تہوار یہاں نہیں منایا جا سکتا۔ انتہا پسند ہندو نے انہیں سانتاکلاز کی ٹوپی اتارنے کا بھی حکم دیا۔چھتیس گڑھ میں بھی کرسمس سے متعلق نفرت انگیز پوسٹرز گردش کر رہے تھے جو مسیحیوں کے خلاف ہڑتال کی کال دے رہے تھے۔یہ واقعات صرف کرسمس تک محدود نہیں، بلکہ رواں سال میں ہندوستان بھر میں مسیحیوں کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں حملے رپورٹ ہوئے ہیں۔انتہا پسند گروہ ہندوتوا کی آڑ میں اقلیتوں کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ انہیں سیاسی طور پر بی جے پی کی مودی سرکار کی خاموشی یا حمایت سے تقویت ملتی ہے۔
-

ایک اور خونی صبح، صیہونی افواج کے چھاپوں میں مزید 24 فلسطینی زخمی
غزہ:(کنزیومرواچ نیوز)اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک اور پرتشدد کارروائی کرتے ہوئے کم از کم 24 فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔طبی ذرائع کے مطابق یہ خونریز چھاپہ قلانڈیا پناہ گزین کیمپ اور کفر عقب کے قصبے میں مارا گیا جو مقبوضہ مشرقی یروشلم کے شمال میں واقع ہیں۔فلسطینی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس کے طبی عملے نے اسرائیلی فوجی کارروائی کے دوران زخمی ہونے والے 24 افراد کو طبی امداد فراہم کی۔زخمیوں میں تین افراد کو براہِ راست گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جن میں ایک 15 سالہ فلسطینی لڑکا بھی شامل ہے، جسے ران میں گولی ماری گئی۔یروشلم گورنریٹ کے مطابق اسرائیلی افواج نے منگل کی صبح سویرے قلانڈیا کیمپ اور کفر عقب پر دھاوا بولا۔کارروائی کے دوران فوجی بلڈوزر استعمال کیے گئے جبکہ درجنوں اسرائیلی فوجی مرکزی شاہراہوں اور رہائشی علاقوں میں تعینات کر دیے گئے۔بیان کے مطابق اس چھاپے کے دوران شیلنگ، اسٹن گرینیڈز اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا گیا جس کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا.گورنریٹ نے مزید بتایا کہ اسرائیلی فوج نے کم از کم چار گھروں کے مکینوں کو زبردستی نکال دیا اور ان گھروں کو فوجی چوکیوں میں تبدیل کر دیا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی فوج اور غیر قانونی یہودی آبادکاروں کے ہاتھوں مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ مشرقی یروشلم میں کم از کم 1,102 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔اسی عرصے کے دوران تقریباً 11 ہزار فلسطینی زخمی جبکہ 21 ہزار کے قریب افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔گزشتہ سال جولائی میں عالمی عدالتِ انصاف (آئی سی جے) نے ایک تاریخی مشاورتی فیصلے میں فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں قائم تمام غیر قانونی بستیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا تھا، تاہم زمینی حقائق اس کے برعکس مزید سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔
-

بابر اعظم کا ننھے مداح کو خاص تحفہ، بچہ خوشی سے کھل اٹھا
سڈنی (کنزیومرواچ نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم ان دنوں آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ کے دوران سڈنی سکسرز کی نمائندگی کررہے ہیں۔اسٹار بیٹر نہ صرف اپنی بلے بازی بلکہ اپنی خوش اخلاقی کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں۔ حال ہی میں بابر اعظم نے ایک بار پھر اپنے اخلاق اور شائستگی سے مداحوں کے دل جیت لیے۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڈنی سکسرز کی جرسی پہنے بابر اعظم اپنے کِٹ بیگز کے ہمراہ گراؤنڈ سے باہر کسی جگہ موجود ہیں۔بابر اعظم کے پاس ان کا ایک ننھا فین تصویر کھنچوانے آتا ہے تو بابر اس کو تحفے میں اپنے بیٹنگ گلوز دے دیتے ہیں۔اس دوران ویڈیو بنانے والا شخص بابر سے کہتا ہے بچے کو کوئی بیٹنگ ٹپس دے دیں۔ جس پر بابر اعظم کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ بچے کو ابھی ٹپس کی ضرورت نہیں، بس بیٹنگ انجوائے کرے۔بابر اعظم سے خاص تحفہ وصول کرنے پر ننھے فین کا چہرہ خوشی سے کھل اٹھتا ہے۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور مداحوں نے بابر اعظم کے اس عمل کو ان کی عاجزی اور مداحوں سے محبت کا ثبوت قرار دیا۔
-

قومی ایئرلائن 135 ارب روپے میں فروخت، عارف حبیب کنسورشیم گروپ نے 75 فیصد شیئرز خرید لیے
اسلام آباد (کنزیومرواچ نیوز)قومی ایئرلائن کی فروخت کا عمل مکمل ہوگیا ہے، عارف حبیب کنسورشیم نے 135 ارب روپے کی کامیاب بولی لگا کر پی آئی اے کے 75 فیصد حصص خرید لیے۔تفصیلات کے مطابق نجکاری کمیشن بورڈ کی جانب سے منعقدہ تقریب کا آخری مرحلہ شروع ہوا تو عارف حبیب کنسورشیم نے بولی کی قیمت 121 ارب سے بڑھا کر 135 روپے تک لگائی جس پر گروپ کو پی آئی اے کی خریداری کا اہل قرار دیا گیا۔بولی کے پہلے مرحلے میں لکی کنسورشیم نے 101.5 ارب روپے جبکہ ایئربلیو نے 26 ارب 50 کروڑ اور عارف حبیب کنسورشیم گروپ نے 115 ارب روپے کی سب سے زیادہ بولی لگائی۔وقفے کے بعد دوسرا مرحلہ شروع ہوا تو لکی کنسورشیم نے بولی کی قیمت کو بڑھایا اور اسے 101.5 ارب سے 120.25ارب روپے تک لے گیا عارف حبیب کنسورشیم نے 121 ارب روپے کی نئی بولی لگائی۔آخری مرحلے میں لکی سمینٹ کنسورشیم نے لکی کنسورشیم نے بولی بڑھا کر 134ارب روپے لگائی تاہم ایک ارب کی کمی کی وجہ سے پی آئی اے کی خریداری کی اہلیت نہ مل سکی۔قبل ازیں نجکاری کمیشن کے حکام کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا پلان ہے، کامیاب بولی دہندہ کو باقی 25 فیصد حصص خریدنے کیلئے 90 دن کی مہلت دی جائے گی۔انہوں نے بتایا تھا کہ حکومت نےگزشتہ سال پی آئی اے کے 654 ارب روپے کے واجبات اپنے ذمہ لے لئے تھے۔نجکاری کمیشن کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے انگلینڈ اور باقی یورپ کے روٹس بحال ہوچکے، اس بار پی آئی اے کی نجکاری زیادہ پُرکشش ہے، نجکاری کمیشن کے مطابق فوجی فرٹیلائزرکمپنی نے بولی کے عمل سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔نجکاری کمیشن کےمطابق 75 فیصد حصص کی رقم کا 92.5 فیصد پی آئی اے میں سرمایہ کاری کیلئے استعمال ہوگا، باقی ساڑھے سات فیصد رقم حکومت کو منتقل کی جائے گی۔نجکاری کمیشن حکام کے مطابق فاتح سرمایہ کار کو پی آئی اے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے اگلے 5 سال کےدوران 80 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرنا ہو گی، اسے ایوی ایشن، کارگو بزنس، ٹریننگ ونگ، کچن بزنس دیا جائے گا۔اس کے علاوہ پی آئی اے کے ملازمین کو ایک ساتھ کے تحفظ کی شرائط جبکہ پنشن اور ریٹائرمنٹ کے بعد کی مراعات ہولڈنگ کمپنی کے ذمے ہوں گی۔اعلامیے کے مطابق نئے مالکان موجودہ ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات کےذمہ دار ہوں گے،ادارے کے مالی استحکام کیلئے فوری سرمایہ کاری ،پیشہ ورانہ انتظام کی ضرورت ہوگی۔وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے کہا کہ حکومت نے پی آئی اے کے اکیاون سے سو فیصد تک حصص کی نجکاری کا فیصلہ کیا، جو بڈرز آئے ان میں سے کچھ کی ڈیمانڈ کی کہ وہ 75 فیصد حصص خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں جبکہ کچھ سو فیصد میں دلچسپی رکھتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے 75 فیصد حصص فروخت کرنے کا فیصلہ کیا، حکومت کا مقصد صرف پی آئی اے بیچنا اور پیسے لینا نہیں بلکہ پی آئی اے کو ایک بہترین ایئر لائن بنانا ہے، اس کیلئے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے جس کیلئے سٹرکچر پر نظر ثانی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ پچھلی مرتبہ ساتھ فیصد شیئرز کی نجکاری کی جارہی تھی، جو نجکاری ہونے جارہی ہے اس میں پیمنٹ کا شیڈول دیا گیا ہے، دو تہائی پیمنٹ شروع میں دیں گے باقی بعد میں دیں گے، جو باقی رقم ہے اسے بھی محفوظ بنایا گیا ہے، پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو صاف و شفاف بنانے کو یقینی بنایا گیا ہے۔نجکاری کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے بعد دیگر اداروں کی نجکاری کی راہ ہموار ہوگی، حکومت نے اپریل میں فیصلہ کیا تھا 51 سے 100 فیصد تک شیئر بیچے جائیں گے، ہماری خواہش تھی کہ زیادہ سے زیادہ بولی دہندہ سامنے آئیں، پی آئی اے کی موجودہ بولی 75 فیصد کی ہے خریدار دیگر شیئرز بھی خرید سکے گا، پی آئی اے کی خریداری کی رقم میں سات فیصد حکومت کو ملے گا۔پی آئی اے میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے تاکہ کھویا ہوا مقام پالے ، گزشتہ بار پندرہ فیصد حکومت کو دیا جانا تھا، خریدار کو دو تہائی شروع میں باقی ایک سال میں کرنا ہوگا، خریدار اگر چاہیں تو مزید دو کمپنیوں کو حکومتی اجازت کے ساتھ شامل کرسکیں گے، پی آئی اے نجکاری کیلئے لوکل اور بیرونی اخبارات میں اشتہارات شائع کروائے۔اس دوران لکی سیمنٹ پر مشتمل کنسورشیم نے پی آئی اے کی خریداری کیلئے 101ارب پچاس کروڑ روپے کی بولی دی، ائیر بلیو کنسورشیم نے پی آئی اے کی خریداری کیلئے 26ارب پچاس کروڑ روپے کی بولی دیدی جب کہ عارف حبیب کنسورشیم نے پی آئی اے کی خریداری کے لیے سب سے زیادہ 115ارب روپے کی بولی دی۔بعد ازاں لکی کنسورشیم نے اپنی بولی 115.5 ارب روپے کردی، اس کے بعد عارف حبیب کنسورشیم نے 116 ارب روپے بولی کردی، اس کے بعد لکی کنسورشیم نے116 ارب پچیس کروڑ بولی کردی، عارف حبیب کنسورشیم نے بولی بڑھا کر 116.5ارب اور پھر بڑھا کر 117.5ارب روپے کردی۔لکی کنسورشیم نے 117.75ارب روپے اور عارف حبیب کنسورشیم نے بڑھا کر 118ارب روپے کردی، اس کے بعد لکی کنسورشیم نے بولی بڑھا کر 118.25 ارب جبکہ عارف حبیب کنسورشیم نے 119ارب روپے کردی۔دونوں بولی دہندگان کے درمیان مقابلہ سخت ہوگیا، لکی کنسورشیم نے بولی بڑھا کر119.25ارب اور عارف حبیب کنسورشیم نے 120ارب روپے کردی، لکی کنسورشیم نے بڑھا 120.25 ارب روپے اور عارف حبیب کنسورشیم نے بولی بڑھا کر 121ارب روپے کردی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ مشیر نجکاری اور انکی ٹیم کو کامیاب بولی پراسیس پر مبارکباد دیتا ہوں، آج بھی یہی کہوں گا جو بھی جیتے گا جیت پاکستان کی ہوگی یہی جب ایک اور ادارے میں تھا تو کہا کرتا تھا، بولی میں حصہ لینے والے تمام مانگ ہوئے کاروباری لوگ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک ہی نہیں ہے کہ جو بھی کامیاب بولی دہندہ ہوگا وہ اس قومی ایئر لائن کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنائے گا۔
-

سلمان خان کی 60ویں سالگرہ، سپر اسٹار کی فٹنس دیکھ کر مداح دیوانے
ممبی (کنزیومرواچ نیوز)رواں برس شاہ رخ خان اور عامر خان کے بعد اب تیسرے خان یعنی سلمان خان بھی 60 برس کے ہونے والے ہیں۔وہ 27 دسمبر کو اپنی 60ویں سالگرہ منانے جا رہے ہیں، تاہم حیران کن طور پر ان کی سالگرہ کے حوالے سے کسی بڑے اہتمام یا خصوصی تقریبات کی خبریں سامنے نہیں آئیں، جیسا کہ اسی سال عامر خان اور شاہ رخ خان کے لیے دیکھی گئیں۔تاہم سلمان خان نے اس موقع پر سوشل میڈیا پر اپنی فٹنس اور انداز سے مداحوں کی توجہ ضرور حاصل کر لی ہے۔انہوں نے جم میں لی گئی چند تصاویر شیئر کیں جن میں وہ بلیک بنیان اور نیلے شارٹس پہنے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔کلین شیو تصاویر میں سلمان خان کی مضبوط جسامت اور چست انداز نمایاں ہے۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ 60 برس کی عمر میں وہ ایسے ہی نظر آئیں۔سلمان خان کی تصاویر دیکھ کر مداح حیران رہ گئے ہیں۔ کئی صارفین نے تبصرہ کیا کہ سلمان خان اپنی عمر سے کہیں کم دکھائی دیتے ہیں، جبکہ بعض نے ان کے انداز کو متاثر کن قرار دیا۔ایک مداح نے لکھا کہ وہ تیس سال کے نوجوان لگتے ہیں، جبکہ دوسرے نے کہا کہ سلمان خان اب بھی سب پر بھاری ہیں۔واضح رہے کہ عامر خان اور شاہ رخ خان کی ساٹھویں سالگرہ پر ان کی فلموں کی دوبارہ نمائش کی گئی، لیکن سلمان خان کے لیے فی الحال ایسی کسی تقریب کا اعلان نہیں ہوا ہے۔اس کے باوجود ان کی فٹنس اور مقبولیت ایک بار پھر خبروں کا مرکز بن گئی ہے۔
-

کلفٹن میں فلیٹ سے زیورات، نقدی اور اہم فائلوں کی بڑی چوری
کراچی:(کنزیومرواچ نیوز)شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں واقع ایک فلیٹ سے بڑی چوری کا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں نامعلوم افراد قیمتی زیورات، نقدی اور دیگر سامان لے کر فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق چور فلیٹ سے آئی فون، ڈائمنڈ سیٹ، 80 تولہ سونا، 9 لاکھ روپے نقدی اور اہم فائلیں لے اڑے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو دروازہ توڑ کر فلیٹ میں داخل ہوتے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ایک ملزم کو پی کیپ پہنے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔مدعی مقدمہ کے مطابق یہ واردات مبینہ طور پر شاہ زیب اور سومار نامی ملزمان نے کی۔ ان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے فلیٹ میں دروازہ توڑ کر زبردستی داخل ہو کر چوری کی واردات انجام دی۔مدعی کے مطابق واردات کے وقت گھر کی ماسی اور ڈرائیور فلیٹ میں موجود تھے، اس کے باوجود ملزمان نے بے خوف ہو کر چوری کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تفتیش آگے بڑھائی جا رہی ہے۔
-

شاداب خان کی بگ بیش میں دھوم، چار اوور میں چار وکٹیں
سڈنی (کنزیومرواچ نیوز)ٹٰی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان نے اپنی فارم کا واضح اعلان کردیا۔ بگ بیش لیگ میں شاندار اسپن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے سڈنی تھنڈر کو سیزن 15 کی پہلی کامیابی دلانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔پیر کو مانوکا اوول میں کھیلے گئے میچ میں سڈنی تھنڈر نے برسبین ہیٹ کو 34 رنز سے شکست دی۔ میچ کا فیصلہ کن موڑ شاداب خان کی تباہ کن بولنگ ثابت ہوئی، جس نے برسبین کی بیٹنگ لائن کو سنبھلنے کا موقع ہی نہ دیا۔اس سے قبل سڈنی تھنڈر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مضبوط بنیاد رکھی۔ اوپنرز سیم کونسٹس اور میتھیو گلکس نے اعتماد کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا اور سنچری شراکت قائم کی۔ دونوں بلے بازوں کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز اسکور کیے۔سیم کونسٹس نے 45 گیندوں پر 63 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 8 چوکے شامل تھے، جبکہ میتھیو گلکس نے 48 گیندوں پر 76 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا۔ آخری اوورز میں وکٹ کیپر بیٹر سیم بلنگز نے 11 گیندوں پر 25 رنز بنا کر اسکور کو مزید بہتر کیا، جس میں 2 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔برسبین ہیٹ کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 اوورز میں 35 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی، جبکہ جیک وائلڈرمتھ نے دو اور میتھیو کوہن مین نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔ہدف کے تعاقب میں برسبین ہیٹ کی ٹیم دباؤ میں نظر آئی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر صرف 159 رنز ہی بنا سکی۔ کوئی بھی بیٹر نصف سنچری اسکور نہ کر سکا، جس کی بڑی وجہ شاداب خان کی شاندار اسپن بولنگ تھی۔شاداب خان نے ٹاپ آرڈر کو نشانہ بناتے ہوئے کولن منرو، جیک وائلڈرمتھ اور میٹ رینشاؤ جیسی اہم وکٹیں حاصل کیں۔ ہیو ویبن نے 26 گیندوں پر 30 رنز بنا کر کچھ مزاحمت کی جبکہ میکس برائنٹ نے 18 گیندوں پر 25 رنز جوڑے، تاہم دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔میچ کے اختتام پر شاداب خان سڈنی تھنڈر کے سب سے نمایاں کھلاڑی قرار پائے۔ انہوں نے 4 اوورز میں صرف 24 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں اور اپنی ٹیم کو سیزن کی پہلی فتح دلوائی۔شاداب خان کی اس کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی تعریفوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جبکہ آئندہ سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم میں ان کی شمولیت کے حوالے سے بھی نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ اس وقت شاداب خان سوشل میڈیا اور ایکس کے اسپورٹس سیکشن میں ٹرینڈنگ میں ہیں۔
-

کرک میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 5 اہلکار شہید
ڈیرہ اسماعیل خان:(کنزیومرواچ نیوز)کرک کے علاقے گرگری دامی بانڈہ میں پولیس موبائل پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد پولیس موبائل میں آگ بھڑک اٹھی۔واقعے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، حملہ آوروں کی تلاش میں علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔شہید اہلکاروں میں شاہد اقبال، صفدر، عارف اور محمد ابرار شامل ہیں۔ڈی پی او کرک سعود کا کہنا تھا کہ شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع کرک میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور شہداء کی بلند درجات کی دعاء کی۔ انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس نے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے، پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کرک کے تھانہ گرگری کی حدود میں پولیس گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے شہید پولیس اہلکاروں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا جبکہ شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے دورانِ ڈیوٹی جامِ شہادت نوش کر کے عظیم مثال قائم کی، سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر حملہ درندہ صفت عناصر کی کھلی بربریت ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ریاست پوری قوت سے جواب دے گی۔گورنر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے بھی حملے کی مذمت کی گئی۔
-

وزیر اعظم کی ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت
اسلام آباد(کنزیومرواچ نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہے تو حکومت بھی مذاکرات کے لیے تیار ہے، غیر قانونی مطالبات اور بلیک میلنگ کے ساتھ بات نہیں ہو سکتی۔ جو جائز معاملات ہیں، صرف ان کی روشنی میں ڈائیلاگ آگے بڑھ سکتا ہے۔وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج کل پی ٹی آئی اور ان کے ساتھی ڈائیلاگ کی بات کر رہے ہیں، اگر وہ سنجیدہ ہیں تو حکومتِ پاکستان بھی بات چیت کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اسمبلی میں بارہا کہہ چکا ہوں کہ اگر پی ٹی آئی سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہے تو حکومت بھی مذاکرات کے لیے تیار ہے، غیر قانونی مطالبات اور بلیک میلنگ کے ساتھ بات نہیں ہو سکتی۔ جو جائز معاملات ہیں، صرف ان کی روشنی میں ڈائیلاگ آگے بڑھ سکتا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں میں ہم آہنگی ضروری ہے۔
