Blog

  • بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا طویل علالت کے بعد چل بسیں

    بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا طویل علالت کے بعد چل بسیں

    ڈھاکہ (فارن ڈیسک )بنگلا دیش کی سابق خاتون وزیراعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی سربراہ خالدہ ضیا 80 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ پارٹی کی جانب سے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی گئی۔
    خالدہ ضیا بنگلا دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں اور ملک کی سیاست میں ایک اہم اور نمایاں کردار کی حامل رہیں۔ رپورٹس کے مطابق وہ جگر کے عارضے میں مبتلا تھیں اور کافی عرصے سے اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ گزشتہ روز ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو انتہائی تشویشناک قرار دیا تھا۔
    بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ان کا علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ کے رکن ڈاکٹر ضیاء الحق کا کہنا تھا کہ خالدہ ضیا کو لائف سپورٹ پر رکھا گیا تھا اور باقاعدگی سے ڈائیلاسس کیا جا رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جب بھی ڈائیلاسس روکا جاتا تو ان کی حالت میں نمایاں بگاڑ آ جاتا تھا۔
    ڈاکٹر ضیاء الحق کے مطابق زیادہ عمر اور متعدد پیچیدہ بیماریوں کے باعث ایک ساتھ تمام بیماریوں کا مؤثر علاج ممکن نہیں رہا، جس کے باعث ان کی صحت مسلسل بگڑتی چلی گئی۔ خالدہ ضیا کے انتقال پر بنگلا دیش کی سیاسی و سماجی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
    رپورٹس کے مطابق 80 سالہ خالدہ ضیاء گزشتہ ماہ 23 نومبر کو دل اور پھیپھڑوں میں انفیکشن کی شکایت پر اسپتال منتقل کی گئی تھیں، جہاں ان کی حالت مسلسل بگڑتی رہی۔ڈاکٹروں کے مطابق ان کے نظامِ تنفس اور دیگر اہم اعضاء کو سپورٹ فراہم کرنے کے لیے انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔
    خالدہ ضیا بنگلا دیش کی معروف سیاستدان تھیں، جنہوں نے 1991 سے 1996 اور پھر 2001 سے 2006 تک ملک کی وزیراعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔خالدہ ضیا بنگلادیش کے سابق صدر ضیاء الرحمان کی اہلیہ تھیں۔ سیاسی کیریئر کے دوران ان پر کرپشن کے الزامات لگے۔ انہیں 2018 میں 5 برس کیلیے جیل بھی کاٹنا پڑی تھی۔
    شہباز شریف کا سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کے انتقال پر افسوس کا اظہار
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیرِاعظم بیگم خالدہ ضیا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ بیگم خالدہ ضیا کی بنگلا دیش کے لیے عمر بھر کی خدمات اور ملک کی ترقی و خوشحالی میں ان کا کردار ایک دیرپا ورثہ چھوڑ گیا ہے۔
    وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ بیگم خالدہ ضیا پاکستان کی ایک مخلص دوست تھیں۔ ہماری دعائیں بیگم خالدہ ضیا کے اہلِ خانہ، دوستوں اور بنگلا دیش کے عوام کے ساتھ ہیں۔ شہباز شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا تعزیتی پیغام
    نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار نے بنگلا دیش کی سابق وزیرِاعظم اور بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے ٹوئٹ میں اسحاق ڈار نے مرحومہ کے انتقال کو ایک افسوسناک سانحہ قرار دیتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کی ہے۔اسحاق ڈار نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ بیگم خالدہ ضیا کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں مرحومہ کے لیے مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے حوصلے کی دعا بھی کی۔

  • کم سن لڑکی کو بی ایل اے دہشت گردوں کے خودکش منصوبے سے بچا لیا گیا

    کم سن لڑکی کو بی ایل اے دہشت گردوں کے خودکش منصوبے سے بچا لیا گیا

    کراچی (اسٹاف رپورٹر)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بی ایل اے اور بی ایل ایف کی ایک انتہائی سنگین اور انسانیت سوز سازش ناکام بنا دی، جس کے تحت ایک کم عمر بلوچ بچی کو خودکش حملہ آور کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ اس کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں کراچی ایک بڑی تباہی سے محفوظ رہا۔وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ کے ہمراہ تہلکہ خیز پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ دہشت گرد تنظیمیں اب بچوں، خصوصاً کم عمر بچیوں کو اپنا نیا نشانہ بنا رہی ہیں اور سوشل میڈیا کو بطور ہتھیار استعمال کرتے ہوئے معصوم ذہنوں کو انتہا پسندی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ بچی کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جا رہی ہے اور ریاست اس کی عزت، تحفظ اور مستقبل کی ضامن ہے۔ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق 25 دسمبر کی شب ایک انتہائی حساس انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کم عمر بچی کو بحفاظت تحویل میں لیا گیا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز، پاکستان مخالف اور غیر ملکی پشت پناہی یافتہ مواد کے ذریعے بچی کی بتدریج ذہن سازی کی گئی۔ دہشت گرد ہینڈلرز نے ہمدردی اور مدد کے بہانے رابطہ قائم کیا اور بعد ازاں خودکش حملے پر اکسانا شروع کر دیا۔پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ بچی والدہ سے چھپ کر موبائل فون استعمال کرتی رہی، جس کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہینڈلرز نے واٹس ایپ گروپس، ویڈیوز اور تقاریر کے ذریعے بی ایل اے کی کارروائیوں کو بہادری کے طور پر پیش کیا۔ بعد ازاں بچی کو کراچی بھیجا گیا اور گھر والوں کو جھوٹ بول کر روانگی اختیار کی گئی، تاہم پولیس ناکوں پر سخت چیکنگ کے باعث ہینڈلر مطلوبہ مقام تک نہ پہنچ سکا اور سازش بے نقاب ہو گئی۔ڈی بریفنگ کے دوران متاثرہ بچی نے دہشت گرد نیٹ ورک اور طریقہ واردات کی مکمل تفصیلات فراہم کیں۔ کم عمری کے باعث فوری طور پر خاندان کو طلب کیا گیا، جس کے بعد والدہ اور بہن بھائی کراچی پہنچے۔ بچی کو مکمل تحفظ اور عزت کے ساتھ خاندان کے حوالے کر دیا گیا جبکہ تفتیش کا عمل جاری ہے۔متاثرہ بچی اور والدہ کی گفتگو بھی شناخت مخفی رکھ کر میڈیا کے سامنے جاری کی گئی۔ بچی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر بار بار دکھائے جانے والے نفرت انگیز مواد نے اس کے ذہن کو متاثر کیا، یہاں تک کہ جان دینے کو بڑا مقصد بنا کر پیش کیا جانے لگا۔ اس نے واضح الفاظ میں کہا کہ بلوچ روایات عورت کی عزت سکھاتی ہیں اور عورتوں و بچیوں کو قربان کرنا بلوچیت نہیں۔والدہ نے کہا کہ عوامی مفاد میں انہوں نے بیان دینے کا فیصلہ کیا تاکہ کوئی اور بچی اس جال میں نہ پھنسے، اور ریاست نے ماں کی طرح ان کی بچی کی جان اور عزت دونوں کو محفوظ رکھا۔وزیرداخلہ سندھ اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زور دیا کہ نفرت انگیز اور دہشت گرد مواد کے خلاف سخت چیکس لگائے جائیں، اکاؤنٹس بند کیے جائیں اور الگورتھمز درست کیے جائیں۔ انہوں نے والدین کو بھی خبردار کیا کہ بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں کیونکہ ایک موبائل پورے خاندان کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔پریس کانفرنس کے اختتام پر واضح کیا گیا کہ زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سہولت کاروں اور دہشت گرد نیٹ ورکس کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور دہشت گردی کے خلاف ریاستی عزم غیر متزلزل ہے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ ساز تیزی؛ انڈیکس بلند ترین سطح پر

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ ساز تیزی؛ انڈیکس بلند ترین سطح پر

    کراچی:(کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج ریکارڈ ساز تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔بازار حصص میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز 1408 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 73 ہزار 808 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔بعد ازاں پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور انڈیکس مجموعی طور پر بتدریج 1678 اور پھر 1805 پوائنٹس کی شاندار تیزی کے ساتھ بڑھ کر ایک لاکھ 75 ہزار 205 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار نئے ریکارڈ کے ساتھ بند ہوا تھا اور سرمایہ کاروں کے بھرپور اعتماد کے نتیجے میں مارکیٹ میں بھرپور خریداری دیکھی گئی تھی۔

  • واشنگٹن میں پاکستان کی برتری بھارت شکست خوردہ، برطانوی اخبار

    واشنگٹن میں پاکستان کی برتری بھارت شکست خوردہ، برطانوی اخبار

    لندن:(فارن ڈیسک)برطانوی اخبار نے دی ٹیلیگراف نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ واشنگٹن میں لابنگ کے لیے بھارت کی جانب سے ملین ڈالرز خرچ کرنے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں کی مدد حاصل کرنے کے باوجود پاکستان کو سفارتی میدان میں واضح برتری حاصل ہوئی ہے۔دی ٹیلیگراف کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور حکومت میں تعلقات کشیدہ رہے تھے اور پاکستانی حکومت پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ امریکی رقوم لیتے ہوئے ‘جھوٹ اور فریب’ سے کام لیتی رہی اور ساتھ ہی طالبان گروہوں کو ‘محفوظ پناہ گاہیں’ فراہم کرتی رہی جو امریکا کے خلاف لڑ رہے تھے لیکن اس مرتبہ پاکستان نے ان کی حمایت حاصل کرلی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ گوکہ پاکستان اور بھارت دونوں نے سرحد پر کشیدگی کے بعد امریکا میں لابنگ کے لیے کئی ملین ڈالر خرچ کیے اور ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں کی مدد حاصل کی لیکن اسلام آباد نے واشنگٹن میں روایتی حریف پر واضح برتری حاصل کی۔اخبار نے بتایا کہ پاکستان نے دیگر کئی ممالک کے مقابلے میں بہتر ٹیرف حاصل کیے اور فوج کے سربراہ اور وزیراعظم کو اوول آفس میں ملاقات کا موقع بھی مل گیا۔ٹرمپ کی حمایت کے حوالے سے بتایا گیا کہ پاکستان نے داعش خراسان کے دہشت گرد ثنااللہ عرف جعفر کو گرفتار کرنے میں امریکا کی مدد کی، جو کابل ایئرپورٹ کے مرکزی ایبے گیٹ پر امریکی فوج کے انخلا کے دوران حملے میں ملوث تھا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت نے اپریل میں مقبوضہ کشمیر میں 26 افراد کو ہلاک کرنے کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے پڑوسی ملک پر حملہ کیا، جس کے بعد کشیدگی بڑھی اور پاکستان نے فضائی اور زمینی حملوں کا بھرپور جواب دیا تاہم اس کا اختتام ٹرمپ کی مداخلت پر ہوا۔مزید بتایا گیا کہ حریف ممالک کے جواب نے واشنگٹن میں اپنی پوزیشن بنائی جبکہ بھارتی حکام نے امریکی ثالثی کی تردید کی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرام مسری نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے واضح کیا کہ بھارت نے ماضی میں کوئی ثالثی قبول نہیں کی ہے اور آئندہ بھی کبھی نہیں کریں گے۔اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے دوسرے صدارتی دور کے ابتدائی مہینوں کی سب سے بڑی تقریر میں پاکستان کی حکومت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور اس میں ثنااللہ عرف جعفر کی گرفتاری کا حوالہ دیا۔

  • گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے کو پولیس نے گرفتار کرلیا

    گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے کو پولیس نے گرفتار کرلیا

    عکرہ(فارن ڈیسک )افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے شخص کے معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے، جہاں نامعلوم افراد نے اس کشتی کو آگ لگا دی جسے مبینہ طور پر عالمی طوفان سے نجات کا ذریعہ قرار دیا جا رہا تھا۔مقامی میڈیا کے مطابق خود کو نبی قرار دینے والے شخص، جسے “ایبو نوح” کہا جا رہا ہے، اس نے دعویٰ کیا تھا کہ 25 دسمبر 2025 کو پوری دنیا میں ایک بڑا طوفان آئے گا اور صرف وہی لوگ محفوظ رہیں گے جو اس کی تیار کردہ کشتیوں میں موجود ہوں گے۔ اس دعوے پر یقین کرتے ہوئے کئی افراد نے اپنی جائیدادیں فروخت کر کے کشتیوں میں جگہیں حاصل کیں۔تاہم حالیہ واقعے میں ایک نامعلوم شخص نے اس منصوبے کی علامت سمجھی جانے والی کشتی کو آگ لگا دی۔ بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ جلنے والی کشتی دراصل کسی اور کی تھی، جسے واقعے کو محض ایک علامتی پیغام قرار دیا جا رہا ہے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایبو نوح کو ایک نئی مرسڈیز گاڑی میں دیکھا گیا، جس کی قیمت تقریباً 89 ہزار ڈالر بتائی جاتی ہے۔ مبینہ طور پر یہ گاڑی پیروکاروں سے جمع کی گئی رقم سے خریدی گئی تھی، جس پر عوامی ردعمل شدید ہو گیا۔گھانا کی سکیورٹی فورسز نے ایبو نوح کو جھوٹی معلومات پھیلانے اور عوام کو گمراہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق اس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔بعد ازاں ایبو نوح نے ایک نئی ویڈیو میں دنیا کے خاتمے کی تاریخ مؤخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسے مزید وقت دیا گیا ہے تاکہ وہ زیادہ لوگوں کو “نجات” کا موقع فراہم کر سکے۔ اس نے مزید کشتیوں کی تیاری کا دعویٰ بھی کیا، جس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

  • اُمید ہے ایک دن اپنے بچوں کیساتھ پاکستان آسکوں، شاہ رُخ خان

    اُمید ہے ایک دن اپنے بچوں کیساتھ پاکستان آسکوں، شاہ رُخ خان

    ممبی (انٹر ٹینمنٹ ڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ وہ ایک دن اپنے بچوں کے ساتھ پشاور آئیں گے۔پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو پاکستان آنے کی دعوت دے رہی ہیں۔ایک تقریب کے دوران حنا ربانی کھر نے شاہ رخ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھارت کے ساتھ پاکستان میں بھی اتنے ہی مقبول ہیں جس پر اداکار نے جواب دیا کہ میرے خاندان کا تعلق پشاور سے رہا ہے اور وہ اب بھی وہیں (قصہ خوانی) میں مقیم ہیں۔یاد رہے کہ پشاور کا تاریخی قصہ خوانی بازار روایتی اور قدیمی قہوہ خانہ، تکہ کباب اور چپلی کباب سمیت خشک میوہ جات کے علاوہ اپنے قصوں کے باعث ایک منفرد شناخت رکھتا ہے۔سابق وزیر خارجہ نے انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پھر تو آپ کے پاس پشاور آنے کا ایک بہترین جواز موجود ہے۔جس پر شاہ رخ خان نے جواب دیا کہ ’انشاءللہ میں ضرور آؤں گا، دراصل میں اپنے بچوں کو وہاں لانا چاہتا ہوں اور انہیں اپنا آبائی علاقہ دکھانا چاہتا ہوں جب کہ میں خود وہاں جاچکا ہوں۔ اداکار نے مزید بتایا کہ میرے والد مجھے پشاور اس وقت لے گئے تھے جب میں 15 سال کا تھا اور پھر اگلے سال بھی گیا، جس کے بعد ان کا انتقال ہوگیا۔شاہ رخ خان نے انکشاف کیا کہ میں نے اپنے والد کے ساتھ جو سب سے خوبصورت وقت گزارا وہ پشاوراور سوات میں گزارا تھا جب کہ میں لاہوراور کراچی سمیت ہر جگہ گیا تھا اور میری یہی امید ہے کہ ایک دن میں اپنے بچوں کو بھی وہاں لے جاسکوں۔

  • 2025 میں پاکستانی بولرز نے نئی تاریخ رقم کی

    2025 میں پاکستانی بولرز نے نئی تاریخ رقم کی

    کراچی:(اسپورٹس ڈیسک)سال 2025 کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم نے جہاں سہہ فریقی سیریز، ہانگ کانگ سکسز، ایمرجنگ ایشیا کپ اور انڈر 19 ایشیا کپ کے ٹائٹل اپنے نام کیے وہیں متعدد کھلاڑی نے انفرادی طور پر بھی اہم ریکارڈز اپنے کیے۔قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی سال بھر کی کارکردگی پر نظر دوڑائی جائے تو محمد عباس، محمد ساجد، نعمان علی، محمد نواز، حسن علی، سعدیہ اقبال اور فاطمہ ثناء نے بولنگ کے شعبے میں چار چاند لگائے۔سال کے آغاز میں پاکستان کی اسپن جوڑی ساجد خان اور نعمان علی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اہم ریکارڈز اپنے نام کیے۔ دو میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر رہی۔
    نعمان علی
    بائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے نعمان علی کی بات کی جائے تو انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں 16 وکٹیں حاصل کیں جس کی بدولت نعمان علی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 5 بولرز میں شامل ہوگئے۔ٹیسٹ سیریز کے دوران نعمان علی کا سب سے بڑا کارنامہ ہیٹ ٹرک کا ہے۔ اسپنر کی حیثیت سے ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے نعمان علی پہلے پاکستانی ہیں تاہم ٹیسٹ کی تاریخ میں پانچویں پاکستانی بولر ہیں۔نعمان علی سے قبل سن 1999 میں وسیم اکرم نے سری لنکا کے خلاف دو مرتبہ ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک مکمل کی تھی۔ عبدالرزاق نے 2000 میں سری لنکا کے خلاف، محمد سمیع نے 2002 میں سری لنکا کے خلاف اور نسیم شاہ نے 2020 میں بنگلا دیش کے خلاف ہیٹ ٹرک کی تھی۔اسی ٹیسٹ سیریز میں نعمان علی نے 5 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ انہیں ٹیسٹ کی تاریخ میں آٹھ مرتبہ 5وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل ہے۔
    اس کے علاوہ، نعمان علی نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں دوسری مرتبہ 10 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ نعمان علی اپنی بہترین کارکردگی کی بدولت اس وقت آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
    ساجد خان
    اسپن جوڑی کے دوسرے بولر ساجد خان، جو دائیں بازو سے آف اسپن کرتے ہیں، نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 4 اور دوسری اننگز میں 5 وکٹیں اپنے نام کی، جس نے قومی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔پہلے ٹیسٹ میں 9 وکٹیں اپنے نام کرنے والے ساجد خان اپنی تیز ترین 50 وکٹیں مکمل کرنے والے پاکستان کے تیسرے بولر بھی بنے۔ انہوں نے یہ کارنامہ محض 11 میچز میں انجام دیا۔ساجد خان سے قبل سابق لیگ اسپنر یاسر شاہ نے تیز ترین 50 وکٹوں کا ریکارڈ محض 9 میچز میں اپنے نام کیا تھا۔
    محمد عباس
    سال 2024 کے آخر میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی جس کا دوسرا ٹیسٹ 2025 کے شروع میں ہوا۔
    دو میچز کی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم سیریز میں فاسٹ بولر محمد عباس نے اپنی 100 وکٹیں مکمل کیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ 27 میچز میں انجام دیا۔

  • افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں  عالمی سطح پر بھی  سنگین چیلنج  بن گئیں

    افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں عالمی سطح پر بھی سنگین چیلنج بن گئیں

    اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں خطہ سمیت عالمی سطح پر بھی سنگین چیلنج بن گئیں افغان طالبان رجیم کی پشت پناہی میں افغان دہشت گرددنیا بھر کے امن و امان کیلئے خطرہ بن گئے افغان دہشت گرد بیرون ِ ممالک دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں کیساتھ ساتھ سنگین جرائم میں بھی ملوث ہیں افغان دہشت گرد امریکا،ایران ،روس ،پاکستان سمیت متعدد ممالک میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں افغانستان سے پنپنے والی دہشت گردی کی یہ پریشان کن صورتحال عالمی سطح پر دیگر ممالک کیلئے بھی تشویش کا باعث ہے سنگین انسانی جرائم کی بڑھتی ہوئی لہر کی وجہ سے اکثر ممالک بشمول جرمنی نے بھی افغان شرپسندوں کے ملک بدری کے احکامات جاری کردئیے
    جرمنی کی وزارت داخلہ کے مطابق؛
    افغان مجرم کو مسلح ڈکیتی سمیت سنگین جرائم میں ملوث ہونے پرملک بدر کیا گیا سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے باعث دیگر افغانیوں کو بھی تیزی سے ملک بدرکیا جارہا ہے اس کے علاوہ افغانستان کے اپنے جریدہ نے بھی انتہا پسند افغانیوں کےجرمنی میں جرائم کی تصدیق کر دی
    افغان جریدہ ہشت صبح کے مطابق؛
    2018سے اب تک 220 سے زائد جرائم میں ملوث افغان پناہ گزین جرمنی سے بے دخل ہو چکے ہیں
    سیکیورٹی خدشات کے باعث امریکا، جرمنی ،پاکستان، ایران سمیت مختلف ممالک سے افغان شہریوں کو ملک بدر کرنے کا سلسلہ جاری ہے
    بین الاقوامی جریدہ الجزیرہ نے بھی واضح کیا کہ ؛
    2024 اور2025 میں جرمنی سے بالترتیب 28 اور81 افغانی مجرمان کو شرپسند کارروائیوں کے باعث ملک بدر کیا جا چکا ہےاقوام متحدہ کی رپورٹ کےمطابق 2025 میں ایران بھی لاکھوں افغان شہریوں کو ملک بدرکرچکا ہےافغان طالبان رجیم کے زیر اقتداءدہشت گرد نیٹ ورکس عالمی امن کیلئے شدید خدشات کا باعث بن چکے ہیں

  • 2025ء ؛ بھارتی خارجہ پالیسی کی شرمناک ناکامیوں اور بدترین سفارتی ہزیمت کا سال

    2025ء ؛ بھارتی خارجہ پالیسی کی شرمناک ناکامیوں اور بدترین سفارتی ہزیمت کا سال

    ممبی(فارن ڈیسک)2025ء کا اختتام بھارتی خارجہ پالیسی کی ناکامیوں اور ہزیمت کے سال کے طور پر سامنے آیا، جہاں بھارت کو عالمی سطح پر سفارتی سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔بھارت میں بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی سے وابستہ توقعات حقیقت کا روپ نہ دھار سکیں۔ بھارتی اخبار دی ہندو نے 2025ء کو ملکی خارجہ پالیسی کے حوالے سے توقعات پر پورا نہ اترنے پر ’’وعدوں کے بکھرنے‘‘ کا سال قرار دے دیا۔ اخبار کے مطابق علامتی سفارت کاری، ذاتی تعلقات اور بیانیہ سازی حقیقی معاشی، عسکری اور سفارتی طاقت کا نعم البدل ثابت نہ ہو سکی۔اخبار دی ہندو کے مطابق بھارت نے نہ صرف خود سے بلکہ اپنے شراکت داروں سے بھی ایسے وعدے کیے جن پر عملدرآمد کے لیے اس کے پاس درکار اثرورسوخ اور قوت موجود نہیں تھی۔ امریکا کے ساتھ تعلقات پر اخبار نے لکھا کہ 2025ء بھارت کے لیے اس صدی کا مشکل ترین سال ثابت ہوا، جہاں 25 فیصد ٹیرف، روسی تیل پر اضافی پابندیاں اور H-1B ویزا پر قدغنوں نے یہ واضح کر دیا کہ واشنگٹن کے ساتھ بھارت کی شراکت مشروط اور مفاداتی نوعیت کی ہے۔دی ہندو کے مطابق 2017ء کے مقابلے میں 2025ء کی امریکی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی میں بھارت کو محدود کردار تک سمیٹ دیا گیا ہے۔اسی طرح چین اور روس کے حوالے سے تمام تر اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے باوجود لائن آف ایکچول کنٹرول پر کوئی ٹھوس سیکیورٹی پیش رفت نہ ہو سکی جب کہ سرمایہ کاری کی رکاوٹیں بھی برقرار رہیں اور بھارت محض علامتی موجودگی تک محدود رہا۔توانائی کے شعبے میں دی ہندو نے واضح کیا کہ امریکی دباؤ کے نتیجے میں بھارت کو روسی تیل کے معاملے پر اپنے موقف سے پیچھے ہٹنا پڑا۔اخبار دی ہندو نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو سنگین سیکیورٹی ناکامی قرار دیا اور اعتراف کیا کہ پہلگام حملے کے بعد بھارتی عسکری کارروائیوں کو سفارتی سطح پر عالمی حمایت حاصل نہ ہو سکی۔ بھارتی کارروائی کے بعد طیاروں کے نقصانات پر خاموشی نے بھی بھارت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ اسی طرح سعودی پاکستان باہمی دفاعی معاہدے کا اعلان بھارت کے لیے ایک اضافی دھچکا ثابت ہوا۔دی ہندو کے مطابق بھارتی تجزیہ کار اب پاکستان کی قیادت کو ’’سخت گیر اور منظم صلاحیت رکھنے والی‘‘ ماننے لگے ہیں جب کہ اخبار نے یہ بھی اعتراف کیا کہ بھارت اور بنگلا دیش کے تعلقات اب تک کی سب سے کشیدہ سطح پر پہنچ چکے ہیں۔آخر میں اخبار نے خبردار کیا کہ بھارت ’’وشو گرو‘‘ کے بیانیے سے نکل کر ’’وشو وکٹم‘‘ کی جانب بڑھ رہا ہے اور دوسروں کو موردِ الزام ٹھہرانا اصلاح اور حقیقت پسندانہ پالیسی سازی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنتا جا رہا ہے۔ماہرین کے مطابق دی ہندو کی رپورٹ نے بھارت کی کمزور سفارت کاری کو عیاں کر دیا ہے۔ بھارت کو سمجھنا ہوگا کہ صرف دکھاوے پر مبنی سفارت کاری سے عملی نتائج حاصل نہیں کیے جا سکتے۔ اخبار کا سفارتی ناکامی کا اعتراف پاکستان کے اس مؤقف کی تصدیق ہے کہ بھارت کی خارجہ پالیسی زیادہ تر آپٹکس پر مبنی رہی ہے، عملی نتائج پر نہیں۔ماہرین کے مطابق دی ہندو کا یہ تجزیہ اس حقیقت کی نشاندہی بھی کرتا ہے کہ بھارت اب امریکا کے لیے ناگزیر اسٹریٹجک شراکت دار نہیں رہا، جو پاکستان کے اس مؤقف کو تقویت دیتا ہے کہ بھارت کا ڈیٹرنس بیانیہ عالمی سطح پر قائل کرنے میں ناکام رہا۔ماہرین کے مطابق اخبار کا یہ اعتراف کہ کچھ ممالک نے پاکستان کی عسکری کارروائیوں کی حمایت کی، بھارت کی سفارتی ناکامی کو کھل کر سامنے لاتا ہے جب کہ پاکستانی قیادت کی صلاحیتوں کے اعتراف سے اس بھارتی دعوے کی نفی ہوتی ہے کہ پاکستان کمزور یا عالمی سطح پر تنہا ہے۔ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ بنگلا دیش میں اقلیتوں پر مظالم پر تشویش کا اظہار کرنے والے بھارت کو اپنے ملک میں اقلیتوں پر ہونے والے حملوں کی مذمت اور روک تھام بھی کرنا ہوگی۔

  • راحت فتح علی خان کی بیٹی کی مہندی کی تصاویر وائرل

    راحت فتح علی خان کی بیٹی کی مہندی کی تصاویر وائرل

    لاہور(انٹرٹینمنٹ ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کلاسیکل اورغزل گائیک راحت فتح علی خان ان دنوں اپنی بیٹی ماہین خان کی وائرل شادی کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین خان کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز مایوں کی تقریب سے ہوا جو کل رخصتی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئیں۔چند روز قبل ماہین خان کا نکاح لاہور میں منعقد ہونے والی ایک خوبصورت تقریب میں ہوا، اس اہم خاندانی موقع پر راحت فتح علی خان اور ان کا خاندان بے حد خوش نظر آیا۔لاہور میں منعقد ہونے والی روایتی مایوں کی خوبصورت تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس پر صارفین کی جانب سے ماہین خان کے کپڑوں کو لے کر شدید تنقید کی گئی تھی۔اب ان کی مہندی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئی ہیں۔گزشتہ روز راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین خان کی مہندی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی، اس نجی تقریب میں خاندان کے لوگوں کے علاوہ ان کے قریبی دوستوں نے شرکت کی۔دلہن نے گلابی رنگ کا خوبصورت لہنگا اور چولی زیب تن کی ہوئی تھی جس پر مدھم سنہری اور رنگ برنگی کڑھائی کی گئی تھی جب کہ ساتھ میں نیٹ کا دوپٹہ لیا ہوا تھا۔مہندی کی لہنگے میں ماہین خان نہایت نفیس اور دلکش لگ رہی ہیں جب کہ ان کے دولہا نے ہلکی کڑھائی والا پیلے رنگ کا کرتا پاجامہ پہنا ہوا تھا۔راحت فتح علی خان اور ان کے اہلِ خانہ نے مہمانوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں، معروف گلوکار وارث بیگ بھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔