کراچی (کنزیو مرواچ نیوز)پاکستانی اداکارہ قدسیہ علی نے حالیہ انٹرویو میں خواتین کی خودمختاری اور شوبز انڈسٹری سے جڑی معاشرتی سوچ پر کھل کر بات کی۔ایک نجی نیوز چینل کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے قدسیہ علی نے کہا کہ خودمختار خواتین کو آج بھی معاشرے میں تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، خاص طور پر اداکاراؤں کو ایک مخصوص نظر سے دیکھا جاتا ہے۔اُنہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ 2025 میں بھی معاشرتی روایات میں کوئی بنیادی تبدیلی نہیں آئی۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ حال ہی میں انہیں ذاتی زندگی میں بھی ایسے رویے کا سامنا کرنا پڑا۔قدسیہ علی کے مطابق وہ کسی سے ملی تھیں اور دونوں میں دوستی قائم ہوئی، مگر اس شخص نے واضح کیا کہ کسی بھی سنجیدہ رشتے کے لیے انہیں اپنا پیشہ چھوڑنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ لوگ خواتین اداکاراؤں کو سراہتے ضرور ہیں، مگر انہیں کبھی اپنی زندگی کا حصہ بنانے پر آمادہ نہیں ہوتے۔واضح رہے کہ اپنی باصلاحیت اور قدرتی اداکاری کے باعث ناظرین میں پہچان رکھنے والی قدسیہ علی نے اپنے کیریئر کا آغاز ڈرامہ اولاد سے کیا تھا جس میں انہوں نے خصوصی ضروریات رکھنے والی بچی کا کردار انتہائی خوبی سے نبھایا تھا۔اس کے بعد وہ کچھ ان کہی اور ایک جھوٹی کہانی جیسے معروف ڈراموں میں اہم کردار ادا کر چکی ہیں۔
Blog
-

بھارت کی شکست پر گمبھیر ہائے ہائے کے نعرے
ممبئی (کنزیومرواچ نیوز)جنوبی افریقہ کے خلاف 25 سال بعد ہوم ٹیسٹ سیریز میں شکست پر بھارتی شائقین آگ بگولہ ہو گئے۔گوہاٹی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے بھارتی ٹیم کو 408 رنز کے تاریخی مارجن سے بدترین شکست دی۔اس شکست کے ساتھ ہی بھارتی شائقین کے گزشتہ سال نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 0-3 کی عبرتناک شکست کے زخم بھی تازہ ہوگئے۔ٹیم کی شکست پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین سخت غصے میں تھے، انہوں نے بھارتی ہیڈ کوچ کو نشانہ بناتے ہوئے ‘گوتھم گمبھیر ہائے ہائے’ کے نعرے لگائے۔ذلت آمیز شکست نے ایک بار پھر گمبھیر کے بطور ہیڈ کوچ مستقبل پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔
-

مساج سینٹروں کے نام پر فحاشی کے اڈوں کیخلاف پولیس ایکشن
اسلام آباد (کنزیومرواچ نیوز)اسلام آباد میں ڈانس پارٹیوں اور مساج سینٹروں کے نام پر فحاشی کے اڈوں کیخلاف پولیس نے بڑی کارروائی کی جب کہ تھا نہ شالیمار پولیس نے ایک ہی رات میں 5چھاپے مار کر 21 لڑکیوں، اور 19مردوں کو گرفتار کرلیا۔
پانچ میں سے 3 قحبہ خانے ابوظہبی ٹاور میں سے پکڑے گئے، روز پیلس اور نیچرل راکس نام مساج سنٹروں پر جسم فروشی کا دھندہ چلتا پایا گیا۔
گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ ڈانس پارٹیوں اور مساج سنٹروں کی آڑ میں جسم فروشی کا دھندہ چل رہا تھا، گرفتار لڑکیوں نے الزام لگایا کہ علی ملک نامی لڑکا لڑکیوں کو 4 ہزار روپے دے کر دھندہ کرواتا ہے۔
رہائشی فلیٹس میں جسم فروشی کا دھندہ کروانے والا ملزم علی ملک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، گرفتار ہونیوالی لڑکیوں اور لڑکوں کیخلاف تھانہ شالیمار میں مقدمات درج کرلیے گئے۔
ذرائع نے کہا کہ مساج سینٹروں، قحبہ خانوں سے گرفتار لڑکیوں کو چھڑوانے کے لیے سفارشیوں کی فون کالز کا رات بھر تانتا بندھا رہا، بڑے بڑے معززین، اور شرفا قحبہ خانوں سے گرفتار لڑکیوں کو چھڑوانے کیلئے پولیس پر دباو ڈالنے کی کوشش کرتے رہے۔ -

حملہ، امریکا میں افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستیں معطل
واشنگٹن (کنزیومرواچ نیوز)امریکا نے وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ واقعے کے بعد افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستیں فوری طور پر غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی ہیں۔
واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز پر حملے میں دو اہلکار شدید زخمی ہوئے، جس کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے ہنگامی بنیادوں پر یہ اقدام اٹھایا۔
امریکی میڈیا کے مطابق گرفتار مشتبہ شخص کی شناخت 29 سالہ افغان شہری رحمان اللہ لکنوال کے نام سے کی گئی ہے، جس پر الزام ہے کہ اس نے نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ دونوں زخمی اہلکاروں کی حالت اب بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
امریکی سیٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستوں کا مکمل سکیورٹی جائزہ لیا جائے گا، جس کے باعث تمام درخواستیں وقتی طور پر روک دی گئی ہیں۔
ایجنسی کے مطابق سکیورٹی پروٹوکول اور جانچ کے نظام کا دوبارہ جائزہ لینے کے بعد ہی درخواستوں کی بحالی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ -

وفاقی حکومت نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا، ذرائع
کراچی(کنزیومرواچ نیوز)وفاقی حکومت نے سندھ کے گورنر کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے۔آج ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے استعفیٰ دینے کو کہا ہے۔اگر وہ مسترد کرتے ہیں تو حکومت انہیں باقاعدہ نوٹیفکیشن کے ذریعے عہدے سے ہٹانے کے لیے تیار ہے۔نئے گورنر کے طور پر زیر غور ناموں میں سابق ایف آئی اے چیف بشیر میمن، سابق سینیٹر نہال ہاشمی اور کراچی میں ریٹائرڈ بریگیڈیئر حار ث نواز شامل ہیں۔آج ٹی وی کے مطابق یہ اقدام ایک وسیع سیاسی سمجھوتے کا حصہ ہے جس کے تحت دو صوبائی گورنریاں پاکستان پیپلز پارٹی کو اور دو پاکستان مسلم لیگ ن کو دی جائیں گی۔حتمی فیصلہ جلد متوقع ہے، جو حکومتی اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
-

روس یوکرین جنگ ختم ہونے کے قریب ہے، امریکی صدر ٹرمپ کا بڑا دعویٰ
واشنگٹن (کنزیومر واچ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ طے پانے کے قریب ہے۔وائٹ ہاؤس میں تھینکس گیونگ کی تقریب سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ اس جنگ میں ہزاروں فوجی مارے جا چکے ہیں، تاہم اب امن معاہدے کے مسودے پر غیر معمولی پیش رفت ہوئی ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے صرف نو ماہ میں آٹھ جنگیں رکوائیں، اور اب روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے بھی حتمی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اپنے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف کو ماسکو بھیجنے کی ہدایت کی ہے تاکہ روسی صدر سے ملاقات کر کے حتمی نکات طے کیے جا سکیں۔ ٹرمپ کے مطابق معاہدے میں اب صرف چند اختلافی امور باقی ہیں۔وائٹ ہاؤس نے بھی تصدیق کی ہے کہ امن منصوبے پر بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، تاہم کچھ حساس نکات پر مزید بات چیت کی ضرورت ہے۔چند روز قبل امریکی اور یوکرینی حکام نے جنیوا میں 28 نکاتی امریکی امن تجویز پر مذاکرات کیے تھے، جس کے بعد دونوں ممالک نے ایک نئے فریم ورک پر کام شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے یوکرین کو امن معاہدہ قبول کرنے کے لیے 27 نومبر کی ڈیڈ لائن بھی دے رکھی ہے۔
-

آنجہانی دھرمیندر اپنے پیچھے کتنی دولت چھوڑ کر گئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
ممبئی (کنزیومر واچ نیوز)بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر پیر کو 89 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوئے لیکن اپنے پیچھے اربوں روپے کی دولت چھوڑ گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دھرمیندر کی ذاتی کمائی، سرمایہ کاری، جائیدادوں اور کاروباری اثاثوں کو ملا کر ان کی مجموعی دولت 335 کروڑ سے 450 کروڑ روپے کے درمیان بتائی جاتی ہے۔دھرمیندر نے اپنی چھ دہائیوں پر مشتمل فلمی زندگی میں صرف اداکاری سے ہی نہیں بلکہ مختلف کاروباری سرمایہ کاریوں سے بھی خاطر خواہ دولت جمع کی۔ ان کی آمدن کا بڑا حصہ فلموں، برانڈ اینڈورسمنٹس، اسٹوڈیو شیئرز اور رئیل اسٹیٹ جائیدادوں سے آتا رہا۔ انہیں مالی نظم و ضبط اور دانش مندانہ سرمایہ کاریوں کے باعث فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین شخصیات میں شمار کیا جاتا تھا۔رپورٹس کے مطابق دیول خاندان مجموعی طور پر 1000 کروڑ روپے سے زائد کا مالک ہے جس میں سنی دیول، بوبی دیول اور خاندان کے دیگر افراد کے اثاثے شامل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دیول فیملی بھارتی فلم انڈسٹری کے طاقتور اور بااثر خاندانوں کی فہرست میں سب سے اوپر دیکھی جاتی ہے۔دھرمیندر کی وفات کے بعد ان کے چھوڑے گئے اثاثے دونوں خاندانوں یعنی پرکاش کور اور ہیمامالنی کے بچوں کے درمیان قانونی طریقے سے تقسیم ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ دھرمیندر نے پہلی شادی 1954ء میں محض 19 سال کی عمر میں پرکاش کور سے شادی کی، اس شادی سے اِن کے چار بچے سنی دیول، بوبی دیول، وجیتا دیول اور اجیتا دیول ہیں۔دھرمیندر نے دوسری شادی 1980ء میں اداکارہ ہیمامالنی سے شادی کی تھی جن کے ساتھ اُنہوں نے متعدد سُپرہٹ فلمیں بھی کیں۔
-

عمران خان کی بہنوں کے دھرنے میں پولیس کی ’’چائے ڈپلومیسی‘‘
راولپنڈی:(کنزیومرواچ نیوز)عمران خان کی بہنوں کے اڈیالہ جیل کے قریب دھرنے میں پولیس کی چائے ڈپلومیسی نے صورت حال کو دلچسپ بنا دیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل کے قریب گزشتہ شب دھرنے کے دوران پولیس اور شرکا کے درمیان دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی، جہاں شدید سرد رات میں ایس ایچ او صدر بیرونی اعزاز عظیم نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت دھرنا شرکا کو چائے پیش کی۔
اس موقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ، جس میں ماحول خوشگوار نظر آتا ہے۔ویڈیو میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم مسکراتے ہوئے چائے کا کپ اٹھاتے دکھائی دیتی ہیں جب کہ ایس ایچ او اعزاز عظیم کی جانب سے انہیں مخاطب کرکے چائے پیش کرنے کے جملے بھی واضح طور پر سنے جا سکتے ہیں۔اسی طرح علامہ ناصر کو بھی ایس ایچ او چائے کی دعوت دیتے ہیں، جو کپ اٹھا کر چائے پیتے دکھائی دیتے ہیں۔ ویڈیو میں ایس ایچ او صدر بیرونی نعیم پنجوتھا کو بھی چائے کی پیشکش کرتے ہوئے سنے جا سکتے ہیں۔اس موقع پر تمام شرکا کو ہاتھوں میں کپ لیے شدید سردی میں چائے کا لطف اٹھاتے دیکھا گیا ہے۔دھرنے کے دوران کبھی سختی، کبھی مذاکرات اور کبھی چائے کی پیشکش جیسے مناظر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنے ہوئے ہیں، جب کہ ایس ایچ او اعزاز عظیم کے اس انداز کو شہریوں کی جانب سے سراہا بھی جا رہا ہے۔ -

بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کے بال مونڈ دیے، نازیبا ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کی دھمکی
لاہور(کنزیومرواچ نیوز)بھائی نے غیرت کے نام پر اپنی بہن کے بال مونڈ دیے اور نازیبا ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی۔پولیس کے مطابق 15 سالہ لڑکی شاہدرہ ٹاؤن سے بابا فرید کالونی اپنے بھائی کے گھر آئی تھی، جہاں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن ے بال مونڈ دیے۔ ایس ایچ او کوٹ لکھپت نے متاثرہ لڑکی کے والد دلبر کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے فرید کالونی سے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ملزمان میں بھائی، بھابھی اور دیگر 2 رشتے دار شامل ہیں۔اے ایس پی کشمالہ فاروق نے بتایا کہ ملزمان کو کسی کے ساتھ لڑکی کی دوستی ہونے کا شک تھا اور شک کی وجہ سے ملزمان نے مل کر لڑکی کے بال مونڈ دیے۔ ملزمان نے متاثرہ لڑکی کی نازیبا وڈیوز بنائی اور اسے وائرل کرنے کی بابت دھمکاتے رہے ۔گرفتار ملزمان میں بھائی قاسم، بھابھی معصومہ، سمیر و گنگر بی بی شامل ہیں۔
-

گوہاٹی ٹیسٹ: بھارت کو ہوم ٹیسٹ سیریز میں ایک اور عبرتناک شکست
گوہاٹی (کنزیو مر واچ نیوز)جنوبی افریقا نے گوہاٹی ٹیسٹ میں 408 رنز سے فتح حاصل کرکے بھارت کو دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کردیا۔گوہاٹی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم 549 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پانچویں روز صرف 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔بھارتی بلے باز جنوبی افریقی اسپنرز کے آگے بے بس دکھائی دیے۔ یہ بھارت کی ٹیسٹ کرکٹ میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی شکست ہے۔بھارت نے 27 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر کھیل کا آغاز کیا تو کچھ ہی دیر بعد کلدیپ یادیو (5) اور دھروو جوریل (2) ایک ہی اوور میں پویلین واپس لوٹ گئے۔کپتان رشابھ پانت بھی 13 رنز بناکر چلتے بنے۔ صرف 58 رنز پر آدھی بھارتی ٹیم پویلین واپس لوٹ چکی تھی۔سائی سدھرشن آؤٹ ہونے والے چھٹے بلے باز تھے جنہوں نے 139 گیندوں پر 14 رنز بناکر بھارت کی دوسری سست ترین اننگز کھیلی۔واشنگٹن سندر 16 جبکہ نتیش کمار ریڈی اور محمد سراج بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔سائمن ہارمر نے کیریئر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے 37 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔ کیشو مہاراج نے 3 اور سینوران متھوسامی نے ایک وکٹ حاصل کی۔یاد رہے کہ جنوبی افریقا نے اپنی دوسری اننگز 260 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرکے بھارت کو جیت کے لیے 549 رنز کا ہدف دیا تھا۔ٹرسٹان اسٹبز 94، ٹونی ڈی زورزی 49، رائن ریکلٹن 35، ایڈن مارکرام 29 اور کپتان ٹمبا باووما 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے جبکہ ویان ملڈر 35 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔بھارت کی جانب سے رویندرا جدیجا نے 4 اور واشنگٹن سندر نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔اس سے قبل جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سینوران متھوسامی (109) اور مارکو جینسن (93) کی کیریئر بیسٹ اننگز کی بدولت 489 رنز بنائے تھے۔بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 201 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ یشسوی جیسوال 58 اور واشنگٹن سندر 48 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔
