کراچی (کنزیومر واچ نیوز)پاکستان میں 10 سال بعد شروع ہونے والے میوزیک ریئلٹی شو پاکستان آئیڈل سیزن 2 کو بھارت میں بھی پسند کیا جارہا ہے۔اس بات کا ثبوت حال ہی میں ہونے والی پیشرفت کے بعد سامنے آیا ہے۔پاکستان آئیڈل کے جج اور معروف گلوکار و میوزک کمپوزر بلال مقصود نے بھارت کے غزل گائیک اور کلاسیکل گلوکار کی جانب سے موصول ہونے والا پیغام شیئر کیا۔یہ پیغام معروف بھارتی گلوکار و غزل گائیک ہری ہرن نے بلال مقصود کو واٹس ایپ پر کیا۔ بھارتی گلوکار نے بلال مقصود سے علیک سلیک کے بعد پاکستان آئیڈل کی تعریف کی اور بتایا کہ وہ بھی شو دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے بلال مقصود کو پیغام میں لکھا کہ ’تم اس شو میں بہت اچھے لگ رہے ہو‘۔ ہری ہرن نے لکھا کہ ’اس شو میں شریک بعض لوگوں کا نیا ٹیلنٹ بہت کمال ہے اور میں اس سے محظوظ ہورہا ہوں‘۔
گلوکار ہری ہرن نے بلال مقصود اور شو میں شریک گلوکاروں کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے جلد ملنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔بلال مقصود نے واٹس ایپ میسج کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ہری ہرن کا شکریہ ادا کیا اور اُن کی تعریف و الفاظ پر کہا کہ میرے لیے شکریہ ادا کرنے کیلیے الفاظ کم پڑ گئے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ پاکستان آئیڈل میں شریک گلوکاروں کیلیے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ سرحد کے پار ایک لیجنڈ انہیں دیکھ رہے ہیں اور نوٹس کرنے کے ساتھ جدوجہد پر شاباش بھی دے رہے ہیں۔بلال مقصود نے لکھا کہ یہ لمحات نئے آرٹسٹ کو نکھارنے اور بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، میں ہری جی کا پوری ٹیم اور شرکا کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
Blog
-

پاکستان آئیڈیل کے بھارت میں چرچے، بھارتی گلوکار پاکستانی ٹیلنٹ کے پرستار ہوگئے
-

عمران خان سے ملاقات میں رکاوٹیں ،وزیر اعلیٰ کے پی نے مریم نواز کوخط لکھا دیا
پشاور:(کنزیومرواچ نیوز)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو باضابطہ خط لکھ کر اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقاتوں میں مبینہ رکاوٹوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتوں کو روکنا قابلِ قبول نہیں۔وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی نے خط میں الزام لگایا کہ عمران خان کی بہنوں سمیت اہلِ خانہ کے ساتھ بدسلوکی کی گئی اور بزرگ خواتین کو جیل کے باہر سڑک پر بٹھایا گیا، جسے انہوں نے انسانی اور اخلاقی اقدار کے منافی قرار دیا۔انہوں نے خط میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو چار فوری مطالبات پیش کیے ہیں جن میں عدالتی احکامات پر فی الفور عمل درآماد، بدسلوکی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی، جیل اور پولیس انتظامیہ کو واضح ہدایات جاری کرنا اور ملاقاتوں کے لیے باوقار اور قانونی نظام کے قیام کا مطالبہ شامل ہے۔سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے قائد ہیں جن کے مینڈیٹ پر کے پی حکومت قائم ہے وزیراعلیٰ نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے پر فوری ایکشن لیا جائے تاکہ سیاسی قیادت اور شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
-

فیصل آباد، کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہوگئی
اسلام آباد:(کنزیومرواچ نیوز)فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں کیمیکل فیکٹری کے اندر بوائلر پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں19افراد جاں بحق جبک7 زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ فیکٹری کے اطراف میں موجود کئی گھروں کی چھتیں بھی گر گئیں۔دھماکے کے باعث فیکٹری سے ملحقہ ایک گھر کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور ان کے دو بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی طور جاں بحق ہونے والوں میں چھ بچے دو خواتین دو بزرگ اور فیکٹری ملازم شامل ہیں۔
علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے لاشوں کو نکالا۔ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مزید افراد بھی ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں، جس کے پیشِ نظر سرچ آپریشن کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ -

نظام میں لڑائی ہی حرام کھانے کی ہے، جسٹس محسن اختر کیانی
اسلام آباد(کنزیومرواچ نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ میں زمین کے معاوضے کی ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو متعلقہ دستاویزات کی جانچ کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے اہم ریمارکس دیے اور کہا کہ سی ڈی ے اپنا کام نہیں کرسکتا تو ایف آئی اے کو بھیج دیں، اداروں میں بد عنوانی ہوتی ہے ویری فیکیشن کا تو کوئی طریقہ ہونا چاہیے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ بد قسمتی سے یہ نظام میں لڑائی ہی حرام کھانے کی ہی ہے، سرکاری دفاتر میں بیٹھے افسر تنخواہ بھی لیتے ہیں اور رشوت بھی لیتے ہیں۔2021 مین آپ نے حق میں فیصلہ دے کر آگئے پروسیس نہیں کیا، ریکارڈ نہیں ہے تو تصور کر لیں سب کچھ جعلی ہے؟۔درخواست گزار روسٹرم پر آگئے اور مؤقف اپنایا کہ میں نے امانت داری سے نوکری کی ہے، اب کیا رشوت دوں؟تیسری نسل چل رہی ہے لیکن یہ فیصلہ نہیں ہورہا، میرے والد کیس لڑتے لڑتے مر گئے۔عدالت نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو متعلقہ دستاویزات کی جانچ کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کردی۔
-

نورا فتیحی سمیت متعدد بالی ووڈ ستاروں کی داؤد ابراہیم کی پارٹیز میں شرکت کا انکشاف
کراچی (کنزیومرواچ نیوز)نورا فتیحی، شردھا کپور سمیت متعدد بالی ووڈ شخصیات پر انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی مبینہ ڈرگ پارٹیوں میں شرکت کا الزام لگ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کے اینٹی نارکوٹکس سیل نے داؤد ابراہیم سے منسلک ایک مبینہ بین الاقوامی ڈرگ نیٹ ورک کی تحقیقات کے دوران کئی بالی وڈ اداکاروں کے نام سامنے آنے کا دعویٰ کیا ہے۔بھارتی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق یہ نیٹ ورک سلیم ڈولا نامی شخص چلا رہا تھا جبکہ اس کے بیٹے طاہر ڈولا کے بیانات نے معاملے کو مزید وسعت دے دی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ سلیم ڈولا ملک اور بیرونِ ملک ایسی پارٹیاں منعقد کرتا تھا جن میں داؤد ابراہیم کی بھانجی علیشاہ پارکر کے علاوہ فیشن اور فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شریک ہوتی تھیں۔طاہر ڈولا کو بیرون ملک سے گرفتار کرکے اگست میں بھارت واپس لایا گیا تھا جہاں اس نے مبینہ طور پر بتایا کہ ان پارٹیوں میں اداکار، ماڈلز، ریپرز اور فلم ساز بھی موجود ہوتے تھے۔تحقیقات میں شردھا کپور، نورا فتحی اور سدھارتھ کپور سمیت متعدد ناموں کا ذکر سامنے آیا ہے۔نورا فتحی نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ پارٹیوں میں شرکت نہیں کرتیں اور مسلسل کام اور سفر میں رہتی ہیں۔ نورا نے میڈیا رپورٹس کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا نام بلا وجہ اسکینڈلز میں شامل کیا جا رہا ہے، میرا ان افراد یا سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں۔نورا فتحی کے مطابق یہ پہلی بار نہیں کہ ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے، تاہم وہ اس مرتبہ خاموش نہیں رہیں گی۔
-

پاکستانی طلبا کیلئے خوشخبری! امریکی یونیورسٹیز میں اسکالرشپ حاصل کرنیکا سنہری موقع
کرا چی (کنزیومرواچ نیوز)ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے امریکا کی 100 اعلیٰ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کی اسکالرشپ کی درخواستیں جمع کرانے کا آغاز ہوگیا۔ایچ ای سی کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ کے مطابق اسکالرشپ پروگرام یو ایس-پاکستان نالج کوریڈور پروجیکٹ کے تحت شروع کیا گیا ہے۔اسکالرشپس کو دو کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلی کیٹگری میں ٹاپ 50 جامعات کو رکھا گیا ہے جس میں اسکالرشپ پانے والوں کو ٹیوشن فیس، اسٹائپنڈ اور ہیلتھ انشورنس فراہم کیا جائے گا۔دوسری کیٹگری میں 51-100 نمبر کی یونیورسٹیز شامل ہیں اور اس میں اسکالرشپ حاصل کرنے والوں کو سالانہ 12 ہزار ڈالر کی ٹیوشن بمع اسٹائپنڈ اور ہیلتھ انشورنس دی جائے گی۔اسکالرشپ کے لیے درخواستیں 30 اپریل 2026 تک ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر جمع کرائی جا سکیں گی۔
-

چیلنج اسکریبل ٹورنامنٹ؛ پاکستان کے وسیم کھتری نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا
کراچی:(کنزیومرواچ نیوز)پاکستان کے وسیم کھتری نے ایک اور کارنامہ انجام دیتے ہوئے گھانا میں ہونے والا چیلنج اسکریبل ٹورنامنٹ جیت لیا۔معمولی فرق سے ورلڈ چیمپیئن شپ کے فائنل سے محروم رہنے کے بعد وسیم کھتری نے اس ایونٹ میں بھرپور انداز میں واپسی کی، وہ 7 فتوحات اور ایک شکست کے ساتھ فاتح رہے۔آخری میچ میں وسیم کھتری نے انگلینڈ کے جان ایشمور کو بڑے مارجن سے ہرایا، نائجیریا کے چِنیدو تھورپ نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ایشمور تیسرے نمبر پر رہے۔وسیم کھتری نے ورلڈ چیمپیئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ پاکستان ٹیم ایونٹ میں چوتھے نمبر پر رہی تھی۔
-

اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے، دنیا بھر میں امریکہ فساد پھیلا رہا ہے ‘، مولانا فضل الرحمان
ڈھاکہ (کنزیومرواچ نیوز):پاکستان جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ بنگلہ دیش کی خوشحالی، ترقی، استحکام اور فلاح کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کو بھائی کی طرح دیکھتا ہے اور ماضی کی تلخ یادیں بھول چکا ہے۔یہ بات انہوں نے بنگلہ دیش-چین میتری کانفرنس سینٹر کے ہارمونی ہال میں جمعیت علماء اسلام بنگلہ دیش کے اراکین کے اجتماع میں مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس کی صدارت جمعیت علماء اسلام بنگلہ دیش کے صدر مولانا عبیداللہ فاروق نے کی جبکہ مرکزی سیکریٹری مولانا منجور الاسلام افندی نے انتظامی نگرانی کی۔ خیرمقدم کے کلمات سینئر نائب صدر مولانا عبدالرّب یوسفی نے پیش کیے۔خطاب میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری اور جمعیت علماء نیپال کے نائب صدر مولانا شفیق الرحمان قاسمی بھی شریک ہوئے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے، لیکن دنیا بھر میں امریکہ فساد پھیلا رہا ہے۔ مسلمانوں کے اندر اختلافات دشمنوں کے حملوں کا موقع فراہم کر رہے ہیں۔ جمعیت علماء اسلام پاکستان ہمیشہ فرقہ اور مسلک سے بالاتر ہو کر مسلم و غیر مسلم سب کے حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرم رہی ہے۔اس موقع پر بی این پی، اے بی پارٹی، اسلامی تحریک بنگلہ دیش، این سی پی، لیبر پارٹی، جاگپار، عوامی پارٹی، خلافت تحریک، بنگلہ دیش خلافت مجلس اور نظام اسلام پارٹی کے نمایاں سیاسی و سماجی رہنما بھی موجود تھے۔مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان خیرسگالی کے جذبات دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بنیں گے۔ امت مسلمہ کی روحانی دنیا تقسیم نہیں ہو سکتی اور دنیا کی کوئی طاقت ان تعلقات کو توڑ نہیں سکتی۔

