غزہ(کنزیومرواچ نیوز) اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ کارروائی میں غزہ میں مزید 3 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا، جبکہ ایک تباہ شدہ کلینک کے ملبے سے 35 ناقابل شناخت لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، گزشتہ ماہ امریکی صدر کی منظوری سے نافذ ہونے والی جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے بدستور جاری ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، تازہ فضائی اور زمینی حملوں کے نتیجے میں تین مزید فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔غزہ کے شہری دفاع کا کہنا ہے کہ شہر کے ایک تباہ شدہ طبی مرکز (کلینک) کے ملبے سے 35 ایسی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔ حکام کے مطابق، علاقے میں اب بھی درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔ادھر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج رہائشی عمارتوں، اسپتالوں اور عام شہری علاقوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ حماس کے مطابق، اسرائیل دو منزلہ عمارتوں کو خاص طور پر تباہ کر رہا ہے تاکہ زیادہ جانی نقصان پہنچایا جا سکے۔واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ دو سالوں سے جاری بربریت میں 69 ہزار 180 سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 20 ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔
Blog
-

وانا دھشت گردی:فیلڈ مارشل عاصم منیر نے لمحہ بہ لمحہ آپریشن پر نظر رکھی
پشاور (کنزیومرواچ نیوز)کیڈٹ کالج وانا کے اساتذہ اور کیڈٹس کے حوصلے بلند ہیں جب کہ دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کا عزم ہے۔ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے لمحہ بہ لمحہ آپریشن پر نظر رکھی، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہدایت دی کہ قوم کے یہ معمار ہمارا سرمایہ ہیں، ہر گز کوئی آنچ نہ آنے پائے۔کیڈٹس نے کہا کہ پاک فوج کے جوان 24 گھنٹے سے زیادہ کیڈٹس اور خوارج کے درمیان ڈھال بن کر کھڑے رہے، شہادتیں دے کر بچوں کو بچایا۔افغان خوارج کا کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام بنانے والے آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر کا کہنا تھا کہ؛ 10نومبر کو 5 افغانی خوارج نے کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کر دیا۔آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر نے کہا کہ خوارج نے وانا کیڈٹ کالج کو، جو کہ پاک فوج کی طرف سے ساؤتھ وزیرستان کی عوام کے لئے قیمتی تحفہ ہے ، نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، ایک خود کش حملہ آور نے دھماکہ کیا جبکہ دیگر خورج نے گیٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر نے کہا کہ خوارج نے پہلے زیر تعلیم بچوں کو یرغمال بنا نے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے خوارج کے اس حملے اور مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا، ہم نے دہشتگردوں کو مخصوص بلاک میں محدود کر کے طالب علموں کی حفاظت کو یقینی بنایا۔خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے وانا میں کیڈیٹ کالج میں داخل ہونے والے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ تمام 650 طلبا و اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا تھا۔آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر کے مطابق رات 10سے ساڑھے 10 بجے کے قریب خوارج کے خلاف بھرپور آپریشن کے بعد تمام خوارج کو جہنم واصل کر دیاگیا۔زیر تعلیم کیڈٹ نے کہا کہ ہم عصر کے وقت ڈرل کمپٹیشن کی تیاری کر رہے تھے کہ خود کش دھماکہ ہوا، ہمیں معلوم ہو چکا تھا کہ حملہ تعلیم کے دشمنوں نے کیا ہے ، جو ہمیں تعلیم سے روکنا چاہتے ہیں، پاک فوج کے جوانوں نے ہمیں بحفاظت کالج سے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔زیر تعلیم کیڈٹ کے مطابق تعلیم کے دشمن کچھ بھی کر لیں، ہمیں تعلیم سے نہیں روک سکتے، جب خودکش دھماکہ ہوا تو سارے کیڈٹس ڈرل کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ نے کہا کہ آپ پر سکون ہو جائیں اب پاک فوج آگئی ہے، الحمدالللہ، بر وقت کاروائی کی وجہ سے ایک خوفناک دہشتگردی کا ارادہ خاک میں مل گیا۔
-

کیڈٹ کالج پر حملہ آور ایک خودکش کے علاوہ چار خوارج جہنم واصل
پشاور(کنزیومرواچ نیوز)کیڈٹ کالج وانا پر حملہ آور تمام خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق کیڈٹ کالج پر حملہ آور ایک خودکش کے علاوہ چار خوارج کامیاب آپریشن کرکے جہنم واصل کیےگئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس وقت کالج کی بلڈنگ کو بارودی سرنگوں کے خطرے کی وجہ سے کلیئرکیا جا رہا ہے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ اس کامیاب آپریشن کے دوران کیڈٹ کالج کےکسی بھی طالب علم یا استادکو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ کیڈٹ کالج پر حملے کے وقت 525 کیڈٹس سمیت تقریباً 650 افراد موجود تھے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ افغان خوارج کی کالج میں موجودگی اورکیڈٹس کی جانوں کی حفاظت کے پیش نظر آپریشن نہایت احتیاط اور حکمت عملی سےکیا گیا۔خیال رہےکہ گزشتہ روز افغان خوارج نےکالج کے مرکزی گیٹ سے بارود سےبھری گاڑی ٹکرا دی تھی، دھماکے سےکالج کا مرکزی گیٹ گرگیا اورقریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچاتھا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق وانا کیڈٹ کالج پر حملہ کرنے والے خوارجیوں کا تعلق افغانستان سے بتایاگیا ہے اور حملہ آور ٹیلیفون پر وہیں سے ہدایات لے رہے تھے، خوارج ایک عمارت میں چھپے تھے جو کیڈٹس کی رہائش سے بہت دور تھی۔ -

بھارت افغانستان کے راستےدھشت گردی کررہا ہے،وزیر دفاع خواجہ آصف
اسلام آباد (کنزیومرواچ نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد افغانستان میں کارروائی کرسکتا ہےجیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ حالیہ واقعات میں افغان مداخلت کے ثبوت ثالثوں کے سامنے رکھے جائیں گے۔وزیر دفاع نے کہا کہ ہم جارحیت کا وار خالی نہیں جانے دیں گے، بھرپورجواب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کی مذمت یا افسوس کا اظہار سچائی کا ثبوت نہیں ہوسکتا، افغان طالبان کی پناہ میں رہنے والے لوگ بار بار ہم پر حملہ کررہےہیں۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ وانا کیڈٹ کالج میں اللہ کی مہربانی سے پاک فوج نے کیڈٹس کو بچایا ہے۔خواجہ آصف نے بھارت کے حوالے سےبات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے متعلق ہم حالیہ جنگ سے ہی ہائی الرٹ پر ہیں۔خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا بھارت افغانستان کے راستے جارحیت کررہا ہے، کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے کہ ہمارے ہمسائے کا دشمنی والا رویہ سامنے آچکا ہے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہیں نہیں، دہشتگردی کے زیادہ تر واقعات میں اکثریت افغان دہشتگردوں کی ہے، افغان طالبان کا دشمنی والا رویہ سامنے آچکا ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دوست ممالک کوئی دوا کرنا چاہتے ہیں توضرور کریں، افغان طالبان کی زبانی باتوں پر افغانستان میں کوئی بھروسہ نہیں کرتا تو ہم کیسے کرلیں، ثالثوں کے ذہن میں کوئی ابہام نہیں کہ اس کے پیچھے بھارت ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ افغانستان میں بھارتی قونصلیٹ سے دہشتگردوں کو پیسے ملتے ہیں، افغانستان سے متعلق دستیاب تمام سفارتی آپشنز استعمال کریں گے۔
-

کیڈٹ کالج وانا میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، تمام 650 طلبا و اساتذہ کو بحفاظت نکال لیا گیا
پشاور(کنزیومرواچ نیوز) کیڈٹ کالج وانا کی صورتحال کے تازہ ترین ویڈیو مناظرسامنے آگئے اور سکیورٹی فورسز نے کالج میں موجود تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔سکیورٹی فورسز کی جانب سے بچوں کو ریسکیو کرتے ہوئےدیکھا جاسکتا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کالج میں موجود تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔سکیورٹی نے بتایاکہ کیڈٹ کالج پر حملے کے وقت 525 کیڈٹس سمیت تقریباً 650 افراد موجود تھے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسزکا آپریشن نہایت احتیاط اورحکمتِ عملی سے جاری ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان خوارج کی کالج میں موجودگی اور کیڈٹس کی جانوں کی حفاظت کے پیش نظر آپریشن احتیاط سے کیا جارہا تھا۔سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ اب آپریشن جامع طریقے سے حتمی انجام کو پہنچایا جائے گا، آخری خوارج کو ہلاک کرنے تک سکیورٹی آپریشن جاری رہے گا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق تمام طلبہ اور اساتذہ کے حوصلے بلند ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز افغان خوارج نےکالج کے مرکزی گیٹ سے بارود سےبھری گاڑی ٹکرا دی تھی، دھماکے سےکالج کا مرکزی گیٹ گرگیا اورقریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچاتھا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق وانا کیڈٹ کالج پر حملہ کرنے والے خوارجیوں کا تعلق افغانستان سے بتایاگیا ہے اور حملہ آور ٹیلیفون پر وہیں سے ہدایات لے رہے ہیں، خوارج ایک عمارت میں چھپے ہیں جو کیڈٹس کی رہائش سے بہت دور ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے فوری کارروائی میں 2 خوارجیوں کو ہلاک کردیا تھا، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فیصلہ کن کلیئرنس آپریشن شروع کر رکھا ہے، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری رہے گا۔
-

اسلام آباد: جی الیون کچہری کے نزدیک خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، متعدد زخمی
اسلام آباد: (کنزیومرواچ نیوز)جاسلام آباد کے جی الیون سیکٹر میں کچہری کے نزدیک خودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں منگل کی دوپہر تقریباً ساڑھے بارہ بجے جی الیون سیکٹر کی کچہری کے نزدیک زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔پولیس کا کہنا ہےکہ موٹر سائیکل پر سوار خودکش حملہ آور پولیس کی گاڑی کے قریب پہنچا اور اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں میں آگ لگ گئی جب کہ خودکش حملہ آور کے اعضا اڑ کر کچہری کے اندر جاگرے۔پولیس کے مطابق دھماکے میں 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا جن میں ایک گاڑی پولیس کی تھی اور 2 پرائیوٹ گاڑیاں ہیں۔
پولیس کا بتانا ہےکہ دھماکا خودکش تھا اور جائے وقوعہ سے مبینہ خودکش حملہ آور کا سر بھی مل گیا ہے، دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں وکلا اور سائلین بھی شامل ہیں۔
دھماکے کے زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو سیل کردیا ہے۔
پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ کچہری کے باہر دھماکے میں ہندوستانی اسپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنہ الخوارج ملوث ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی میڈیا سے گفتگو
دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ آج 12 بجکر 39 منٹ پر خودکش حملہ ہوا جس میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہوئے، خود کش حملہ آور کچہری کے اندر جانے کی کوشش میں تھا، موقع نہ ملنے پر پولیس کی گاڑی پر حملہ کیا، پہلی ترجیح میں خودکش حملہ آور کی شناخت کریں گے، کچہری حملہ میں ملوث کرداروں کو بھی سامنے لایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کل وانا میں بھی گاڑی سوار خودکش حملہ آور انٹری پوائنٹ پر پھٹا، وانا میں بھی علاقے کی کلیئرنس جاری ہے، وانا حملے میں افغانستان ملوث ہے، وہاں افغانستان میں کمیونیکیشن ہوتی رہی۔ -

40 فیصد پاکستانی دوسری شادی کے حامی، 60 فیصد نے مخالفت کردی
اسلام آباد (کنزیومرواچ نیوز)حالیہ سروے میں 40 فیصد پاکستانی دوسری شادی کے حق میں نظر آئے۔گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا جس کے مطابق 60 فیصد پاکستانی دوسری شادی کے مخالف ہیں اور انہوں نے کسی صورت اجازت نہ دینے کا کہا جب کہ 40 فیصد پاکستانیوں نے دوسری شادی کی مشروط حمایت کی اور کہا کہ مالی استطاعت ہو تو دوسری شادی ضرور کرنی چاہیے۔سروے کے مطابق دوسری شادی کی حمایت کرنے والوں میں خواتین کے مقابلے میں مردوں کی شرح زیادہ رہی، 50 فیصد مرد اور 30 فیصد خواتین نے دوسری شادی کی حمایت کی جب کہ 72 فیصد پاکستانی دوسری شادی کے بعد دونوں بیویوں کے درمیان منصفانہ سلوک کو مشکل یا ناممکن قراردیتے نظر آئے۔سروے کے مطابق 26 فیصد نے اسے ممکن کہا جب کہ دونوں بیویوں کے درمیان منصفانہ سلوک کو ناممکن قرار دینے والوں میں 59 فیصد مرد نظرآئے۔دوسری شادی کی اجازت کن حالات میں ملنی چاہیے؟ اس سوال پر 39فیصد نے کہا کہ اگر بچے نہ ہوں تو دوسری شادی کرنی چاہیے، 15 فیصد نے دونوں بیویوں میں انصاف کرنے کی قابلیت جب کہ 10فیصد نے پہلی بیوی کی اجازت کو دوسری شادی کےلیے ضروری قرار دیا۔
-

افغان حکومت ٹی ٹی پی کیخلاف مؤثر کارروائی کرے تو پاکستان تعاون کیلئے تیار ہے: وزیراعظم
اسلام آباد:(کنزیومرواچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے افغان حکومت کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرے تو پاکستان تعاون کیلئے تیار ہے۔بین الاپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا امن و استحکام ہی پائیدار ترقی کی بنیاد ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ ترقی اسی معاشرے میں ممکن ہے جہاں امن اور سلامتی ہو۔ان کا کہنا تھا پاکستان نے بھی کئی بار امن دشمن کارروائیوں کا سامنا کیا، ہم نے ہمیشہ استحکام اور دفاع وطن میں عزم کا مظاہرہ کیا، ہماری مسلح افواج نے بہترین پیشہ وارانہ کارکردگی سے دشمن کے عزائم ناکام بنائے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس سال مئی میں مشرقی سرحد پر بلا اشتعال جارحیت کی گئی جبکہ گزشتہ ماہ افغان سرزمین سے پاکستانی چوکیوں پر حملے ہوئے جن کا پاکستان نے ٹھوس اور فیصلہ کن جواب دیا، دنیا بھر میں جاری تنازعات نے امن کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کو سمجھنا ہو گا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کی حمایت سے امن حاصل نہیں ہوگا، افغان حکومت ٹی ٹی پی و دیگر گروہوں کے خلاف موثر کارروائی کرے تو پاکستان تعاون کیلئے تیار ہے۔خیال رہے کہ اسلام آباد میں جاری دو روزہ بین الاپارلیمانی کانفرنس میں آذربائیجان، ازبکستان، کینیا، فلسطین، مراکش، روانڈا، لائبیریا، بارباڈوس اور نیپال کے وفود کانفرنس میں شریک ہیں، کانفرنس کا مقصد عالمی امن، ترقی اور بین الاقوامی پارلیمانی روابط کے فروغ کو مضبوط بنانا ہے۔
-

گھریلو جھگڑے: بہو نے ’چور پولیس‘ کھیل کے دوران ساس کو زندہ جلا ڈالا
ممبئی( کنزیومرواچ نیوز)بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک سفاک بہو نے کھیل کھیل کے دوران اپنی ساس کو زندہ جلا ڈالا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 63 سالہ جیانتی کناکا اپنے بیٹے سبھرامنیم ، بہو للیتا دیوی، بھتیجے اور پوتے پوتی سمیت ٓآندھرا پردیش کے ایک گاؤں میں رہائش پذیر تھی۔سبھرامنیم اور للیتا کی شادی کو 12 سال سے زائد عرصہ گزرچکا تھا لیکن للیتا اور اس کی ساس کے درمیان شادی کے آغاز سے ہی حالات کشیدہ تھے، جھگڑوں سے تنگ آکر للیتا نے اپنی ساس کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ماہ 6 نومبر کے روز للیتا نے اپنے گھر کے قریبی پیٹرول پمپ سے پیٹرول خریدا اور اگلے ہی روز شوہر اور کزن کے گھر سے جانے کے بعد ساس کو قتل کرنے کافیصلہ بنایا۔ساس کو قتل کرنے کیلئے للیتا نے اپنے بچوں کو دادی کے ساتھ ’چور پولیس‘ کا کھیل کھیلنے پر آمادہ کیا اور اسی دوران بچوں کو دادی کے ہاتھ اور پیر باندھنے کی بھی ترغیب دی۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ بہو کے منصوبے سے بے خبر ساس نے بچوں کے ساتھ موت کا یہ گھناؤنا کھیل کھیلنے پر رضامندی دے، کھیل کے دوران بچوں کے دادی کو باندھنے کے بعد للیتا نے ان پر پیٹرول چھڑک کر چراغ سے آگ لگادی، جیانتی کناکا کی چیخوں نےپڑوسیوں کو جمع ہونے پر مجبور کردیا، خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدا میں للیتا نے پڑوسیوں اور پولیس کو یہ کہہ کر گمراہ کیا کہ جیانتی دیوی گھر میں ہونے والے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے جل کر ہلاک ہوئیں تاہم گھر میں پیٹرول کی بدبو اور للیتا کے موبائل کی سرچ ہسٹری سے ملنے والی معلومات کے بعد پولیس نے اسے کو گرفتار کرلیا۔بھارتی پولیس افسر نےبی بی سی سے گفتگو میں بتایا کہ ’تحقیقات کے دوران بہو کی انٹرنیٹ سرچ کی ہسٹری سے پتا چلا کہ اس نے کئی مرتبہ ’بوڑھی خاتون کو کیسے مارا جائے‘ جیسے عنوانات کی ویڈیوز کو تلاش کی تھی جس سے شکوک و شبہات میں مزید اضافہ ہوا۔ بعد ازاں پولیس تفتیش کے دوران للیتا نے بھی ساس کو زندہ جلانے کیلئے چور پولیس کا کھیل رچانے، بچوں کو دادی کے ہاتھ پیر باندھنے کی ترغیب دینے اور پھر اسے شارٹ سرکٹ کا رنگ دینے کا اعتراف کرلیا۔
-

بھارتی میڈیا پر بالی وڈ لیجنڈ اداکار دھرمیندر کے انتقال کی خبریں، بیٹی نے تردید کردی
ممبئی (کنزیومرواچ نیوز)بھارتی میڈیا پر بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی موت کی خبریں زیر گردش ہیں تاہم ان کی بیٹی ایشا دیول نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکار کی ٹیم نے 11 نومبر بروز منگل کی صبح ان کی موت کی تصدیق کی، دھرمیندر کو گزشتہ روز ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر تھے اور اب وہ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ دھرمیندرا کو گزشتہ ہفتے بھی سانس لینے میں دشواری کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا جب کہ رواں سال اپریل میں ان کی آنکھ کی سرجری بھی ہوئی تھی۔دھرمیندر کی موت کی تصدیق معروف بھارتی صحافی اور اینکر راجدیپ سردیسائی نے بھی کی، اس کے علاوہ جاوید اختر کی جانب سے بھی دھرمیندر کی موت پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق دھرمیندر نے آخری بار اپنی اداکاری کے جوہر فلم ‘اکیس’ میں دکھائے جو 25 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔دوسری جانب دھرمیندر کی بیٹی ایشا دیول کی جانب سے بھی انسٹاگرام پر پیغام جاری کیا گیا جس میں انہوں نے والد کے انتقال کی خبریں شائع کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور انتقال کی تردید کی۔انہوں نے کہا کہ سب سے گزارش ہے کہ ہماری فیملی کی پرائیویسی کو مدنظر رکھا جائے اور میرے والد کی مکمل صحتیابی کے لیے دعا کی جائے۔واضح رہے کہ دھرمیندر نے اپنے کیریئر کا آغاز 1960 میں فلم ‘دل بھی تیرا ہم بھی تیرے’ سے کیا تھا۔ انہیں 2012 میں حکومت ہند کی جانب سے ہندوستان کے تیسرے سب سے بڑے شہری اعزاز پدم بھوشن سے نوازا گیا تھا۔ 6 دہائیوں پر محیط اپنے کیرئیر میں دھرمیندر نے ‘شعلے’، ‘یادوں کی بارات’، ‘میرا گاوں میرا دیش’، ‘نوکر بیوی کا’، ‘پھول اور پت’، ‘پھول اور پتلی’ جیسی ایوارڈ یافتہ فلمیں کیں۔ وہ پنجاب کے لدھیانہ کے ایک گاؤں میں دھرمیندر کیول کرشن دیول کے نام سے پیدا ہوئے، انہوں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے 19 سال کی عمر میں 1954 میں پرکاش کور سے شادی کی۔ بعدازاں انہیں اداکارہ ہیما مالنی سے پیار ہو گیا جس سے انہوں نے شادی کر لی۔89 سال کی عمر میں بھی، دھرمیندر سوشل میڈیا پر سرگرم رہے، وہ اکثر ایسی ویڈیوز شیئر کرتے رہے جو صحت مند زندگی کو فروغ دیتے ہیں۔ ان کی انسٹاگرام پوسٹس میں سے بہت سے انہیں ٹریکٹر چلاتے ہوئے، اپنے فارم کی دیکھ بھال کرتے ہوئے، اور اپنے مداحوں کو سادہ زندگی کے اسباق اور کاشتکاری کے مشورے دیتے ہوئے دکھایا گیا
