تل ابیب(کنزیو واچ نیوز)اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہےکہ ایرانی سپریم لیڈر کو مارنا چاہتے تھے لیکن آپریشنل موقع نہیں ملا۔اسرائیلی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ خامنہ ای کو معلوم تھاکہ ان پرحملہ ہونے والا ہے اس لیے وہ روپوش ہوگئے اور خامنہ ای نے پاسداران انقلاب کے نئےکمانڈرز سے رابطہ ختم کردیا تھا۔ اسرائیلی وزیردفاع نے انکشاف کیا کہ اسرائیل ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو مارنا چاہتا تھا لیکن آپریشنل موقع نہیں مل سکا۔اسرائیل کاٹز کا کہنا تھا کہ ایران جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرتا ہے تو دوبارہ حملہ کرسکتے ہیں اور اس کے لیے امریکا سےگرین سگنل حاصل ہے تاہم ایسی صورتحال نظر نہیں آرہی کہ حملےکے بعدایران جوہری تنصیبات کوبحال کرےگا۔
Blog
-

دریائے سوات میں 18 افرادڈوب گئے، 3 افراد کو بچالیا گیا
سوات(کنزیومر واچ نیوز) دریائے سوات میں تیزبہاؤ کی وجہ سے ایک ہی خاندان کے 18 افراد پانی میں بہہ گئے۔ریسکیو کے مطابق متاثرہ خاندان سیالکوٹ سے سوات سیر کے لیے آیا تھا جو دریا کے کنارے بیٹھا ناشتہ کررہا تھا تاہم اسی دوران بارش کی وجہ سے دریا میں تیز بہاؤ ہوا اور ایک ہی خاندان کے 18 افراد بہہ گئے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ 8 بجے کے قریب ان لوگوں کے ڈوبنے کی اطلاع ملی، بائی پاس پر مہمان آئے ہوئے تھے جو دریا کے کنارے بیٹھے تھے، ان لوگوں کو پانی کے ریلے کا علم نہیں تھا۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور 3 افراد کو بچالیا گیا جب کہ 7 کی لاشیں مل گئی، اس کے علاوہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر سوات نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دریا میں نہانے اور اس کے قریب جانے پر دفعہ 144 نافذ کررکھی ہے لیکن اس کے باوجود سیاح وہاں جاتے ہیں۔نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سیاح نے کہا کہ ان کے خاندان کے 10 افراد دریا میں بہہ گئے جن میں سے ایک خاتون کی لاش مل گئی ہے اور 9 بچوں کی تلاش جاری ہے۔سیاح نے بتایا کہ ہم ناشتہ کرکے چائے پی رہے تھے اور بچے دریا کے پاس سیلفی لینے گئے، اس وقت دریا میں اتنا پانی نہیں تھا، اچانک سے پانی آیا تو بچے پھنس گئے، ریسکیو کو آگاہ کیا تو وہ ڈیڑھ سے 2 گھنٹے بعد آئے، یہ سب ان کے سامنے ہوا، ریسکیو کی موجودگی میں بچے دریا میں ڈوبے اور وہ بچا نہیں سکے۔
-

پہلگام واقعہ:پاکستان کی بڑی کامیابی،بھارت کی سبکی
بیجنگ (کنزیومر واچ نیوز)شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کرلی جبکہ بھارت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے،تنظیم کی وزرائے دفاع کے اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں بھارت پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام ہوگیا، بھارت نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کردیا۔ڈان نیوز کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع اجلاس کے اعلامیے میں نئی دہلی پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام ہوگیا، جھنجلاہٹ کاشکار بھارتی وفد نے مشترکہ اعلامیے پردستخط سے انکار کردیا۔میڈیا اطلاعات کے مطابق بھارتی وفد اعلامیے میں پاکستان کی مذمت کیلیے منتیں کرتا رہا تاہم رکن ملکوں کے وفود نے بھارتی موقف کی حمایت سے انکار کردیا، شنگھائی تعاون تنظیم نے اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چین نے مشرقی ساحلی شہر چنگ ڈاؤ میں جمعرات کو ایران، روس، پاکستان، روس، بیلاروس اور دیگر ممالک کے وزرائے دفاع کی میزبانی کی، جو ایسے وقت پر ہوا جب مشرق وسطیٰ میں جنگ جاری ہے اور یورپ میں نیٹو ممالک دفاعی اخراجات بڑھانے پر متفق ہو چکے ہیں۔یہ اجلاس 10 رکنی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے تحت منعقد ہوا، جسے بیجنگ طویل عرصے سے مغرب کی زیر قیادت طاقت کے بلاکس کے مقابلے میں ایک متبادل پلیٹ فارم کے طور پر پیش کرتا آیا ہے۔چین اس تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان سیاست، سیکیورٹی، تجارت اور سائنسی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیتا ہے۔چنگ ڈاؤ، جو ایک اہم چینی بحری اڈہ بھی ہے، میں یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں منعقد ہوا جب اسرائیل اور ایران کے درمیان 12 دن کی شدید لڑائی کے بعد ایک نازک سیزفائر نافذ ہے۔یہ اجلاس نیٹو رہنماؤں کی دی ہیگ میں ہونے والی کانفرنس کے اگلے ہی دن منعقد ہوا، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ پر رکن ممالک نے دفاعی اخراجات میں اضافے پر اتفاق کیا۔چینی وزیر دفاع ڈونگ جون نے اجلاس کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک ایسے عالمی ماحول میں توازن کی کوشش قرار دیا جو افراتفری اور عدم استحکام کا شکار ہے۔انہوں نے کہا ’صدی کی بڑی تبدیلیاں تیز ہو رہی ہیں، یک طرفہ پالیسیاں اور تحفظ پسندی بڑھ رہی ہے، جارحانہ، تسلط پسند اور دھونس پر مبنی رویے عالمی نظام کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں‘۔ڈونگ جون نے شرکا پر زور دیا کہ وہ پرامن ترقی کے ماحول کی مشترکہ حفاظت کے لیے زیادہ مؤثر اقدامات کریں۔بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ بھی اجلاس میں شریک ہوئے، انہوں نے کہا کہ ایس سی او کے رکن ممالک کو مشترکہ طور پر اپنے عوام کی توقعات اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی خواہش رکھنی چاہیے۔ان کے مطابق ’ہم جس دنیا میں رہتے ہیں، وہ بڑی تبدیلی سے گزر رہی ہے، ایک وقت میں جو گلوبلائزیشن ہمیں قریب لا رہی تھی، وہ اب سست روی کا شکار ہے‘۔سربراہی اجلاس کے موقع پر ڈونگ جون سے ملاقات کرتے ہوئے روسی وزیر دفاع اندری بلیوسوف نے چین کے ساتھ تعلقات کو تاریخی طور پر غیرمعمولی سطح پر قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات ہر میدان میں ترقی کی سمت بڑھ رہے ہیں۔چین نے خود کو یوکرین پر روسی جنگ کے معاملے میں غیر جانب دار ظاہر کیا ہے، تاہم مغربی حکومتوں کا کہنا ہے کہ چین کی معاشی و سفارتی حمایت نے ماسکو کو جنگ میں تقویت دی ہے۔
-

پی ٹی آئی کے رہنما ہی اپنی ہی پارٹی کو تباہ کر رہے ہیں،شیر افضل مروت
اسلام آباد(ویب ڈیسک )رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما ہی اپنی ہی پارٹی کو تباہ کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کو اپنے ہی لوگوں نے متنازع بںایا ہے۔پشاور ہائیکورٹ کے احاطے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صوبائی بجٹ کو پیش ہونے سے قبل ہی متنازع بنا دیا ہے، بجٹ کی ڈرافٹنگ سلمان اکرم راجہ نے کی تھی۔انہوں نے کہا کہ اپنی ہی پارٹی کی تباہی کر رہے ہیں، پنجاب، سندھ اور کوئٹہ میں کسی نے بجٹ کو متنازع نہیں بنایا۔شیر افضل مروت نے کہا کہ یوٹیوب چینلز بندش کی بندش سے بہت سے لوگوں کی دکانیں بند ہو جائے گی، پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کو اپنے ہی لوگوں نے متنازع بںایا ہے، سوشل میڈیا سے وابسطہ لوگ پارٹی کے پیچھے پڑے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایک سال سے احتجاج کا اعلان ہوا ہے بانی کی رہائی کے لئے احتجاج کیوں نہیں کیا جا رہا، ایک سال قبل پارٹی کہاں کھڑی تھی اور آج کہاں کھڑی ہے؟ سب کو نظر آ رہا ہے، وزیر اعلی ہاوس کے 11 کروڑ روپے کے بسکٹ پر خرچ کرنے کا معاملہ سوشل میڈیا پر ہے
-

پاکستان عالمی امن میں اہم کردار ادا کرنے کو تیار
نیویارک(کنزیومر واچ نیوز)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستان آئندہ ماہ (جولائی) کے دوران سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داریاں سنبھالے گا۔اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں پاکستان کی مجوزہ پروگرام آف ورک پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جس کے تحت عالمی امن و سلامتی کے کئی اہم امور پر سلامتی کونسل کے اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔سفیر عاصم افتخار احمد نے واضح کیا کہ پاکستان، سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران شفاف، مشاورتی اور تعمیری سفارت کاری کو فروغ دے گا تاکہ عالمی مسائل کے حل میں مؤثر پیش رفت ممکن بنائی جا سکے۔ملاقات کے دوران عالمی سطح پر جاری بحرانوں، خصوصاً مشرق وسطیٰ کی نازک صورتحال، افریقی و ایشیائی خطوں میں کشیدگی، اور اقوام متحدہ کے امن مشنز کی افادیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان کے سفیر نے اس موقع پر اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری، پرامن تنازعات کے حل، اور اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے بین الاقوامی چیلنجز کے حل کے لیے کثیرالجہتی تعاون کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل کی امن و استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔پاکستان کی آئندہ صدارت نہ صرف عالمی سطح پر اس کی سفارتی سرگرمیوں کو نمایاں کرے گی بلکہ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر جنوبی ایشیائی مؤقف کو بھی مزید مؤثر طریقے سے اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔
facebook
-

پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے پر شاہ رخ خان کو مشکلات
ممبئی (کنزیومر واچ نیوز)بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے کیریبین پریمیئر لیگ ( سی پی ایل ) میں اپنی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) کے لیے 2 پاکستانی کرکٹرز محمد عامر اور محمد عثمان طارق سے معاہدہ کیا ہے۔محمد عامر اس سے قبل بھی سی پی ایل کے 4 سیزن کھیل چکے ہیں اور وہ سی پی ایل کے 39 میچز میں 18.09 کی شاندار اوسط سے 51 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔دوسری جانب آف اسپنر محمد عثمان پہلی بار ویسٹ انڈین گراؤنڈز میں ڈیبیو کریں گے، عثمان طارق پی ایس ایل 2025 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیں، انہوں نے پی ایس ایل کے حالیہ سیزن کے صرف 5 میچز میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آنے کے بعد بھارتی صارفین کی جانب سے سپر اسٹار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور مطالبہ کیا جارہا ہے کہ فوراً معاہدے کو ختم کیا جائے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امکان ہے کہ شاہ رخ خان کو ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے بھی کسی قسم کے ردعمل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے کیونکہ ماضی میں یہی ہوتا رہا ہے۔واضح رہے کہ آج کل معروف گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ بھی بھارتی انتہا پسندوں کے نشانے پر ہیں، انہوں نے اپنی پنجابی فلم سردار جی 3 کا ٹریلر جاری کیا جس میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر شامل ہیں۔دلجیت دوسانجھ کے خلاف بھارت میں ایک مہم کا آغاز ہوچکا ہے اور انہیں بھی پاکستان اداکارہ کے ساتھ کام کرنے پر دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
-

ایمازون کے بانی جیف بیزوس کی پُرتعیش شادی کی تقریبات شروع
نیو یارک (کنزیومر واچ نیوز)دنیا بھر میں مقبول امریکا کی ای کامرس کمپنی ایمازون کے بانی ارب پتی جیف بیزوس اور صحافی لورین سانچیز کی پُرتعیش شادی کی 3 روزہ تقریبات آج سے شروع ہوں گی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جیف بیزوس اور لورین سانچیز اپنی شادی کے مقام اٹلی پہنچ گئے جہاں دونوں کی شادی کی تقریب وینس شہر میں ہوں گی۔دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل جیف بیزوس کی شادی کو صدی کی سب سے بڑی شادی قرار دیا جا رہا ہے جس میں شرکت کے لیے صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا سمیت دنیا بھر سے وی آئی پی مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اس شادی پر 56 ملین ڈالر یعنی 15 ارب روپے سے زائد اخراجات آئیں گے جس کے باعث اسے دنیا کی مہنگی ترین شادی میں شمار کیا جارہا ہے۔61 سالہ جیف بیزوس نے اپنی گرل فرینڈ 55 سالہ امریکی صحافی و اینکر لورین وینڈی سانچیز سے 2023 میں منگنی کی تھی۔ایمازون کے بانی اور امریکی صحافی نے جنوری 2019 میں اپنے تعلقات کی تصدیق اس وقت کی تھی جب بیزوس نے اپنی بیوی میکنزی اسکاٹ سے طلاق کا اعلان کیا تھا، بیزوس اور میکنزی کی شادی 26 سال رہی اور ان کے 4 بچے ہیں۔اسی طرح لورین وینڈی سانچیز کی بھی 4 سال قبل شوہر پیٹرک وائٹسیل سے طلاق ہوگئی تھی، 13 سال کی شادی میں ان کے 2 بچے ہیں۔
-

بھارتی کرکٹ ٹیم نے ناپسندیدہ ترین ریکارڈ اپنے نام کروالیا
لندن(کنزیومر واچ نیوز)انگلینڈ کیخلاف لیڈز ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم نے 148 سالہ تاریخ کا ناپسندیدہ ترین ریکارڈ اپنے نام کروالیا۔گزشتہ روز انگلینڈ نے لیڈز ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز سنسنی خیز انداز میں 5 وکٹوں پر 371 کا ہدف باآسانی سے حاصل کیا اور سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی۔اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے پہلی اننگز میں 471 رنز کا مجموعہ بورڈ پر سجایا، جس میں یشسوی جیسوال 101، شبمن گل 147 اور رشبھ پنت 134 بنانے میں کامیاب ہوئے۔اسی طرح دوسری اننگز میں بھی رشبھ پنت نے 118 اور کے ایل راہول نے 137 رنز بنائے، یوں بھارت کی دونوں اننگز میں 5 بیٹرز نے سینچریاں اسکور کیں تاہم اسکے باوجود وہ ٹیسٹ میچ ہارنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی۔148 سالہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ کسی ٹیم دونوں اننگز 5 سنچریاں اسکور کی ہوں لیکن اسکے باوجود میچ ہارا ہو۔اس سے قبل ہارے ہوئے ٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا پچھلا ریکارڈ 4 تھا، جو آسٹریلیا نے 1929 میں میلبرن میں انگلینڈ کے خلاف حاصل کیا تھا، اس ناپسندیدہ ریکارڈ کو تقریباً 96 سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔میچ میں انگلینڈ کی فتح نے بھارتی ٹیم کے بولرز پر سوال اُٹھادیا ہے، جسپریت بمراہ کپتانی کو لیکر پہلے ہی ہیڈلائنز میں ہیں کیونکہ بھارتی بورڈ نے انہیں نظر انداز کرکے نوجوان شبمن گل کو قیادت کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔
-

ہم اپنے شہداء کے احسانات کا بدلہ کبھی نہیں چکا سکتے،فیلڈ مارشل عاصم منیر
راولپنڈی(کنزیومر واچ نیوز)چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم اپنے شہداء کے احسانات کا بدلہ کبھی نہیں چکا سکتے، ہمارے شہدا کا خون ہماری قومی قوت کی بنیاد ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شہید میجر سید معیز عباس شاہ کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی، انہوں نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن کے دوران شہادت پائی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق میجر سید معیز عباس شاہ (عمر 37 سال، ضلع چکوال کے رہائشی) کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن، راولپنڈی میں ادا کر دی گئی، نمازِ جنازہ میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وفاقی وزیر داخلہ، اعلیٰ عسکری و سول حکام، افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس موقع پر فیلڈ مارشل نے شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میجر سید معیز عباس شاہ نے دشمن کے خلاف دلیری سے لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا، اُن کی یہ عظیم قربانی بہادری، ایثار اور حب الوطنی کی اعلیٰ ترین روایتوں کی مظہر ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ پوری قوم اُن کی شہادت پر غمزدہ بھی ہے اور اُن پر فخر بھی کرتی ہے، ہم اپنے شہدا کے احسانات کا بدلہ کبھی نہیں چکا سکتے، ہمارے شہداء کا خون ہماری قومی قوت کی بنیاد ہے۔بیان میں بتایا گیا کہ شہید کی میت اُن کے آبائی علاقے روانہ کر دی گئی ہے جہاں اُنہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔
-

بھارتی جریدے نے مودی سرکار کے جھوٹے بیانیے کا پول کھول دیا
نئی دھلی (کنزیومر واچ نیوز)بھارتی جریدے نے مودی سرکار کے جھوٹے بیانیے کا پول کھول دیا۔مودی سرکار کا جھوٹا بیانیہ عالمی سطح پررد کیا گیا ہے جب کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے بھارت کو بدترین ناکامی سمیت عالمی سطح پر بدنامی کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے اور دوسری جانب بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے سچ اور حقائق پر مبنی مؤقف کو پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔نام نہاد سفارتی کوششوں، گودی میڈیا مہم اور جھوٹے بیانات کا شور بھی بھارت کے کام نہیں آیا۔ مودی سرکار کا پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا اور حقائق نے پاکستان کے مؤقف کو سچ ثابت کر دیا۔بھارتی پروپیگنڈے اور زمینی حقائق میں واضح تضاد سامنے آنے پر عالمی رائے عامہ نے مودی سرکار کے دعووں کو جھوٹا ثابت کردیا، جس سے بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم کی اہلیت پر بھی سوالات کھڑے ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی ممالک کے خلاف دعووں کے باوجود بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر بھارت اور امریکی معاہدوں کے خواہاں دکھائی دیے۔ بھارت نے امریکی شرائط پر مبنی ثالثی کو مسترد کر کے نئی مثال قائم کی ہے۔ْ
دریں اثنا بھارتی جریدے ’ی پرنٹ‘ نے ہی مودی کے نام نہاد بیانیے کو آشکار کر دیا ہے، جس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت 40 سال سے دہشتگردی کا شکار ہونے کے باوجود دنیا کو قائل نہیں کر سکا۔ بھارت نے 33 ممالک میں دہشتگردی کا مقدمہ پیش کیا مگر مؤثر تاثر قائم کرنے میں ناکام رہا۔دی پرنٹ کے مطابق امریکا نے بھارت کی پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کو اپنی ثالثی کا نتیجہ قرار دیا۔ بھارتی میڈیا کی بے لگام اور غیر حقیقی رپورٹنگ نے عالمی سطح پر بیانیے کو نقصان پہنچایا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’واشنگٹن پوسٹ‘‘ کے مطابق بھارتی میڈیا نے اپنے فوجی ماہرین کے سہارے ایک مصنوعی حقیقت تخلیق کی۔ فرانسیسی اخبار ’’L’Opinion‘‘ کے مطابق بھی بھارت بیانیے کی جنگ واضح طور پر ہار گیا جب کہ دنیا نے پاکستان کا مؤقف تسلیم کیا۔دی پرنٹ کے مطابق بین الاقوامی جریدے ’فارن افیئرز’‘ نے بھی بھارتی خواہشات کو امریکی مفاد سے غیر ہم آہنگ قرار دیا۔ بھارت کی اندرونی قوم پرستی پر مبنی بیانیہ عالمی سطح پر مسترد کر دیا گیا۔ بیانیے کی جنگ میں بھارت کی کمزوری عالمی سطح پر اس کی سفارتی حیثیت کو متاثر کر رہی ہے۔مودی سرکار کے گودی میڈیا کا جھوٹا بیانیہ عالمی برادری میں بے نقاب ہو چکا ہے اور پوری دنیا پاکستان کے واضح ثبوت اور حقائق کو ترجیحاً تسلیم کررہی ہے۔
