نئی دہلی (کنزیو مر واچ نیوز)بھارت میں مسلمانوں کی کھربوں روپے کی وقف املاک کو ہڑپنے کے لیے ہندو انتہا پسند مودی حکومت نے ’وقف ترمیمی بل‘ لوک سبھا سے منظور کروا لیا۔بھارتی لوک سبھا نے متنازع ’وقف ترمیمی بل‘ منظور کر لیا جس کی کانگریس ارکان کی جانب سے شدید مخالفت کی گئی۔مسلم مخالف متنازع بل کو آج ہی ایوان بالا راجیہ سبھا میں پیش کیا جائےگا جہاں بل کی منظوری کےلیے 236 اراکین میں سے119اراکین کی حمایت درکارہوگی۔ کانگریس رہنما سونیا گاندھی نے وقف ترمیمی بل کو آئین پر حملہ قراردیتے ہوئے کہا مودی حکومت ملک کو کھائی میں گھسیٹ رہی ہے جب کہ آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے بل کی کاپی پھاڑ ڈالی اور کہا وہ گاندھی کی طرح وقف بل کو پھاڑتےہیں، وقف بل آرٹیکل 25، 26 کی خلاف ورزی اور مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔
Blog
-

بجلی کے گھریلو صارفین کے لیے قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی
اسلام آ باد(کنزیو مر واچ نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے گھریلو صارفین کے لیے قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کر دیا، جس کے بعد تمام گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ 38 روپے 37 پیسے فی یونٹ ہوگئی۔اسلام آباد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کے پیکیج کے اعلان کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب کے شرکا کو عید کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ صنعتی اور زرعی ترقی میں بجلی کی قیمتیں بڑی رکاوٹ ہیں، ماضی کے لیے ہم سب ذمہ دار ہیں، لیکن جو ہوگیا، وہ ہوگیا، اب آگے مشکلات ضرور ہیں لیکن محنت کے ذریعے ایک سال میں جو نعمتیں اللہ نے عطا کیں، اب ہمیں تیزی سے دوڑنا ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ابتدائی طور پر بجلی کی قیمتوں میں کمی سے انکار کر دیا تھا، میں نے خود آئی ایم ایف کی سربراہ سے بات کی، کہ ہم بجلی سستی نہیں کررہے بلکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف بجلی کی قیمت میں منتقل کر رہے ہیں، ہم نے آئی ایم ایف کے ساتھ کھوئے اعتماد کو بحال کیا۔
-

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو اہم عالمی عہدے کے لیے نامزد کر دیا گیا
اسلام آ باد (کنزیومر واچ نیوز)چیئرمین سینیٹ آف پاکستان، سید یوسف رضا گیلانی کو انٹرپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس (آئی ایس سی) کا بانی چیئرمین نامزد کر دیا گیا۔یہ عالمی فورم سیئول (جنوبی کوریا) میں قائم ہے دنیا بھر میں پارلیمانی مکالمے کو فروغ دینے، پائیدار ترقی کے اہداف کو آگے بڑھانے اور اہم عالمی چیلنجز جیسے کہ موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی، اور پانی کی قلت پر بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے وقف ہے۔یہ اہم فیصلہ چیئرمین سینیٹ کے حالیہ کامیاب دورۂ کوالالمپور، ملائشیا کے دوران کیا گیا۔ورلڈ سمٹ 2025 کے دوران، جو یونیورسل پیس فیڈریشن (UPF) کے زیرِ اہتمام سیئول میں منعقد ہوگی۔اس سربراہی اجلاس میں 150 ممالک کے 500 مندوبین اور 45 پارلیمانی اسپیکرز شرکت کریں گے۔چیئرمین یوسف رضا گیلانی کو ان کی وژنری قیادت کے اعتراف میں ایک خصوصی ایوارڈ بھی پیش کیا گیا۔
-

کل بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع
اسلام آباد(کنزیو مر واچ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے کل بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے۔رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف کل پاور سیکٹر کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔وزیر اعظم اجلاس کے شرکاء سے اہم خطاب کریں گے، وزیر اعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے۔رپورٹ کے مطابق اجلاس کل دوپہر 2 بجےبوگا، اجلاس میں اہم وفاقی وزاء بھی شرکت کریں گے۔پ
-

ٹک ٹا کر مناہل ملک ایک بار پھر متنازعہ ویڈیو لیک
اسلام آباد (کنزیو مر واچ نیوز)لاکھوں فالوورز والی ٹک ٹاک سینسیشن مناہل ملک ایک بار پھر متنازعہ ویڈیو لیک کے طوفان میں گھر گئی ہیں۔رمضان المبارک میں عمرہ ادا کرنے اور عید منانے کے بعد اب ان کی ایک اور نجی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس نے صارفین میں اشتعال کو جنم دیا ہے۔یاد رہے کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں جب مناہل کے نام سے منسوب فحش مواد نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچائی ہو۔ گزشتہ سال اکتوبر میں بھی ایسی ہی کئی ویڈیوز نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد انہوں نے عارضی طور پر سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
موجودہ واقعے پر مناہل نے اپنے دفاع میں کہا ہے کہ یہ تمام ویڈیوز مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تیار کی گئی جعلی مواد ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’میں نے FIA میں اس سلسلے میں شکایت درج کرا دی ہے اور امید ہے کہ مجرمان جلد ہی قانون کے شکنجے میں آجائیں گے۔‘‘سوشل میڈیا پر اس معاملے پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ ایک طرف تو صارفین نجی زندگی کی خلاف ورزی پر سخت برہم ہیں، وہیں دوسری طرف کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ محض شہرت حاصل کرنے کی کوشش ہو سکتی ہے۔اس واقعے نے ڈیجیٹل دور میں پرائیویسی کے تحفظ، آن لائن مواد کے غلط استعمال اور سوشل میڈیا اسکینڈلز کے معاشرے پر پڑنے والے اثرات جیسے اہم مسائل کو پھر سے اجاگر کر دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات نوجوان نسل کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔مناہل ملک کے مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ ان کے لیے انتہائی تکلیف دہ صورتحال ہے، خاص طور پر اس وقت جب وہ مذہبی سفر سے واپس آئی ہیں۔ دوسری طرف، سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے اس واقعے کو ’’ڈیجیٹل ہراسانی‘‘ کی ایک اور مثال قرار دیا ہے۔ -

غزہ،تازہ اسراٸیلی حملوں میں 21 فلسطینی شہید
غزہ (کنزیو مر واچ نیوز)وسطی اور جنوبی غزہ میں بدھ کی صبح سے اب تک اسرائیلی حملوں میں غزہ بھر میں کم از کم 21 افراد شہید ہو چکے ہیں قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ نے طبی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ’سب سے مہلک حملوں میں سے ایک میں، اسرائیلی فورسز نے جنوبی غزہ کے خان یونس میں ایک گھر کو نشانہ بنایا جس میں کم از کم 12 فلسطینی شہید ہوئے۔‘رفح کے شمال مشرقی علاقے میں اسرائیلی حملے میں دو دیگر فلسطینی شہید ہوئے، جہاں اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ وہ ’بڑے علاقے‘ پر قبضہ کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر حملہ کر رہی ہے
-

صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز
کراچی (کنزیومر واچ نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری کو طبیعت خراب ہونے پر نوابشاہ سے کراچی منتقل کردیا گیا ذرائع کے مطابق صدر مملکت کو کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری کو انفیکشن اور بخار کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے اور صدر مملکت کے میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے ہی ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ صدرآصف علی زرداری کا علاج ان کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کی زیر نگرانی جاری ہے
-

انوکھی عید ملن، عیدی میں گاڑیاں اور سونے کی اینٹیں دی گئیں
دبئی:(کنزیو مر واچ نیوز) حکومتِ دبئی کی جانب سے محنت کشوں کے لیے ایک انمول ’عید ملن ‘ منائی گئی جہاں عیدی میں گاڑیاں اور سونے کی اینٹیں دی گئیں۔2 روزہ عید ملن دبئی کے علاقے العویر میں منعقد ہوئی ، تقریب میں دبئی امیگریشن کے اعلیٰ ترین حکام نے محنت کشوں کے ساتھ عید منائی۔روزہ عید ملن میں محنت کشوں کے لیے تفریحی سرگرمیاں، موسیقی اور ثقافتی پروگرام پیش کیے گئے جبکہ عید ملن میں 20 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔تقریب میں محنت کشوں کو خصوصی عیدی کے طور پر گاڑیاں، سونے کی اینٹیں، اور ائیر ٹکٹس دیے گئے، جس نے خوشی کے رنگوں کو مزید بڑھا دی۔عید ملن میں دبئی میں محنت مشقت کرنے والے لاکھوں مزدوروں کو دبئی امیگریشن کے حکام نے خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
-

وزیراعظم کی گورنر اور وزیر اعلی سندھ سے ٹیلی فونک گفتگو
اسلام آباد (کنزیو مر واچ نیوز)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے اورسندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس دوران ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیااس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے اورسندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے۔دوسری جانب وزیراعظم نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بھی رابطہ کیا دوران گفتگو فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام وفاق کے ساتھ مل کر ترقی وخوشحالی کیلئے پرعزم ہیں مزید برآں وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان، چوہدری شجاعت،چیئرمین سینٹ یوسف گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وفاقی وزرا خالد مقبول صدیقی، خالد مگسی، اور چوہدری سالک سمیت مختلف شخصیات کو بھی ٹیلی فون پر عید کی مبارک باد دی۔
-

عمران خان نے عید تنہاٸ میں گزاری
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج عیدکے روزملاقات کے لیےکوئی رہنما یا فیملی ممبر اڈیالہ جیل نہیں پہنچا۔بشریٰ بی بی کی فیملی میں سے بھی کوئی اڈیالہ جیل ملاقات کے لیے نہیں آیا۔جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی یا بشریٰ بی بی سے عید پر ملاقات کی کوئی درخواست نہیں کی گئی۔ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی فیملی نےعیدکے دوسرے دن ملاقات کی درخواست کی ہے۔
