پاکپتن (کنزیومرواچ نیوز)پنجاب کے ضلع پاکپتن میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک 8 سالہ بچے نے عید کے لیے رقم نہ ملنے پر اپنی ماں کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق واقعہ محلہ گلزار آباد میں پیش آیا جہاں کمسن بچے نے اپنی والدہ ثوبیہ بی بی سے عید کے لیے پیسے مانگے مگر انکار پر اشتعال میں آکر ماں کے سینے میں قینچی گھونپ دی۔ گہرے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کمسن ملزم کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
Blog
-

پہلا ون ڈے : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی
نیئپر(کنزیومرواچ نیوز)3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی۔میزبان نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے، مارک چیپمین 132 اور ڈیرل مچل 76 رنز بناکر نمایاں رہے۔میزبان نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ نیپیئر میں کھیلا گیا جہاں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔تاہم اس کو میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا
-

نیوزی لینڈ کے محمد عباس نے ڈیبیو پر تیزترین نصف سنچری بناڈالی
نیپیئر (کنزیومرواچ نیوز)نیوزی لینڈ کے محمد عباس نے ڈیبیو پر تیزترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔میزبان نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج نیپیئر میں کھیلے گئے ۔میچ میں21 سالہ محمد عباس نے پاکستان کیخلاف 24 گیندوں پر ففٹی اسکورکی، محمد عباس نے 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے ففٹی بنائی۔
-

واشنگٹن ، ٹرمپ نے ایران کو پھر دھمکی دیدی
واشنگٹن (کنزیومرواچ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگر جوہری معاہدہ نہ کیا تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کی جانب سے جوہری معاہدے پر مذاکرات کے حوالے خط کے جواب پر امریکی صدر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران جوہری معاہدہ کرنے میں ناکام رہا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے حال ہی میں ایران کو ایک خط بھیجا جس میں کہا کہ آپ کو فیصلہ کرنا ہوگا، یا تو ہمیں بیٹھ کر بات کرنی ہوگی یا پھر بہت برا ہوگا۔امریکی صدر نے کہا کہ میری سب سے بڑی ترجیح یہ ہے کہ ہم ایران کے ساتھ معاملہ حل کریں، لیکن اگر ہم اسے حل نہ کر سکے تو ایران کے لیے بہت بری چیزیں ہونے والی ہیں۔
-

کوئٹہ میں موبائل ڈیٹا انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی معطل
کوئٹہ (کنزیومرواچ نیوز)کوئٹہ میں موبائل ڈیٹا انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی معطل ہے۔کوئٹہ میں موبائل ڈیٹا انٹرنیٹ سروس جمعرات کی شام ناگزیر وجوہات کی بنا بند کی گئی تھی۔ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ موبائل ڈیٹا انٹرنیٹ سروس سکیورٹی تھریٹ کی وجہ سے بند کی گئی ہے۔دوسری جانب موبائل ڈیٹا انٹرنیٹ سروس بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
-

پی ٹی آئی حکومت کے خلاف تحریک چلانےکے قابل نہیں: شیر افضل
اسلام آباد(کنزیومرواچ نیوز)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی، حکومت کے خلاف تحریک چلانےکےقابل نہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو چھڑانے کی تحریک پس پشت جا چکی ہے، پارٹی میں کوئی فیصلہ درست نہیں ہورہا اور چھیناجھپٹی کا ماحول ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی سےفیصلے کروانے والوں کی کتاب سےعلی امین کا ورق کٹ چکا جب کہ علی امین گنڈاپور 8 ، 10 روز سے اسلام آباد میں ہیں مگر انہیں بانی سے ملنے نہیں دیا جا رہا ، شک ہےکہ رکاوٹ ڈالنے والے اپنے ہی لوگ ہیں۔شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی، حکومت کے خلاف تحریک چلانےکےقابل نہیں تاہم پی ٹی آئی اورجے یوآئی میں خلیج خود بانی اورمولانا کی پیداکردہ ہے۔
-

ڈیوڈ وارنر نے بھارتی فلم میں اپنے ڈیبیو کیلئے کتنا معاوضہ وصول کیا؟
ممبئی (کنزیومرواچ نیوز)تیلگو کامیڈی فلم رابن ہڈ جو حال ہی میں سینما گھروں کی زینت بنی ہے، شائقین کی جانب سے خوب توجہ حاصل کر رہی ہے۔ اس فلم سے اسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے بھی اداکاری کی دنیا میں اپنا ڈیبیو دیا ہے۔مرکزی اداکاروں نیتین اور سریلیلا کے علاوہ یہ فلم آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی خصوصی شرکت کی وجہ سے بھی خبروں کا حصہ رہی ہے تاہم اب اس فلم کیلئے ڈیوڈ نے کتنا معاوضہ لیا ہے یہ خبر بھی سامنے آگئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرکٹر سے اداکار بننے والے ڈیوڈ وارنر نے اس فلم کیلئے بھاری معاوضہ وصول کیا ہے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ڈیوڈ وارنر کو اس فلم میں اپنے مختصر رول کیلئے 3 کروڑ روپے کا معاوضہ دیا گیا ہے۔ مزید یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ کرکٹر نے 2024 میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آخری سیزن کے دوران اس فلم کی شوٹنگ مکمل کی تھی۔یاد رہے کہ فلم رابن ہڈ 2024 میں اس وقت کے حل نہ ہونے والے مسائل کی وجہ سے ریلیز نہیں ہوسکی تھی۔ جس کے بعد یہ آخر کار 28 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز کی گئی۔
-

ملک بھر میں جمعتہ الوداع اور یوم القدس کے موقع پرسکیورٹی انتظامات
لاہور (کنزیومرواچ نیوز)پنجاب سمیت ملک بھر میں جمعتہ الوداع اوریوم القدس کےموقع پر سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے،جمعتہ کےاجتماعات پر3ہزار سےزائد پولیس اہلکارڈیوٹی سرانجام دیں گے۔سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہےکہ یوم القدس ریلیوں کی سکیورٹی پر4ایس پیز، 8 ڈی ایس پی سمیت1ہزارسے زائد اہلکارتعینات کیےگئےہیں،ڈولفن اسکواڈکی 88 ٹیمیں،پی آریو کی52اورایلیٹ فورس کی12ٹیمیں پٹرولنگ کریں گی۔سی سی پی او نے کہا جمعتہ الوداع کےموقع پرنمازیوں کی سکیورٹی میں کوئی کسراٹھانہ رکھی جائے، نماز جمعہ اوریوم القدس ریلیوں پرپولیس ریسپانس یونٹ موثرپٹرولنگ یقینی بنائیں، جمعہ کے اجتماعات اور ریلیوں کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقراررکھاجائے۔داخلی وخارجی راستوں پرچیکنگ اور نگرانی کا عمل سخت کیاجائے۔
-

ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی فلم ’سردار جی 3‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
کراچی (کنزیومرواچ نیوز)پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر بھارتی معروف گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کے ہمراہ بھارتی پنجابی فلم میں کام کرنے جا رہی ہیں۔ ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی فلم کا نام ’سردار جی 3‘ ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دلجیت دوسانجھ کی جانب سے اب فلم کی ریلیزنگ ڈیٹ بھی شیئر کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دلجیت دوسانجھ نے تصدیق کی ہے کہ ان کی فلم ’سردار جی 3‘ رواں سال جون میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم کی کاسٹ میں ہانیہ عامر، دلجیت دوسانجھ اور نیرو باجوہ کو مرکزی کرداروں میں دیکھا جا سکے گا۔
-

صیہونی فوج نے غزہ پر بموں کی برسات کردی، مزید 48 فلسطینی شہید
غزہ (کنزیومرواچ نیوز)صیہونی فوج نے غزہ پر بموں کی برسات کردی،ایف سولہ طیاروں کی بمباری اور ڈرون حملوں میں چوبیس گھنٹے کے دوران مزید اڑتالیس فلسطینی شہید ہوگئے۔اقوام متحدہ کےمطابق اسی فیصد امدادی سرگرمیاں معطل ہیں،خوراک اور ادویات کا چند دن کا اسٹاک رہ گیا،انسانی المیہ جنم لینے لگا،برطانیہ اور فرانس کی درخواست پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج بلا لیا گیا۔دنیا بھر کےمسلمان آج فلسطینیوں سےاظہاریکجہتی کے لیے یوم قدس منا رہے ہیں،تمام بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی جائیں گی،اسرائیلی پارلیمنٹ کےباہر ہزاروں افرادنے احتجاج کیا،مظاہرین نے نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔
