اسلام آباد (کنزیومرواچ نیوز)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض سائبر کرائم قانون کے مقدمے میں گرفتار صحافی وحید مراد کی ضمانت منظور کرلی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر صحافی وحید مراد کو جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کردیا، عدالت نے صحافی وحید مراد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔بعدازاں وحید مراد کے وکلا نے عدالت درخواست ضمانت بعداز گرفتاری دائر کردی، جس پر جج عباس شاہ نے سماعت کی۔جج عباس شاہ نے ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ آپ نے کیا میٹریل برآمد کیا ہے؟وکیل ایمان مزاری نے عدالت کو بتایا کہ وحید مراد نے اختر مینگل کے الفاظ کو کوٹ کر کے پوسٹ کی ہے، ہادی علی چٹھہ نے کہا کہ پہلی ٹوئٹ اختر مینگل کا بیان تھا۔ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ اختر مینگل کی پوسٹ کی جو بات کی جارہی ہے اس میں کہا گیا کہ بلوچ نسل کشی کی جا رہی ہے۔بعدازاں عدالت نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض صحافی وحید مراد کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔یاد رہے کہ اسلام آباد کے رہائشی صحافی وحید مراد کو 26 مارچ کو وردی میں ملبوس اہلکاروں نے علی الصبح ان کے گھر سے حراست میں لیا تھا بعدازاں ایف آئی اے نے انہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کرکے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی تاہم عدالت نے ان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔
Blog
-

حکومت چینی 164 روپے میں فروخت کرنے کے احکامات واپس لے، تاجر
اسلام آباد(کنزیومرواچ نیوز)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چینی کی قیمت 164 روپے مقرر کرنے کے احکامات واپس لیے جائیں۔آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے بیان میں کہا کہ حکومت چینی 164روپے فروخت کرنے کے احکامات واپس لے، چینی کے بحران کے ذمہ دار مل مالکان اور حکومت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسی کی سزا تاجروں کو نہ دی جائے، ہتھکڑیاں لگا کر تاجروں کی تذلیل کی جا رہی ہے۔اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ تاجر چینی 165 روپے فی کلو خرید کر 164 روپے کلو فروخت نہیں کر سکتے، حکومت نے اگر یہ فیصلہ واپس نہ لیا تو چینی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر چینی کا بحران پیدا ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہو گی
-

آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں ایک روپے یونٹ کمی کی اجازت دے دی
اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو بجلی ٹیرف میں ایک روپے یونٹ کمی کی اجازت دے دی۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ تمام صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے یونٹ ریلیف ملے گا، یہ ریلیف کیپٹیو پاورپلانٹس پر لیوی سے حاصل ریونیو سے دیا جائے گا۔عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ کیپٹیو پاور پلانٹس کی جانب سے گیس کے استعمال پر لیوی عائد کی گئی ہے، حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کیلئے ریلیف پیکج پر بھی کام جاری ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب، اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا آئی ایم ایف کی منظوری سے بجلی کی قیمتوں میں ریلیف پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں ایک روپے فی کلو واٹ کمی سےصارفین پر مجموعی طور پر 100 ارب روپے کا بوجھ کم ہوگا، جو صارف 500 یونٹ بجلی استعمال کرتا ہے اس کے بل میں 500 روپے کمی ہوگی ۔یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.3 ارب ڈالر قرض کے لیے اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا۔
-

کوئٹہ ، پولیس موبائل کے قریب بم دھماکا ، 2 افراد جاں بحق، 4 پولیس اہلکاروں سمیت 17 زخمی
کوئٹہ (کنزیومر واچ نیوز)کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 پولیس اہلکاروں سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان سول ہسپتال کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے ڈبل روڈ پر بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بم دھماکے سے پولیس موبائل، ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا جبکہ ایک موٹرسائیکل میں آگ بھڑک اٹھی۔حکومت بلوچستان نے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، سرِ دست کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔شاہد رند نے کہا کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنائیں گے، واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران بلوچستان میں سیکیورٹی کی صورتحال خراب ہوئی ہے اور علیحدگی پسند دہشت گرد اکثر پولیس اور مسلح افواج کے اہلکاروں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔خاص طور پر کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے زیادہ جانی نقصان پہنچانے اور پاکستانی سیکیورٹی فورسز کو براہ راست نشانہ بنانے کے لیے نئے حربے اپنائے ہیں۔گزشتہ سال وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ اگست 2021 میں افغان طالبان کے کابل پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد سے دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس میں خاص طور پر خیبرپختونخوا میں تحریک طالبان پاکستان کی سرگرمیاں، بلوچستان میں بلوچ قوم پرست بغاوت اور سندھ میں نسلی قوم پرست تشدد شامل ہے۔
-

گوادر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
گوادر(کنزیومرواچ نیوز)بلوچستان کے علاقے گوادر میں بس میں سوار 6 مسافر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گوادر کے علاقے کلمت میں نامعلوم مسلح افراد نے بس میں سوار مسافروں کا اتار کر ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی نے دوران علاج دم توڑ دیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں سے ایک شخص کا تعلق ملتان سے بتایا جا رہا ہے، تمام افراد کراچی جا رہے تھے۔واضح رہے کہ چند روز قبل بلوچستان کے علاقے منگچر میں بھی نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 4 مزدور جاں بحق ہوگئے تھے۔اسسٹنٹ کمشنر منگچر علی گل کا کہنا تھا کہ لنگ زئی میں مسلح افراد نے ٹیوب ویل کی تنصیب پر کام کرنے والے مزدوروں پر فائرنگ کی تھی، جاں بحق ہونے والوں کا تعلق پنجاب کے علاقے صادق آباد سے تھا۔
-

شاہین، شاداب کیلئے کیویز کیساتھ ٹی20 سیریز ڈراؤنا خواب بن گئی
دبئی (کنزیومرواچ نیوز)نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز میں بطور نائب کپتان ٹیم میں واپسی کرنیوالے آل راؤنڈر شاداب خان خاموش تماشائی بنے رہے۔تفصیلات کے مطابق آل راؤنڈر شاداب خان کو نائب کپتان بناکر ٹی 20 اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا مگر وہ نیوزی لینڈ کے خلاف پوری سیریز میں ناکام رہے، انھوں نے کسی ایک میچ میں بھی اپنے تجربہ کار ہونے کا ثبوت نہیں دیا، 5 میچز کی 4 اننگز میں 14.50 کی معمولی اوسط سے 58 رنز بنائے۔مجموعی طور پر 13 اوورز میں 143 رنز کی پٹائی برداشت کرتے ہوئے صرف ایک وکٹ لی، ان کی ایوریج 143 اور اکانومی ریٹ 11 رہا۔ اسی طرح شاہین شاہ آفریدی کیلیے یہ سیریز ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی اور 4 میچز میں 66.50 کی ایوریج سے صرف 2 وکٹیں حاصل کیں۔
-

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کا قتل کی دھمکیوں پر ردعِمل
ممبئی (کنزیومرواچ نیوز)بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے لارنس بشنوئی کی جانب سے ملنے والی جان سے مارنے کی دھمکیوں پر اپنا ردعمل دے دیا۔ انہیں مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیوں پر بات کرتے ہوئے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ ان کی زندگی خدا کے ہاتھ میں ہے۔عید پر ریلیز ہونے والی فلم سکندر کے پروموشنل پروگرام کے دوران بھائی جان سے دھمکیوں کے بارے میں ردعمل پوچھا گیا جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’اللہ، سب اُن پر ہے، جیتنی عمر لکھی ہے، اتنی لکھی ہے، بس یہ ہے‘۔59 سالہ اداکار نے دھمکیوں اور ممبئی کے اپنے اپارٹمنٹ کے قریب شوٹنگ کے بعد انہیں فراہم کیے گئے سخت حفاظتی اقدامات سے پیدا ہونے والے چیلنجز کو تسلیم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’بعض اوقات، بہت سارے لوگوں کے ساتھ گھومنا پھرنا ایک مسئلہ بن جاتا ہے‘۔
-

سعودی عرب میں شوال کا چاند 29 رمضان کو نظر آنے کا امکان
لاہور (کنزیومرواچ نیوز)سعودی ماہرین فلکیات کےمطابق سعودی عرب میں شوال کا چاند 29 رمضان کو نظر آنے کا امکان ہے۔سعودی ماہرین فلکیات کا کہنا ہےکہ ہفتہ 29 رمضان کو دوپہر دو بجےچاند کی پیدائش ہوگی،سورج غروب ہونے کے بعد عید کا چاند 8 منٹ تک افق میں رہے گا۔ ماہرین فلکیات کےمطابق رویت ہلال کمیٹی شوال کے چاند کا مشاہدہ کرنے کی کوشش کرے گی،سورج 6 بجکر 12 منٹ پر غروب ہوگا جبکہ چاند 6 بجکر 20 منٹ پر ڈوب جائے گا۔
-

گورنر سندھ کی چیف جسٹس سے ٹریفک حادثات کا نوٹس لینے کی اپیل
کراچی(کنزیومرواچ نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیف جسٹس سے ہیوی ٹریفک حادثات کا نوٹس لینے کی اپیل کردی۔کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک سے بڑھتے ہوئے حادثات پر گورنر سندھ نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے ہیوی ٹریفک حادثات کا نوٹس لینے کی اپیل کی اور ساتھ خط لکھنے کا اعلان بھی کیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ عید کے بعد ہیوی ٹریفک حادثات میں جانیں گنوانے والے افراد کے لواحقین کو پلاٹ دوں گا اور جو لوگ پلاٹ پر مکان نہیں بناسکتے انہیں پیسے بھی دوں گا۔واضح رہے اس سال ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 215 ہوگئی جب کہ یکم جنوری سے اب تک ہیوی ٹریفک سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 65 سے زائد ہوچکی ہے۔
-

دنیا میں سب سے زوردار مُکا کون مارتا ہے؟
لندن(کنزیومرواچ نیوز)ویسے تو مکے مارنے کے حوالے سے دنیا میں محمد علی یا مائیک ٹائسن کا شاید کوئی مقابلہ نہ ہو لیکن اگر طاقتورترین مکے کی بات کی جائے تو محمد علی یا مائیک ٹائس اس مخلوق کے سامنے کچھ بھی نہیں ہیں۔ماہرین نے زمین پر طاقتور ترین مْکے مارنے والی مخلوق کا پتا چلا لیا ہے۔یہ سمندری جانور ہے جسے مینٹس شرمپ کہا جاتا ہے جس کے مْکے کی ضرب 50 میل فی گھنٹہ رفتار اور 22. کیلیبر گولی جتنی قوت رکھتی ہے۔یہ موٹے شیشے کو بھی توڑ سکتی ہے۔ مینٹس شرمپ کے بازو کی ساخت ایسی ہے کہ وہ خود زبردست ضرب سے محفوظ رہتا ہے۔ مُکا مار کر اپنے شکار کا خول توڑدیتا ہے کہ اسے چت کر سکے۔ گویا یہ مُکا شکار یا حملہ آور کو بےسدھ کرنے میں مدد دیتا ہے۔
