لاہور(کنزیومرواچ نیوز)2025 کا پہلا سورج گرہن 29 مارچ کو نظر آئے گا۔ رپورٹ کے مطابق یہ ایک جزوی سورج گرہن ہوگا جو یورپ، ایشیا، شمالی و جنوبی امریکا اور بحر اوقیانوس کے کچھ علاقوں میں دیکھا جا سکے گا تاہم، پاکستان اور بھارت میں یہ سورج گرہن نظر نہیں آئے گا۔ماہرین کے مطابق سورج گرہن کی چار اقسام ہوتی ہیں، مکمل، جزوی، رِنگ آف فائر اور ہائبرڈ یہ اقسام زمین کے مدار میں چاند کی پوزیشن سمیت دیگر عوامل پر منحصر ہوتی ہیں۔مکمل سورج گرہن میں چاند سورج کو مکمل طور پر ڈھانپ لیتا ہے جبکہ جزوی گرہن میں ایسا نہیں ہوتا۔رنگ آف فائر گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین سے زیادہ فاصلے پر ہونے کی وجہ سے سورج کو پوری طرح نہ چھپا سکے، جس سے سورج کے گرد روشنی کا ایک حلقہ نظر آتا ہے۔ہائبرڈ سورج گرہن ایک منفرد قسم ہے جو نہ تو مکمل طور پر جزوی ہوتا ہے ۔
Blog
-

دوسری شادی سے متعلق امور پر غور کےلیے اہم اجلاس
لاہور(کنزیومرواچ نیوز)اسلامی نظریاتی کونسل اجلاس میں زکوٰۃ فنڈ سے اسلامی بینکوں میں سرمایہ کاری اور مرد کے دوسری شادی کرنے پر پہلی بیوی کیجانب سے معاہدہ شادی ختم کرنے سے متعلق فیصلے سمیت مختلف اہم امور زیر غور آگئے۔چیرمین ڈاکٹر راغب نعیمی کی زیر صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں سپریم کورٹ کا بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کے شادی معاہدہ ختم کرنے کے فیصلے پر بحث کی گئی۔ زکوٰۃ فنڈ کو سرمایہ کاری کی غرض سے اسلامی بینکوں میں رکھنے اور خواتین کو وراثت سے محروم کرنے سے متعلق اجلاس میں بریفننگ دی گی۔بجلی چوری کے خلاف مہم میں علماء اکرام سے خطبات میں احکامات اور فتویٰ جاری کرنے کی استدعا پر بھی غورکیاگیا۔
-

کراچی، سوشل میڈیا نے پولیس مقابلےکا بھانڈا پھوڑ دیا
کراچی(کنزیومرواچ نیوز)شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد ارم بیکری کے قریب دو ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، شہریوں نے ڈاکوئوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔پولیس نے ڈاکوئوں کو عوام کے چنگل سے بچا کر اسپتال منتقل کیا، سپرمارکیٹ پولیس نے واقعے کو پولیس مقابلہ ظاہر کرنے کی کوشش کی تاہم سوشل میڈیا کی تیزی کے باعث پولیس کے ارماں آنسوئوں میں بہے گئے۔تفصیلات سپرمارکیٹ کے علاقے لیاقت آباد 4 نمبر ارم بیکری گیٹ نمبر ایک سراج ملک شاپ کے عقب میں دو ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے ، شہریوں نے دونوں ڈاکوئوں کو دل کھول کر تشدد کا نشانہ بنایا اسی دوران نامعلوم شہری نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں ڈاکوئوں کی ٹانگوں میں ایک ایک گولی بھی لگی۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکوئوں کو عوام کے چنگل سے نکال کر حراست میں لے کر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔چھیپا حکام کے مطابق زخمی ڈاکوئوں کی شناخت 27 سالہ وہاب ولد ظفر اور 26 سالہ حذیفہٰ ولد شکیل کے ناموں سے کی گئی ، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، ایک نقدی پستول ، نقد رقم ، موبائل فونز اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ابتدائی طور پر ایس ایچ او سپرمارکیٹ نے مزکورہ واقعے کو اپنے کارکردگی ظاہر کرتے ہوئے اعلیٰ افسران کو پولیس مقابلہ کے میسج کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے دوران گشت دو ڈاکوؤں کو مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا تاہم کچھ ہی دیر میں انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوگیا کیونکہ انہوں نے پورا واقعہ سوشل میڈیا پر دیکھ لیا اور پھر فوری طور اپنے اعلیٰ افسران کو دوسرا میسج کیا جس میں حقیقت بیان کی۔
-

یوٹیوبر رجب بٹ تنازع کی وجہ کیوں بنے؟
لاہور(کنزیومرواچ نیوز)آج سے دو برس قبل فیملی ویلاگنگ سے مشہور ہونے والے یوٹیوبر رجب بٹ اِن دنوں ایک مرتبہ پھر تنازع کا شکار ہوگئے ہیں اور قوم سے معافی مانگنے پر مجبور ہیں۔رجب بٹ اپنے ساتھی یوٹیوبرز کو مبینہ دھمکیاں، دوستوں کے ساتھ جھگڑے، ایک غیر معمولی شادی، تحفے کے طور پر شیر کا بچہ ملنے کے بعد گرفتاری اور ڈکی بھائی اور ندیم نانی والا کے ساتھ ناکام کورس لانچ کرنے سمیت کئی مختلف تنازعات کے لیے مشہور ہیں۔تاہم اس مرتبہ وہ ایک پرفیوم لانچ کرنے کے باعث مشکل میں پڑگئے ہیں جس کو اُن کے کیرئیر کا سب سے بڑا تنازع کہنا غلط نہیں ہوگا۔ اس نے حال ہی میں ایک پرفیوم لانچ کیا جسے اس نے مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے 295 کا نام دیا۔ 295 پاکستان میں پہلے سے ہی ایک متنازعہ موضوع ہے کیونکہ یہ قانون توہین رسالت کے معاملے اور اس معاملے پر سزائے موت سے متعلق ہے۔اس مخصوص نمبر کو رجب بٹ کے پرفیوم کے نام کے طور پر استعمال کرنے سے ایک خاص کمیونٹی میں ہنگامہ برپا ہو گیا اور لوگ رجب بٹ کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے یہاں تک پولیس اسٹیشن پہنچ کر یوٹیوبر کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔اس معاملے کے سامنے آتے ہی رجب بٹ کو فوری طور پر ملک چھوڑنا پڑگیا اور وہ پوری قوم سے معافی مانگنے پر مجبور ہوگئے۔ رجب بٹ کے خلاف تھانہ نشتر لاہور میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے جس کے بعد انہوں نے ایک ویڈیو میں قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر معافی مانگتے ہوئے کہانی کا اپنا رخ بھی شیئر کیا ہے۔رجب بٹ نے اپنے ہاتھ میں قرآن تھام کر بتایا کہ وہ 295-A یا 295-C قوانین کو منسوخ کرنے یا کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش نہیں کر رہے تھے۔ انہوں نے پوری قوم سے ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر معافی مانگی اور پرفیوم فروخت کرنا بند کر دیا ہے۔رجب نے بتایا ان کے پرفیوم کا نام دراصل آنجہانی گلوکار سدھو موسی والا کے گانے 295 کے نام پر رکھا گیا تھا اور انہیں اس بات کا بلکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ یہ نام رکھنا ان کیلئے ایک اور تنازع کی وجہ بن جائے گا۔
-

صائم ایوب سے متعلق اچھی خبر سامنے آگئی
لاہور(کنزیومرواچ نیوز)جنوبی افریقا کیخلاف انجری کا شکار ہوکر میگا ایونٹ سے باہر ہونیوالے قومی ٹیم کے نوجوان اوپنر صائم ایوب ری ہیب مکمل کرکے لاہور پہنچ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اوپنر صائم ایوب ری ہیب مکمل کرکے لاہور پہنچے ہیں جہاں انکا نیشنل کرکٹ اکیڈمی فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گابعدازاں کرکٹر کراچی میں اپنے اہلِخانہ کے ساتھ عید منائیں گے۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں صائم ایوب کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے جبکہ برطانیہ سے آنے والی رپورٹس حوصلہ افزا ہیں۔یاد رہے کہ قومی کرکٹر صائم ایوب کے جنوبی افریقا کیخلاف ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر وہ لندن میں علاج کرا رہے تھے۔
-

پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہوگیا، آئی ایم ایف
کراچی(کنزیومرواچ نیوز)پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا ہےآئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا ہے۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیم کی قیادت نیتھن پورٹر نے کی آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ای ایف ایف کے تحت ایک ارب ڈالر تک رسائی حاصل ہوگئی ہے۔18 ماہ کے دوران پاکستان نے چیلنجز کے باوجود میکرو اکنامک استحکام کی بحالی میں پیش رفت کی ہے آئی ایم ایف اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں افراط زر 2015 کے بعد سے کم ترین سطح پر ہے، پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور مزید بہتری کی توقع ہے۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس پروگرام کے تحت حاصل رقم مجموعی طور پر2 ارب ڈالرہوجائے گی۔
-

آرمی چیف کی والدہ انتقال پر صدر، وزیراعظم اور اہم شخصیات کا اظہار تعزیت
راولپنڈی (کنزیومرواچ نیوز)آرمی چیف کی والدہ گزشتہ شب قضائے الہٰی سے انتقال کر گئیں، صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سمیت اہم شخصیات نے سربراہ پاک فوج سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کےانتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، وزیراعظم نے مرحومہ کے لیے بلند درجات کی دعا بھی کی۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر ریلوے حنیف عباسی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی پاک فوج کے سربراہ سے اظہار تعزیت کیا۔
-

کوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس 14 ویں روز بھی معطل
کوئٹہ (کنزیومرواچ نیوز)جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد کوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس 14 ویں روز بھی معطل رہی ، حکام نے ٹرین سروس کی بحالی کیلئے اجلاس طلب کر لیا۔ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور کیلئے جعفر ایکسپریس اور کراچی کے لیے بولان میل تاحال بحال نہیں ہو سکی۔ ٹرین سروس کی معطلی کے باعث مسافروں کو مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق بلوچستان میں ٹرین سروس بحالی کے لیے کل بدھ کو اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں ٹرین سروس کی بحالی کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔حکام کے مطابق اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس سکیورٹی کلیئرنس کے بعد بحال کی جائے گی۔
-

کراچی میں خونی واٹر ٹینکر نے پورا خاندان ہی اُجاڑ دیا
کراچی (کنزیومرواچ نیوز)کراچی میں خونی واٹر ٹینکر نے پورے کا پورا خاندان ہی اجاڑ دیا۔ملیر ہالٹ بس اسٹاپ کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل پر سوار میاں بیوی کو کچل دیا۔ خاتون حاملہ تھی، حادثے کے بعد کچھ سانسیں چل رہی تھیں۔ حوا کی بیٹی نے معصوم زندگی کو جنم دیا اور چل بسی۔نومولود کی بچانے کیلئے لوگ لپکے معصوم کو ہاتھوں میں اٹھایا۔ اسپتال بھاگے مگر وہ بھی سانسیں نہ لے سکا۔عبدالقیوم اور زینب کی شادی کو ایک سال ہوا تھا ۔ شوہر اہلیہ کو چیک اپ کیلئے اسپتال لے جارہا تھا۔ ڈرائیورکو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔واقعے کے بعد عوام مشتعل ہوئے ٹینکر میں توڑپھوڑ کی۔ آگ لگانے کی بھی کوشش کی تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹینکر تحویل میں لیا، اور ڈرائیور اور کلینر کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا بتانا ہے کہ حادثہ مبینہ طور پر بریک فیل ہوجانے کے باعث پیش آیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔
-

معمول سے کم بارشیں، 3 صوبوں میں خشک سالی کا الرٹ جاری
کراچی(کنزیومرواچ نیوز)محکمہ موسمیات نے سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں خشک سالی کا الرٹ جاری کردیا۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیر کو جاری کیے گئے الرٹ کے مطابق سندھ، بلوچستان کے جنوبی حصوں اور پنجاب کے نچلے مشرقی میدانی علاقوں میں خشک سالی کی صورتحال برقرار رہے گی۔یہ الرٹ حالیہ بارشوں کے باوجود جاری کیا گیا ہے، جس نے ملک کے وسطی اور بالائی حصوں میں خشک سالی کی صورتحال کو بہتر بنایا تھا۔مارچ 2025 کے دوران ملک کے نچلے نصف حصے میں اوسط درجہ حرارت معمول سے 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔جنوبی خطے کے کچھ علاقوں میں لگاتار خشک موسم کو 200 دن سے بھی زیادہ عرصہ گزر گیا۔موجودہ موسمی اور آب و ہوا کے نقطہ نظر سے متاثرہ علاقوں میں خشک سالی کی صورتحال میں مزید اضافہ اور شدت آنے کا امکان ہے۔
