کراچی(کنزیومرواچ نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز کراچی کنگز نے 10ویں ایڈیشن کیلئے کپتان تبدیل کرلیا۔قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کراچی کنگز میں اب بطور عام کھلاڑی کے طور پر پلئینگ الیون کا حصہ ہوں گے، پی ایس ایل کے گزشتہ ایڈیشن میں کپتانی کی ذمہ داری انہی کے سپرد تھی۔ورلڈکپ جیتنے والے تجربہ کار اوپنر ٹی20 کرکٹ میں جارحانہ بیٹنگ کیلئے مشہور ہیں، وہ کراچی کنگز کی قیادت کرتے ہوئے ٹیم کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے پْرعزم ہیں، وارنر بگ بیش سمیت دنیا کی مختلف لیگز میں قیادت کرچکے ہیں۔کراچی کنگز نے 13 جنوری کو حضوری باغ لاہور میں منعقدہ پلیئرز ڈرافٹ 2025 میں کراچی کنگز نے اپنی پہلی ترجیح کے طور پر انھیں منتخب کیا تھا۔
Blog
-

پاکستان 13 ہزار گلیشیئرز والا دنیا کا اکلوتا ملک
لاہور(کنزیومرواچ نیوز)وطن عزیز آرکٹک اور انٹارکٹکا کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ گلیشیئرز رکھنے کا اعزاز رکھتا ہے جو اس کی ’’سافٹ پاور‘‘ بھی بن رہے ہیں۔چند ماہ قبل اطالوی ماہرین نے تحقیق میں دریافت کیا کہ پاکستانی پہاڑی سلسلوں میں 13 ہزار سے زائد گلیشیئرز موجود ہیں۔یہ پاکستان اور بھارت کے ’’30 کروڑ‘‘ باشندوں کو زرعی و گھریلو مقاصد کے لیے ’’75 فیصد‘‘ پانی فراہم کرتے ہیں۔ پاکستانی زراعت کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہیں اور سالانہ لاکھوں سیاح انھیں دیکھنے آ سکتے ہیں۔بْری خبر یہ کہ گلوبل وارمنگ سے یہ تیزی کے ساتھ پگھل رہے ہیں۔ مشہور پاسو گلیشیئر پچھلے تیس برس سے ’’10 فیصد‘‘ پگھل چکا ہے۔انھیں ختم ہونے سے بچانے کے لیے حکومت فوراً ٹھوس اقدامات کرے تاکہ پاکستان میں پانی اور کمیِ خوراک کا سنگین بحران جنم نہ لے۔
-

شاہ رُخ سلمان اور عامر خان کے بعد کوئی سُپر اسٹار ہوگا یا نہیں؟ عامر نے بتا دیا
ممبئی(کنزیومرواچ نیوز)بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ لوگ انہیں، شاہ رخ خان اور سلمان خان کے بارے میں بھول جائیں گے۔اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ عامر خان، سلمان خان اور شاہ رخ خان ’انڈسٹری کے آخری سُپر اسٹارز‘ ہیں اور نئے زمانے کے اداکاروں کو ان کے جیسی کامیابی کو دہرانا مشکل ہوگا۔تاہم عامر خان اس خیال پر یقین نہیں رکھتے ان کے مطابق ہر چیز تخلیق اور تباہی کے عمل میں ہے اور اسی طرح ایک دن لوگ بالی ووڈ کے تینوں ’خانز‘ کو بھول جائیں گے۔عامر خان نے ایک بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ ہمارے بعد کوئی سُپر اسٹار نہیں ہوگا۔ ہمارے بعد بہت آئیں گے، ہم لوگ گنتی میں بھی نہیں رہیں گے۔ آپ بھول جاؤ گے ہم تینوں کو‘۔انہوں نے مزید کہا، ’یہ تو دنیا کی ریت ہے کہ ہر عروج کا زوال ہے اور پھر لوگ بھول جاتے ہیں ہر چیز کو۔
-

مصری بلے کا اسرائیلی فوجیوں پر حملہ، متعدد زخمی
قاہرہ(کنزیومرواچ نیوز)مصری جنگلی بلے نے اسرائیلی سرحد پر تعیناتی صہیونی فوجیوں پر حملہ کردیا، متعدد فوجی زخمی ہوگئے۔دو روز قبل اسرائیلی میڈیا نے ایک خبر دی تھی کہ شکاری مصری لینکس (جنگلی بلّے ) نے مصر سے ملحقہ سرحد پر اسرائیلی فوج کے متعدد سپاہیوں پر حملہ کرکے انہیں مختلف نوعیت کے زخم لگائے۔اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ مصری سرحدی علاقے خاص طور پر جبل حریف کے علاقے میں فوجیوں کو جانوروں کے مشتبہ کاٹنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک نایاب شکاری جانور لینکس کو نیچر اینڈ ریزرو اتھارٹی کے ایک انسپکٹر نے پکڑ لیا، انسپکٹر اطلاع ملنے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچا تھا۔ اسرائیلی میڈیا نے مزید کہا کہ ریزرو انسپکٹر نے جانور کو پکڑا اور یہ مصری لنکس نکلا اسے جانچ کیلئے خصوصی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
-

کراچی میں پولیس کے مصنوعی کامبنگ آپریشن کا پردہ فاش، اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ
کراچی(کنزیومرواچ نیوز)شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں تھمنے کے بجائے مزید بڑھ گئی ہیں، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے۔اس دوران ایس ایس پی ضلع وسطی کے امن و امان کے دعوے صرف دعوں تک ہی محدود رہ گئے ہیں۔حال ہی میں پاپوش نگر فاطمیہ امام بارگاہ کے قریب دو موٹر سائیکل سوار ڈکیتوں نے ایک کار سوار شہری کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔ڈکیتوں نے موبائل فون، نقدی اور عمرے کے کاغذات بھی چھین لیے۔اس حملے کے شکار شہری کو دو دن بعد اہلیہ کے ہمراہ عمرے کے لیے روانہ ہونا تھا، جس کی وجہ سے یہ واردات نہ صرف مالی نقصان بلکہ ان کے روحانی سفر میں بھی خلل ڈالنے کا باعث بنی۔
-

حرا مانی کا بریانی میں فروٹ چاٹ اور زردہ ملا کر کھانے کا انکشاف
کراچی (کنزیومرواچ نیوز)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے حال ہی میں ایک نجی میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں اپنے کھانے کی عجیب و غریب عادت کا ذکر کر کے سب کو حیران کر دیا اور بتایا کہ وہ بریانی میں زردہ اور فروٹ چاٹ ملا کر کھاتی ہیں جسے سن کر ان کے مداحوں سمیت میزبان بھی دنگ رہ گئے۔حرا مانی نے کہا کہ انہیں میٹھا بہت پسند ہے اسی لیے وہ بریانی میں زردہ مکس کرتی ہیں اور فروٹ چاٹ ڈال کر مزے سے کھاتی ہیں۔انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ ان کے شوہر سلمان ثاقب شیخ عرف مانی بھی اس انوکھی ترکیب پر حیرت زدہ ہو جاتے ہیں، جب میں مانی کو چمچہ آگے بڑھاتی ہوں تو وہ کہتے ہیں کہ تم یہ کیسے کر لیتی ہو اور مجھے بھی کھانے کو کہتی ہو؟۔
-

ٹرمپ انتظامیہ کا 5 لاکھ سے زائد تارکین وطن کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا اعلان
واشنگٹن(کنزیومرواچ نیوز)امریکا نے 5 لاکھ سے زائد تارکین وطن کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے 5 لاکھ سے زائد تارکین وطن کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انہیں ملک چھوڑنے کے لیے 24 اپریل تک کا وقت دیا ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملکی تاریخ کی ملک بدری کی سب سے بڑی مہم چلانے اور خاص طور پر لاطینی امریکی ممالک سے آنے والے تارکین وطن پر قابو پانے کاعزم ظاہر کیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کے حکم سے کیوبا، ہیٹی، نکاراگوا اور وینزویلا سے آنے والے تارکین وطن متاثر ہوں گے جو سابق صدر جو بائیڈن کی جانب سے شروع کی گئی ایک اسکیم کے تحت امریکا آئے تھے۔
-

وزیراعظم کا ایف بی آر کی کارکردگی پر اجلاس
اسلام آباد(کنزیومرواچ نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا ایف بی آر کی کارکردگی پر اجلاس، 34.5ارب روپے کی ریکوری پر متعلقہ وزراء و افسران کی پزیرائی، مستقل نظام کی تشکیل کیلئے لائحہ عمل طلب۔وزیرِ اعظم کی وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، مشیر وزیرِ اعظم ڈاکٹر سید توقیر شاہ، اٹارنی جنرل منصور اعوان اورمتعلقہ تمام افسران کی اس تاریخی ریکوری کیلئے اقدامات کی خصوصی تعریف۔مجھ سمیت پوری قوم آپکی قومی خزانے کو34.5ارب روپے کا فائدہ پہنچانے پر مشکور ہے. وزیرِ اعظم فیصلے کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر ریکوری قابل ستائش اقدام ہے۔ وزیرِ اعظم ایسے بہترین نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ محنت و لگن سچی ہو تو کامیابی ضرور ملتی ہے۔


