لاس اینجلس (کنزیومرواچ نیوز)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں خالصتان کے قیام کے لیے ہونے والے ریفرنڈم میں ووٹنگ کا سلسلہ کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔اس موقع پر امریکا بھر سے سکھ کمیونٹی بڑی تعداد میں ووٹ دینے کے لیے لاس اینجلس پہنچی، اور سوک سینٹر میں صبح نو بجے سے شروع ہونے والی ووٹنگ میں بھرپور شرکت کی۔ریفرنڈم کے دوران سکھ رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ سکھ اپنی آزاد ریاست قائم کریں۔انہوں نے بھارتی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت امریکا، کینیڈا اور دیگر ممالک میں سکھوں پر قاتلانہ حملوں میں ملوث ہے، لیکن ان حملوں کے باوجود خالصتان کی تحریک کو روکنا ممکن نہیں ہوگا۔سکھ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بھارتی پنجاب کو خالصتان بنانے کے لئے 35 ہزار سے زائد سکھوں نے ووٹنگ میں حصہ لیا ہے، جو اس تحریک کی طاقت کا غماز ہے۔
Blog
-

23مارچ کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کی جانب سے نغمہ جاری کر دیا گیا
اسلام آباد (کنزیومر واچ نیوز)میرے محبوب پاکستان – میری جان پاکستان” خصوصی نغمہ کے خوبصورت بول۔23مارچ کی مناسبت سےجوش،جذبےاوریکجہتی سے بھرپور آئی ایس پی آر کی جانب سے نغمہ جاری کردیا گیا۔آئی ایس پی آر نے تئیس مارچ کےحوالے سےخصوصی ملی نغمہ جاری کردیا۔ ترقی، امن اور استحکام کے پیغام کے ساتھ خصوصی نغمے کے بول ’’میرے محبوب پاکستان،میری جان پاکستان‘‘ ہیں۔عمران رضا کے لکھےملی نغمے کو مشہور پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے گایا ہے،نئے ملی نغمے کا خصوصی پیغام، ایک دل، ایک جان، ایک پاکستان ہے۔
-

کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد
کراچی (کنزیومر واچ نیوز)کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر دو روز کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس پابندی کا اطلاق 22 مارچ تک رہے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ یوم علی کے جلوس کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہر میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ ہے۔پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اس حکم نامے پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔حکومت نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کی ہے اور عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے حکومتی فیصلے پر عمل کریں تاکہ امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے۔
-

عمران اگر 9 مئی واقعات پر صدق دل سے معافی مانگ لیں تو رہائی ہو سکتی ہے: رانا ثنااللہ
اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے عمران خان کی رہائی کو معافی سے مشروط کردیا۔جیو نیوزکے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اگر 9 مئی کے واقعات پر صدق دل سے معافی مانگ لیں تو رہائی ممکن ہو سکتی ہے۔رانا ثنااللہ کی جرگہ میں گفتگو کی تفصیلات آج شب 10 بجکر 5 منٹ پر جیونیوز پر پیش کی جائے گی۔اس سے قبل دیے گئے بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو عدالت رہا کرتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں، عمران خان کو حکومت نے نظر بند نہیں کیا ہوا، وہ اپنے مقدمات کی وجہ سے جیل میں ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اپنی ضمانت ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ سے کرواسکتے ہیں۔
-

یوٹیوب دیکھ کر اپنا آپریشن خود کرنے والا تشویشناک حالت میں اسپتال پہنچ گیا
ممبئی (کنزیومر واچ نیوز)بھارت میں یوٹیوب دیکھ کر اپنی سرجری خود کرنے والے شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع متھورا میں شہری کو مسلسل علاج اور دواؤں کے استعمال اور اسپتالوں کے چکر کاٹنے کے باوجود پیٹ کے درد میں کمی نہ ہوئی تو اس نے یوٹیوب پر ویڈیو دیکھ کر اپنا آپریشن خود کرنے کی کوشش کی۔ راجا بابو نے یوٹیوب پر مختلف ویڈیوز دیکھنے کے بعد ایک میڈیکل اسٹور سے دوائیں، جراحی کے اوزار، ٹانکے لگانے کا سامان اور سُن کرنے کے انجیکشن خریدے۔ انہوں نے گھر جا کر اپنے کمرے میں آپریشن شروع کیا تاہم کچھ دیر بعد انجیکشن کا اثر ختم ہوتے ہی شدید تکلیف سے چیخنے لگے۔رپورٹ کے مطابق راجا بابو کی چیخ و پکار سن کر گھر والوں کو واقعہ کا علم ہوا اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
-

بھارت میں عید سے قبل سرکاری ملازمین کو بونس دینے کا اعلان
کولکتہ(کنزیومر واچ نیوز)مغربی بنگال حکومت نے عید الفطر 2025 کے موقع پر سرکاری ملازمین کے لیے عید بونس کا اعلان کر دیا، جس سے ہزاروں ملازمین کو بڑا مالی ریلیف ملے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممتا بینرجی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سرکاری ملازمین جن کی تنخواہ 44,000 بھارتی روپے سے کم ہے، انہیں 6,800 بھارتی روپے بطور عید بونس دیا جائے گا۔یہ بونس ان ملازمین کے لیے مخصوص ہے جو پرفارمنس لنکڈ بونس اسکیم کا حصہ نہیں ہیں۔ مزید برآں، ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو 3,500 بھارتی روپے بطور عید الاؤنس دیا جائے گا۔یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رمضان المبارک کے آخری ایام قریب آ رہے ہیں، اور سرکاری ملازمین عید کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ریاستی فنانس ڈپارٹمنٹ نے بونس کی تقسیم کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
-

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں مسلمان اعتکاف میں بیٹھ گئے
لاہور (کنزیومر واچ نیوز)رمضان المبارک کی ساعتیں اوربرکتیں سمیٹنے کے لیے اہل ایمان نے لاہور اسلام آباد سمیت ملک بھر کی کی چھوٹی بڑی مساجد میں اعتکاف کرلیا۔ جامع مسجد ہجویرمیں ایک ہزارسات سے زائد جبکہ منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں مجموعی طور پر پندرہ ہزار معتکف حضرات قیام پذیرہیں۔رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کے دوران معتکف حضرات طاق راتوں میں شب بیداری کریں گے جبکہ لیلۃ القدر کے حصول کے لیے بھی خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جائے گا۔۔ جامع مسجد ہجویرمیں محکمہ اوقاف کے زیراہتمام ایک ہزارسات سو کے قریب معتکف حضرات قیام پذیر ہیں۔ ادارہ منہاج القرآن میں دس ہزارمرد اور پانچ ہزارخواتین نے اعتکاف کیا ہے۔
-

حسن نواز کی برق رفتار سنچری،پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف شاندار فتح
آکلینڈ (کنزیومر واچ نیوز)پاکستان نے حسن نواز کی برق رفتار سنچری کی بدولت تیسرے ٹی 20 انٹرنیشل میں نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی، پاکستان نے 205 رنز کا ہدف 16 اوورز میں حاصل کرلیا، کپتان سلمان علی آغا نے بھی شاندار نصف سنچری اسکور کی۔آکلینڈ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی 20 میں پاکستان نے 205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا شاندار آغاز کیا، محمد حارث اور حسن نواز نے برق رفتار کھیل کا مظاہرہ کیا،جس کی بدولت پاکستان کامیابی سے ہمکنار ہوا.
-

پی ٹی آئی کے تین بڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا تعلق عمران خان سے نکلا
اسلام آباد(کنزیومرواچ نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا پر تین بڑے آفیشل اکاؤنٹس (عمران خان، تحریک انصاف اور پی ٹی آئی آفیشل) کا تعلق پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان سے ہے اور یہ تینوں اکاؤنٹس بیرون ملک سے عمران خان کی بہن علمیہ خان کے ذریعے بھیجے گئے عمران خان کے پیغامات کے ذریعے چلائے جا رہے ہیں۔سرکاری سطح پر پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز (جنہیں مبینہ طور پر فوج، آرمی چیف جنرل عاصم منیر پر تنقید اور جارحانہ مہمات کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے) کے حوالے سے کی گئی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس بیرون ملک سے عمران خان کے نامزد کردہ افراد کے ذریعے چلائے جا رہے ہیں۔سرکاری تحقیقات کی بنیاد پر کسی بھی فوجداری نوعیت کی کارروائی کی صورت میں اثرات براہِ راست عمران خان پر مرتب ہوں گے ۔
-

‘طلبا کو بنیادی ریاضی تک نہیں آتی، ٹرمپ نے محکمہ تعلیم بندکرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے
واشنگٹن(کنزیومرواچ نیوز)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ تعلیم بند کرنے کے ایگزیکٹو آڈر پر دستخط کر دیے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے وزیر تعلیم کوحکم دیا ہے کہ محکمہ کوبند کرنے کا عمل شروع کیاجائے۔ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایگزیکٹو آڈر پر دستخط کرنے کی تقریب کے دوران کہا کہ ہم محکمہ تعلیم کو جلد از جلد بند کرنے جا رہے ہیں، یہ ہمارے کسی کام کا نہیں، ہم اپنے طلبا کو دوبارہ ریاستوں کے حوالے کرنا چاہتے ہیں۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسکولوں کا تعلیمی معیار بہت گرچکا ہے، طلبا کو بنیادی ریاضی تک نہیں آتی۔امریکی صدر نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے پاس بڑی بڑی عمارتیں ہیں مگر تعلیم نہیں، اب اسکولوں کے معاملات ریاستیں خود دیکھیں گی۔محکمہ تعلیم بند کرنے پر ریاستی گورنر خوش ہیں۔
