Blog

  • ڈیرہ اسماعیل خان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 10 خوارج ہلاک، کیپٹن شہید

    ڈیرہ اسماعیل خان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 10 خوارج ہلاک، کیپٹن شہید

    ڈی آئی خان(کنزیومرواچ نیوز)سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کے دوران 10 خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ دہشت گردوں سے بہادری سےلڑتے ہوئے پاک فوج کا کیپٹن شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی۔بیان میں کہا کہ کارروائی کے دوران اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کا گھیراؤ کیا اور مؤثر انداز میں کارروائی کی اور آپریشن کے نتیجے میں تمام 10 خوارج واصل جہنم ہوگئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں پنجاب کے ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ کیپٹن حسنین اختراپنی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے مادرِ وطن پر قربان ہوئے اور شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوگئے۔کیپٹن حسنین ایک نڈر اور بہادر افسر تھے، اپنے جرات مندانہ اور دلیرانہ فیصلوں کی وجہ سے جانے جاتے تھے اور کئی کامیاب آپریشنز میں نمایاں کارکردگی دکھا چکے تھے۔

  • پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کی درخواست مسترد

    پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کی درخواست مسترد

    لاہور(کنزیومرواچ نیوز)پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کی درخواست مسترد کردی گئی۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے پی ٹی آئی کی 22 مارچ کو جلسے کی اجازت کی درخواست مسترد کردی۔ کہا جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔لاہور ہائیکورٹ نے رپورٹ کی روشنی میں پی ٹی آئی کی جلسے کی درخواست نمٹا دی۔ جسٹس فاروق حیدر نے اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے درخواست گزار کو ڈپٹی کمشنر کے فیصلے کو چیلنج کرنے کی ہدایت کردی۔ واضح رہے کہ لاہورہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی 22 مارچ کو مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت کی درخواست پر عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

  • کوئٹہ: مظاہرین سول ہسپتال سے ٹرین حملے میں ملوث 5 دہشت گردوں کی لاشیں لے گئے

    کوئٹہ: مظاہرین سول ہسپتال سے ٹرین حملے میں ملوث 5 دہشت گردوں کی لاشیں لے گئے

    کوئٹہ(کنزیومرواچ نیوز)کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے لواحقین نے سول اسپتال لائی گئی لاشوں کی شناخت کی اجازت نہ ملنے پر مردہ خانے پر دھاوا بول دیا اور مبینہ طور پر جعفر ایکسپریس پر حملے میں ملوث 5 دہشت گردوں کی لاشیں لے جانے میں کامیاب ہوگئے تاہم پولیس نے 3 لاشیں برآمد کرکے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ مظاہرین ان لاشوں کی شناخت اپنے پیاروں کے طور پر کر پائے ہیں یا نہیں ، اسپتال حکام نے ڈان کو بتایا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) سے وابستہ مظاہرین جبری طور پر مردہ خانے میں داخل ہوئے اور کم از کم 5 لاشیں لے گئے۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز میں مرد و خواتین کی ایک بڑی تعداد کو سول ہسپتال میں مظاہرہ کرتے دیکھا گیا، کچھ ویڈیو کلپس میں نقاب پوش افراد لاشیں نکالتے اور انہیں تدفین کے لیے کفن میں لپیٹ کر تابوت میں منتقل کرتے نظر آئے۔بی وائی سی کے کارکنوں نے تصدیق کی کہ مظاہرین مردہ خانے سے متعدد لاشیں لے گئے تھے۔

  • خواجہ آصف اور بیرسٹر گوہر کی ملاقات، مصافحہ اور قہقہے

    خواجہ آصف اور بیرسٹر گوہر کی ملاقات، مصافحہ اور قہقہے

    اسلام آباد(کنزیومرواچ نیوز) پارلیمنٹ کی راہداری میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی خوشگوار انداز میں ملاقات ہوئی۔خواجہ آصف اور بیرسٹر گوہر نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور قہقہے بھی لگائے، اس دوران صحافی نے سوال کیا ملک کے لیے بھی اکٹھے ہوں ایسا کیوں نہیں ہورہا؟صحافی کے سوال پر خواجہ آصف نے جواب دیا کہ ضرور ہونا چاہیے، اس میں کوئی شک نہیں، ماضی کی راویات تھی، پارلیمنٹ کی اور پارلیمنٹیرینز کی روایات تھیں۔صحافی کے سوال پر رہنماؤں نے مزید کہا کہ’ آپ کہہ رہے ہیں ہم کوریڈور میں بھی نہ ملیں؟۔بعد ازاں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں دہشتگردی کے خلاف اتفاق ہونا چاہیے۔

  • پی ٹی آئی کو اُن ایک کروڑ لوگوں کی آہ لگی جو نوکری کے آسرے میں تھے: گورنر سندھ

    پی ٹی آئی کو اُن ایک کروڑ لوگوں کی آہ لگی جو نوکری کے آسرے میں تھے: گورنر سندھ

    کراچی(کنزیومرواچ نیوز)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کو اُن ایک کروڑ لوگوں کی آہ لگ گئی جو نوکری کے آسرے میں تھے۔گورنر سندھ سحری کیلئے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن پہنچے تو ان کا استقبال گل پاشی اور آتشبازی کے ذریعے کیا گیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکامران خان ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہائوس کی دیواریں گرانے کے دعویداروں نے دیواریں اونچی کی تھیں۔انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ امریکی وزارت خارجہ پر ماتھا ٹیکنے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے گھٹنوں پر ہاتھ رکھنے کے بجائے اللہ سے معافی مانگے۔گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اُن ایک کروڑ لوگوں کی آہ لگ گئی جو نوکری کے آسرے میں تھے، لوگ کہتے ہیں امید عمران خان نے دلوائی تھی۔

  • وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، پاک سعودی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم

    وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، پاک سعودی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم

    جدہ(کنزیومرواچ نیوز) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جدہ میں ملاقات کی۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ کل صبح سعودی عرب کے 4 روزہ دورے پر پہنچے تھے، جہاں ان کا استقبال مکہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود نے کیا تھا۔سعودی ولی عہد سے ملاقات کے میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور تجارتی و سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اورعلاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی بات چیت کیاس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر غور کیا۔جدہ میں ہونے والی اس ملاقات میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئیں

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئیں

    لاہور (کنزیومرواچ نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف عمرہ کی ادائیگی کیلئے جاتی امرا سے روانہ ہوئیں، اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے انہیں گلے لگا کر اور ڈھیروں دعائیں دے کر روانہ کیا۔ نوازشریف نے مریم نواز سمیت پورے وفد کی خیریت اور عمرہ قبول ہونے کی دعا کی۔یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز 4 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوئے تھے جہاں ان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی۔

  • رمضان المبارک:مسلمانوں نے عبادت کیلئے بیت المقدس کا رُخ کرلیا

    رمضان المبارک:مسلمانوں نے عبادت کیلئے بیت المقدس کا رُخ کرلیا

    بیت المقدس(کنزیومرواچ نیوز)مشرق وسطیٰ میں رمضان المبارک کے تیسرے عشرےکی شروعات کے ساتھ ہی مسلمانوں نے مقبوضہ بیت المقدس کا رُخ کرلیا۔تیسرے عشرے میں داخل ہوتے ہی مشرق وسطیٰ میں مسلمانوں کی بڑی تعداد عبادات کیلئے بیت المقدس پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق بدھ کو مسجد اقصیٰ میں 70 ہزار مسلمانوں نے نماز عشاء اور تراویح ادا کی۔ہرسال ہزاروں مسلمان رمضان کےآخری عشرے میں مسجد اقصیٰ پہنچتے ہیں ۔رمضان کے آخری جمعے کو یوم القدس کے طور پر منایا جا تا ہے۔واضح رہے کہ مسجد اقصیٰ کا انتظام اردن کی حکومت کے پاس ہے جبکہ مسجد اقصیٰ کے اطراف سکیورٹی کی ذمہ داری اسرائیل کے پاس ہے۔

  • اسرائیلی فورسزکی غزہ پر جارحیت جاری، مزید 60 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فورسزکی غزہ پر جارحیت جاری، مزید 60 فلسطینی شہید

    غزہ (کنزیومرواچ نیوز)اسرائیلی فوج کے وسطی غزہ میں حملے، مزید60 فلسطینی شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں تنساریم کوریڈور پردوبارہ قبضہ کرلیا، اسرائیلی قبضے سے فلسطینیوں کی نقل وحرکت محدودہوگئی۔گزشتہ ماہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی فوج نے تنساریم کوریڈورخالی کیا تھا، اسرائیل نے منگل کو436 فلسطینیوں کوشہید کیا تھا جن میں183بچے ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نتن یاہو نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ نئی بمباری آغاز ہے، اب مذاکرات آگ کی زد میں ہوں گے۔

  • امریکا نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر ردعمل دینے سے انکار کردیا

    امریکا نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر ردعمل دینے سے انکار کردیا

    واشنگٹن(کنزیومرواچ نیوز)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر ردعمل دینے سے انکار کردیا۔بریفنگ کے دوران ایک صحافی کے سوال پر ٹیمی بروس نے کہا کہ امریکی حکومت کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات پر بات نہیں کرے گی۔ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ اگر کسی کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوچ سے متعلق معلومات درکار ہوں تو وہ وائٹ ہاؤس سے رابطہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ صدر ٹرمپ اور وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ہمیشہ یہ واضح کیا ہے کہ امریکا کو اپنے پڑوسیوں اور دنیا بھر کے معاملات کی پرواہ ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ہمیں اس بات کی فکر ہے کہ دنیا میں کیا ہو رہا ہے اور یہ ہمارے اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے۔