Blog

  • وینزویلا میں زلزلے کے 4 روز بعد بچوں سمیت 4 افراد ملبے سے زندہ نکال لیے گئے

    وینزویلا میں زلزلے کے 4 روز بعد بچوں سمیت 4 افراد ملبے سے زندہ نکال لیے گئے

    کاراکاس (ویب ڈیسک )وینزویلا میں تباہ کن زلزلے کے چار روز بعد امدادی ٹیموں نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 11 سالہ دو بچوں سمیت مزید چار افراد کو ملبے سے زندہ نکال لیا۔
    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریسکیو آپریشن مسلسل جاری ہے اور تازہ کامیابی کے بعد ملبے سے زندہ نکالے جانے والے افراد کی مجموعی تعداد 33 ہو گئی ہے۔ امدادی کارکن انتہائی احتیاط سے ملبہ ہٹا کر لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔
    رپورٹس کے مطابق ہولناک زلزلے میں اب تک 1,430 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ 3,360 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ تقریباً 69 ہزار افراد تاحال لاپتا بتائے جا رہے ہیں، جس کے باعث خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
    امدادی کارروائیوں میں مقامی فوج، ریسکیو اداروں اور مختلف ممالک سے آنے والے سیکڑوں بین الاقوامی امدادی کارکن حصہ لے رہے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں بھاری مشینری اور خصوصی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں بھی تعینات ہیں۔
    یورپی یونین نے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے 50 لاکھ ڈالر سے زائد کی ہنگامی مالی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کے مطابق زلزلے سے متاثرہ تقریباً 18 لاکھ افراد کو فوری انسانی امداد، خوراک، پینے کے صاف پانی، طبی سہولیات اور عارضی رہائش کی ضرورت ہے۔
    دوسری جانب پوپ لیو نے وینزویلا میں آنے والے تباہ کن زلزلے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی و متاثرین کی جلد بحالی کے لیے دعا کی ہے۔

    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • ٹرمپ اور نائب صدر کی پاکستان کے کردار کی ایک بار پھر تعریف

    ٹرمپ اور نائب صدر کی پاکستان کے کردار کی ایک بار پھر تعریف

    واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس نے امریکا ایران مذاکرات کے دوران پاکستان کی مسلسل قائدانہ صلاحیت، مؤثر سفارت کاری اور دانشمندانہ کردار کو سراہا
    پاکستان امریکا المنائی نیٹ ورک (پی یو اے این) نے ای کامرس اور ڈیجیٹل تجارت اور امریکی آزادی کی 250ویں سالگرہ پر ایک خصوصی تربیتی سیشن کا انعقاد کیا تاکہ نوجوانوں اور کاروباری افراد کو نئے مواقع اور جدت کی طرف راغب کیا جا سکے
    فریڈم 250 تقریبات کے تحت فنونِ لطیفہ کے شعبے میں ابھرتے ہوئے کاروباری اور تخلیقی افراد کی کامیابیوں کو بھی اجاگر کیا گیا۔تقریب کے آخر میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے جوش و خروش کا ذکر کیا گیا اور امریکی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا گیا۔

    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • 18 سال سے کم عمر شادی کو جرم قرار دینا خلافِ شریعت ہے،  قانون چیلنج کردیا گیا

    18 سال سے کم عمر شادی کو جرم قرار دینا خلافِ شریعت ہے، قانون چیلنج کردیا گیا

    لاہور (ویب ڈیسک )پنجاب میں 18 سال سے کم عمر شادی کو جرم قرار دینے والے قانون کے خلاف فیڈرل شریعت کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔یہ درخواست مفتی محمد اسلم نے اپنے وکیل مدثر چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی، جس میں گورنر پنجاب کو بذریعہ سیکریٹری سمیت دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب چائلڈ میرج ریسٹرینٹ آرڈیننس 2026 کی شق 2(ڈی)، شق 3 اور دیگر متعلقہ دفعات آئین سے متصادم ہیں۔ درخواست گزار کے مطابق 18 سال سے کم عمر شادی کو جرم قرار دینا شریعت کے بھی خلاف ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریاست کو نظم و ضبط اور انتظامی امور سے متعلق قانون سازی کا اختیار حاصل ہے، تاہم شریعت سے متعلق معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں ہے۔ اسی بنیاد پر عدالت سے استدعا ہے کہ 18 سال سے کم عمر نکاح کی خلاف ورزی پر سزا کو جرم قرار دینے کا اقدام غیر قانونی قرار دیا جائے۔درخواست گزار نے فیڈرل شریعت کورٹ سے یہ بھی استدعا کی ہے کہ پنجاب چائلڈ میرج ریسٹرینٹ آرڈیننس 2026 کی شق 2(سی)، شق 2(ڈی) سمیت دیگر متعلقہ دفعات کو کالعدم قرار دیا جائے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک آرڈیننس پر عمل درآمد بھی معطل کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔

  • لالچی شخص نے آن لائن ویڈیو  دیکھ کر 4 افراد کو قتل کردیا

    لالچی شخص نے آن لائن ویڈیو دیکھ کر 4 افراد کو قتل کردیا

    ممبی (ویب ڈیسک )بھارت میں سفاک اور لالچی شخص نے آن لائن ویڈیو دیکھ کر 4 افراد کو قتل کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے شہری اسلم نے پیسوں کی خاطر اپنے ہی خاندان کے افراد کو قتل کیا۔
    پولیس کے مطابق قتل کی واردات کا علم 22 جون کو اس وقت ہوا جب پڑوسیوں نے ایک گھر سے شدید تعفن اٹھنے کی شکایت کی۔
    پولیس نے بتایا کہ ملزم اسلم کار ڈرائیور ہے جو حیدرآباد میں رہتا ہے، وہ اپنے شاہانہ طرز زندگی اور قرضوں کی وجہ سے مالی مشکلات کا سامنا کررہا تھا۔
    پولیس کا کہنا ہےکہ اسلم نے ماضی میں اپنی بیوی کی خالہ حسینہ سے ایک لاکھ روپے ادھار لیے تھے، اس نے حال ہی میں حسینہ سے نئی کار خریدنے کے لیے ایک لاکھ روپے کے نئے قرض کے لیے رابطہ کیا جس پر حسینہ نے انکار کرتے ہوئے پچھلا قرض ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔
    اسلم کی اہلیہ تبسم اپنی خالہ حسینہ کے خلاف ذاتی رنجش رکھتی تھی تاہم تبسم نے شوہر کو خالہ کے گھر چوری کرنے کا مشورہ دیا، مالی مقاصد اور دشمنی کے باعث اسلم نے آن لائن ویڈیوز دیکھنا شروع کردیں۔
    اپنے منصوبے کے مطابق اسلم مبینہ طور پر 19 جون کی صبح حسینہ کے گھر پہنچا اور اسے چاقو کے وار کرکے قتل کردیا، بعد میں اس نے حسینہ کے شوہر اور ان کے دو بچوں پر بھی حملہ کیا اور پھر گھر سے طلائی زیورات، زمین اور بینک کے کاغذات چوری کرکے فرار ہوگیا۔
    اسلم نے چوری شدہ قیمتی سامان حیدرآباد کے ایک جیولر کے پاس ایک دوست کی مدد سے 5 لاکھ 30 ہزار روپے میں گروی رکھا۔
    پولیس کے مطابق اسلم کے ساتھ اس کی بیوی اور اس کے دوست کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جس نے قیمتی سامان گروی رکھنے میں اس کی مدد کی تھی تاہم کارروائی کرتے ہوئے جوہری کو بھی گرفتار کرلیا۔

    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • حکومت نے ڈیزل اور پیٹرول پر لیوی میں اضافہ کردیا

    حکومت نے ڈیزل اور پیٹرول پر لیوی میں اضافہ کردیا

    اسلام آباد(ویب ڈیسک )حکومت نے ڈیزل اور پیٹرول پر لیوی میں اضافہ کردیا۔ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل پر لیوی 6 روپے57 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی جس کے بعد ڈیزل پر لیوی بڑھ کر 79 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔پیٹرول پر لیوی میں 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس سے پیٹرول پر لیوی بڑھ کر 66 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔اس کے علاوہ مٹی کے تیل پر لیوی 20 روپے36 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہےواضح رہے کہ حکومت نے آئندہ ایک ہفتے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی ہیں۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • خاران اور مستونگ میں فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک

    خاران اور مستونگ میں فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی(ویب ڈیسک ) بلوچستان کے اضلاع خاران اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 25 اور 26 جون کو فتنہ الہندوستان کے خلاف انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے خاران میں دہشتگردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا، فورسز کی بروقت اور مؤثرکارروائی میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 3دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔اس کے علاوہ 26جون کومستونگ میں ممکنہ خودکش حملہ آور کی موجودگی کی اطلاع پر قبل ازوقت انٹیلی جنس آپریشن کیا گیا جس میں فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جن میں ایک خودکش حملہ آور بھی شامل تھا۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • افغانستان میں دہشتگرد نیٹ ورکس کیخلاف پاکستان کےآپریشن غضب للحق کی عالمی پذیرائی

    افغانستان میں دہشتگرد نیٹ ورکس کیخلاف پاکستان کےآپریشن غضب للحق کی عالمی پذیرائی

    اسلام آباد(ویب ڈیسک )افغانستان میں دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف پاکستان کےآپریشن غضب للحق کی عالمی سطح پر پذیرائی کی جا رہی ہےپاکستان افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہوں اورعسکری تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنارہا ہے۔ اس حوالے سے معروف امریکی جریدے دی ڈپلومیٹ نے افغان طالبان اورفتنۃ الخوارج کے خلاف پاکستان کی بہترین آپریشنل حکمت عملی کوسراہا ہے۔بین الااقوامی جریدے دی ڈپلومیٹ کے مطابق افغانستان میں موجود دہشتگرد نیٹ ورکس کے خلاف پاکستان کی مہم اب ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ گزشتہ چند مہینوں میں پاکستان نے نہ صرف دہشتگرد نیٹ ورکس بلکہ ان کے سہولت کاروں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے۔دی ڈپلومیٹ کے مطابق آپریشن غضب للحق کا مقصد پاک افغان سرحدی علاقوں میں موجود دہشتگرد نیٹ ورکس کو کمزور کرنا ہے ۔ فتنۃ الخوارج اورفتنۃ الہندوستان افغان سرزمین سے مسلسل پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیاں کررہے ہیں۔ افغان طالبان کمانڈرملا محمد زئی اخوندقندھارمیں فتنۃ الخوارج کے تربیتی امور اور لاجسٹکس کی نگرانی کرچکے ہیں۔بین الاقوامی تھنک ٹینکس کے مطابق آپریشن غضب للحق کو فتنۃ الخوارج کو حاصل افغان طالبان کی پشت پناہی روکنے اوردہشتگردی کیخلاف اہم حکمتِ عملی قرار دیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق کےبعدملک میں دہشتگردی کےواقعات میں نمایاں کمی آئی ہے جواس آپریشن کی کامیابی کاواضح ثبوت ہے۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • فیس بک اور انسٹاگرام کی سروس متاثر، صارفین کو مشکلات کا سامنا

    فیس بک اور انسٹاگرام کی سروس متاثر، صارفین کو مشکلات کا سامنا

    لندن (ویب ڈیسک )پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور انسٹاگرام کی سروس متاثر ہوگئی جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔صارفین کے مطابق انہیں میٹا کے ذیلی پلیٹ فارم فیس بک پر میسجز بھیجنے اور پوسٹنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔فیس بک کے علاوہ انسٹاگرام کی بھی سروس متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں اور صارفین کو لاگ ان میں مسئلہ درپیش ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے ایکس پر فیس بک کی سروس متاثر ہونے کی شکایات کی ہیں، تاہم میٹا کی جانب سے اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • لوئر دیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 مطلوب دہشتگرد ہلاک

    لوئر دیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 مطلوب دہشتگرد ہلاک

    پشاور(ویب ڈیسک ) محکمہ انسدادِ دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کی لوئر دیر میں کارروائی کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن کے دوران مارے گئے 6 دہشتگرد پولیس چوکی پر حملے اور اہلکار محمد اسماعیل کے قتل میں ملوث تھے۔سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشتگردوں کے قبضے سے 6 کلاشنکوف اور 3 دستی بم بھی برآمد ہوئے جب کہ فرار دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خوارج کےخلاف کامیاب آپریشن پر کے پی پولیس اور سی ٹی ڈی کی ستائش کی اور کہا کہ بہادر سپوتوں نے خوارجی کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، قوم کو سی ٹی ڈی اور پولیس کے بہادر جوانوں پر فخر ہے۔

    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • کرینہ کپور نے جسپریت بمراہ کو کیا چیلنج کیا؟

    کرینہ کپور نے جسپریت بمراہ کو کیا چیلنج کیا؟

    ممبی (ویب ڈیسک )سپر اسٹار اداکارہ کرینہ کپور نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ پوسٹ شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔پوسٹ میں انہوں نے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو ہلکے پھلکے انداز میں چیلنج کیا۔45 سالہ اداکارہ اکثر اپنے بچوں کے ساتھ گزارے گئے خوش گوار لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔انہوں نے انسٹاگرام اسٹوریز پر چند تصاویر پوسٹ کیں، تصاویر میں وہ اپنے بڑے بیٹے تیمور علی خان کے ساتھ کرکٹ کھیلتی دکھائی دیں۔تصاویر کے ساتھ کرینہ کپور نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ میرے ٹیلنٹ کو کم نہ سمجھیں، میں بمراہ سے بھی مقابلہ کرسکتی ہوں۔تصاویر میں اداکارہ گلابی شرٹ، نیلی جینز اور سفید اسنیکرز میں ملبوس نظر آئیں جب کہ کرکٹ کھیلتے ہوئے ان کا پُرجوش انداز مداحوں کو خوب پسند آیا۔اس سے قبل ایک انٹرویو میں کرینہ کپور نے بتایا تھا کہ میرے بیٹے تیمور کو فلموں کے ساتھ ساتھ کرکٹ اور فٹ بال کا بھی بے حد شوق ہے ، وہ کھیلوں میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔دوسری جانب جسپریت بمراہ دنیا کے بہترین فاسٹ بولرز میں شمار کیے جاتے ہیں اور دباؤ کے لمحات میں بھی اپنی خطرناک یارکرز کے لیے مشہور ہیں۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے