Blog

  • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 25 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیاں

    بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 25 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیاں

    اسلام آباد:(ویب ڈیسک ) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مالی سال 2024-25ء کیلئے آڈٹ سال 2025-26ء کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ناقص پروفائلنگ اور نظام اور ضابطے کی کمزوریوں کے باعث سرکاری ملازمین، گاڑیوں کے مالکان اور دہری اندراج رکھنے والوں سمیت 6 لاکھ سے زائد نااہل افراد کو اربوں روپے کی بے ضابطہ ادائیگیاں کی گئیں۔
    آڈٹ میں بی آئی ایس پی مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (بی آئی ایس پی ایم آئی ایس) میں شریک حیات کے ڈیٹا کی پروفائلنگ میں سنگین کمزوریاں سامنے آئیں، جن کے تحت 601850 کیسز میں 25 ارب روپے سے زائد مالی مسائل کی نشاندہی کی گئی۔
    دی نیوز کے پاس موجود سرکاری آڈٹ دستاویز کے مطابق مالی سال 2024-25ء کے دوران بی آئی ایس پی نے غیر مشروط نقد منتقلی (یو سی ٹی) پروگرام کے تحت 12078 سرکاری ملازمین، پنشنرز یا ان کے شریک حیات کو 515.712 ملین روپے ادا کیے، حالانکہ 24 دسمبر 2019ء کو وفاقی کابینہ کی ہدایت کے تحت سرکاری ملازمین اور ان کے شریک حیات کو اس پروگرام سے واضح طور پر خارج کیا گیا تھا۔
    ان بے ضابطہ ادائیگیوں کی تفصیل درج ذیل ہے:
    1) حاضر سروس سرکاری ملازمین: گریڈ ایک تا 16 کے 673 مستفیدین کو 25.20 ملین روپے اور گریڈ 17 کے 8 مستفیدین کو 0.09 ملین روپے ادا کیے گئے۔ 2) حاضر سروس ملازمین کے شریک حیات: گریڈ ایک تا 16 کے 9124 مستفیدین کو 402.80 ملین روپے اور گریڈ 17 سے 20 کے 87 مستفیدین کو 2.54 ملین روپے ادا کیے گئے۔ 3) پنشنرز: گریڈ ایک تا 16 کے 218 افراد کو 7.41 ملین روپے اور گریڈ 17 سے 18 کے 22 افراد کو 0.70 ملین روپے دیے گئے۔4) پنشنرز کے شریک حیات: گریڈ ایک تا 16 کے 1847 مستفیدین کو 74.16 ملین روپے اور گریڈ 17 سے 20 کے 107 مستفیدین کو 2.81 ملین روپے ادا کیے گئے۔ڈپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی (ڈی اے سی) نے ان مستفیدین کی فوری بلاکنگ اور رقوم کی واپسی کی ہدایت جاری کی ہے۔

    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • ایرانی صدر کا دورۂ پاکستان، راولپنڈی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل

    ایرانی صدر کا دورۂ پاکستان، راولپنڈی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل

    راولپنڈی(ویب ڈیسک )صدر اسلامی جمہوریہ ایران مسعود پیزشکیان کے دورۂ پاکستان کے پیش نظر راولپنڈی میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق نور خان ایئربیس اور اس کے گرد و نواح میں سخت سیکیورٹی نافذ کر دی گئی ہے۔ ایرانی صدر کی آمد اور واپسی تک سیکیورٹی ڈیوٹی پر راولپنڈی پولیس کے 600 سے زائد افسران اور اہلکار تعینات رہیں گے۔سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کے لیے ایک ایس ایس پی، ایک ایس پی اور 7 ڈی ایس پیز تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ 7 انسپکٹرز، 55 اپر سب آرڈینیٹس، 243 کانسٹیبلز اور ایک ریزرو فورس بھی ڈیوٹی انجام دے گی۔اس کے علاوہ ایلیٹ فورس کے 11 اپر سب آرڈینیٹس، 2 لیڈی اہلکاروں سمیت 78 کمانڈوز بھی سیکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے۔ لیڈیز پولیس کے 4 اہلکار، ڈولفن فورس کی 5 ٹیمیں اور رائٹ مینجمنٹ یونٹ کے 4 اپر سب آرڈینیٹس سمیت 164 اہلکار بھی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔پولیس کے مطابق راولپنڈی کو اسلام آباد سے ملانے والے تمام اہم مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی اور وی آئی پی موومنٹ کے دوران کسی قسم کی کراسنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی ملک طارق محبوب سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں گے، جبکہ مجموعی کمانڈ اینڈ کنٹرول کی ذمہ داری سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کے سپرد ہوگی۔

    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • کراچی میں گیسٹرو اور اسہال کے کیسز میں اضافہ

    کراچی میں گیسٹرو اور اسہال کے کیسز میں اضافہ

    کراچی (ویب ڈیسک )کراچی میں گیسٹرو اور اسہال کے کیسز میں اضافہ ہوگیا۔ڈاکٹر عمران سرور کے مطابق اسپتالوں کے شعبہ ایمرجنسی میں گیسٹرو اور اسہال کے مریضوں کا رش لگا ہوا ہے، سول اسپتال میں پیٹ کے امراض اور ڈائریا کے 200 سے زائد مریض روز آرہے ہیں۔اس کے علاوہ جناح اسپتال میں روز گیسٹرو اور ڈائریا کے مریضوں کی تعداد 150 سے تجاوز کرگئی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق شہری پیٹ درد، الٹی، متلی اورلوز موشن کی شکایات کے ساتھ اسپتالوں کا رخ کررہے ہیں، فریزر میں رکھا گیا گوشت اگر مناسب طریقے سے پکا نہ ہو تو معدے کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔طبی ماہرین نے مزید بتایا کہ غیر معیاری اور آلودہ کھانے گیسٹرو کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ بن رہے ہیں، شہری تازہ اور صاف ستھری غذا کا استعمال کریں،کھانے کو ڈھانپ کر رکھیں اور فریج میں مناسب درجہ حرارت پر محفوظ کریں۔

    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • امریکی صدر کی جسمانی و ذہنی صحت خراب ہے،  : ٹرمپ کی بھتیجی کا دعویٰ

    امریکی صدر کی جسمانی و ذہنی صحت خراب ہے، : ٹرمپ کی بھتیجی کا دعویٰ

    واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکی صدر کی بھتیجی میری ٹرمپ نے اپنے چچا ڈونلڈ ٹرمپ کی دن بدن بگڑتی صحت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی گرتی صحت نظر انداز نہیں کی جاسکتی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میری ٹرمپ نے اپنے ہفتہ وار نیوزلیٹر میں ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت سے متعلق کی جانے والی قیاس آرائیوں کے حوالے سے لکھا کہ ’امریکی صدر کی صحت ذہنی اور جسمانی طور پر خراب ہورہی ہے‘۔میری ٹرمپ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر معمولی رویے اور رات گئے سوشل میڈیا پوسٹس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ’ وہ اب بھی منطقی نظر آسکتے ہیں لیکن نفسیاتی طور پر وہ پستی کی طرف ہیں‘۔میری ٹرمپ کے مطابق ’ ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت مسلسل اپنے غرور کو کچلے جانے جیسے صدمے سے دوچار ہیں اور انہیں ذلت سے زیادہ کوئی چیز خوفزدہ نہیں کرتی‘۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے میری ٹرمپ کے امریکی صدر کی صحت سے متعلق دعوے کو مسترد کردیا ہے۔

    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • یکم جولائی سے پاسپورٹ دفاتر میں نقد فیس وصولی کا نظام ختم، ڈیجیٹل ادائیگی کرنی ہوگی

    یکم جولائی سے پاسپورٹ دفاتر میں نقد فیس وصولی کا نظام ختم، ڈیجیٹل ادائیگی کرنی ہوگی

    اسلام آباد(ویب ڈیسک )یکم جولائی 2026 سے تمام پاسپورٹ دفاتر میں نقد فیس وصولی کا نظام ختم کردیا جائے گا اور پاسپورٹ فیس ڈیجیٹل ذرائع سے ادا کرنی ہوگی۔
    ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت زونل سربراہان کے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ یکم جولائی 2026 سے تمام پاسپورٹ دفاتر میں نقد فیس وصولی کا نظام ختم کردیا جائے گا۔
    اجلاس میں بتایا گیا کہ پاسپورٹ فیس صرف کیو آر کوڈ کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگی قبول کی جائے گی اور اس حوالے سے جلد ہی پاسپورٹ موبائل ایپ” متعارف کروائی جارہی ہے جس سے اندرون وبیرون مقیم پاکستانی گھربیٹھے پاسپورٹ کی درخواست جمع کرواسکیں گے جبکہ پاسپورٹ درخواست گزار اپنا پاسپورٹ اپنی دہلیز پر وصول کرسکیں گے۔
    حکام کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس آئندہ سے صرف ای پاسپورٹس جاری کرے گا جبکہ موجودہ تمام مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس اپنی مقررہ مدت تک مکمل قابلِ استعمال اورقابلِ قبول رہیں گے۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • پولیس نے گل پلازہ یونین کے صدر اور دیگر کو آتشزدگی کا ذمہ دار قرار دیدیا

    پولیس نے گل پلازہ یونین کے صدر اور دیگر کو آتشزدگی کا ذمہ دار قرار دیدیا

    کراچی (ویب ڈیسک ) پولیس نے سانحہ گل پلازہ کیس کے چالان میں پلازہ یونین کے صدر تنویرپاستا اور دیگر کو آتشزدگی کا ذمہ دار قراردے دیا محکمہ پراسیکیوشن کے ذرائع کے مطابق چالان میں ملزمان یونین صدر تنویرپاستا، نائب صدر عمار اسماعیل، جنرل سیکرٹری امین اور جوائنٹ سیکرٹری محمد رمضان کو آتشزدگی کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔دوسری جانب محکمہ پراسیکیوشن نے چالان اعتراض لگا کر واپس کردیا ہے۔واضح رہے کہ رواں سال 17 جنوری کو کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع معروف شاپنگ سینٹر گل پلازہ میں آگ لگی تھی۔ یہ آگ 3 روز تک آگ بھڑکتی رہی اور سانحے میں 70 سے زائد لوگ جاں بحق ہوئےتھے جب کہ پلازہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا تھا۔

    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • 8 ارب روپے سے زائد مالی بے قاعدگی، بی آر ٹی یلو لائن کے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کو لاہور سےگرفتارکرلیا گیا

    8 ارب روپے سے زائد مالی بے قاعدگی، بی آر ٹی یلو لائن کے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کو لاہور سےگرفتارکرلیا گیا

    کراچی:ٹھیکے داروں کو ساڑھے 8 ارب روپےکی پیشگی ادائیگی کے الزام میں بی آر ٹی یلو لائن کراچی کے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔

    چیئرمین اینٹی کرپشن سندھ کے مطابق ضمیر عباسی پر مقدمہ کراچی میں چلےگا۔

    اینٹی کرپشن نے خفیہ اطلاع پر ڈی ایچ اے لاہور میں کارروائی کی، سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کو لاہور سے گرفتار کرنے کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا۔

    ضمیر عباسی کے خلاف 10 جون کو مقدمہ درج کیا گیا تھا، انہیں یلو لائن منصوبے میں 8 ارب روپے سے زائد مالی بے قاعدگی کے اینٹی کرپشن مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

    محکمہ ٹرانسپورٹ کے یلو لائن منصوبے میں وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کی انکوائری رپورٹ پر مالی بے قاعدگی سامنے آئی تھی جس میں یلو لائن منصوبے کے ٹھیکیداروں کو مالی قواعد کے خلاف ساڑھے 8 ارب روپے کی ایڈوانس ادائیگی کی گئی۔

  • عالمی امن معاہدے میں سب سے زیادہ کلیدی رول فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ہے،وزیراعظم

    عالمی امن معاہدے میں سب سے زیادہ کلیدی رول فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ہے،وزیراعظم

    اسلام آباد(ویب ڈیسک)
    قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں جاری ہے جس میں وزیر اعظم اظہار خیال کر رہے ہیں۔
    وزیر اعظم شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوئے تو حکومتی ارکان نے ڈیسک بجا کر ان کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم نے ایوان میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور بیرسٹر گوہر علی خان کی نشستوں پر جا کر ان سے مصافحہ بھی کیا۔
    وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ نے اپنے کرم سے پاکستان کو عزت عطا کی، پوری قوم مبارکباد کی حقدار ہے، عمر بھر اس مالک کا سجدہ ریز ہوکر شکریہ ادا کرتے رہیں تو نہیں کر سکتیں، صدیاں گزر جاتی ہیں مگر قوموں کو ایسی عزت نہیں ملتی جو ہمیں ملی۔
    ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں پاکستان کا نام گونج رہا ہے، اگر یہ ایوان اس حوالے سے متفقہ قرارداد منظور کرے تو دنیا میں اتحاد کا پیغام جائے گا، اپوزیشن لیڈر اور سب اراکین سے کہوں گا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر قومی عبادت کے لیے ہم ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔
    وزیر اعظم نے کہا کہ اس عالمی امن معاہدے میں سب سے زیادہ کلیدی رول فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ہے، سید عاصم منیر نے دو تین ماہ راتوں میں جاگ کر گزارے ہیں، اللہ پاک نے انتھک محنت اور خلوص نے ہمیں کامیابی دی۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ

    پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد(ویب ڈیسک )حکومت نے پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے اور ہوم ڈلیوری شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا جہاں پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
    اجلاس میں بتایا گیا کہ بیرون ملک و اندرون ملک پاسپورٹ کی ہوم ڈلیوری کے لیے ابتدائی کام مکمل ہے، شہریوں کو پاسپورٹ ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کا عمل جلد شروع کیا جائے گا جب کہ پریمیم سروسز کے لیے پاسپورٹ پر ہونے والے اخراجات کے مطابق فیس ادا کرنا ہو گی۔
    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم جولائی سے پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس نظام نافذ کیا جائے گا اور آن لائن پاسپورٹ درخواستوں کو پاک آئی ڈی کے پلیٹ فارم پر منتقل کیا جائے گا۔
    اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ای پاسپورٹ پر مکمل منتقلی سے پاسپورٹ کے ضمن میں فراڈ اور جعلسازی کا خاتمہ ہو گا، بزنس پاسپورٹ پر پالیسی کو ایف بی آر کی مشاورت سے جلد از جلد حتمی شکل دی جائے

    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے

  • امریکا ایران معاہدہ: 4 دن میں 2 کھرب ایرانی ریال کی خریداری

    امریکا ایران معاہدہ: 4 دن میں 2 کھرب ایرانی ریال کی خریداری

    کراچی(ویب ڈیسک )ایران اور امریکا کے مابین امن معاہدے کے بعد کے 4 روز کے دوران میں ملک بھر میں 2 کھرب ایرانی ریال خرید لیے گئے۔
    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے جیو نیوز کو بتایا کہ ایران اور امریکا کے مابین معاہدے کے پہلے روز 40 ارب ایرانی ریال کی خریداری ہوئی تھی۔
    تاہم اب اطلاعات ہیں کہ ایران اور امریکا کے مابین امن معاہدے کے بعد کے 4 دن کے بعد ملک بھر میں 2 کھرب ایرانی ریال خرید لیے گئے ہیں۔
    دوسری جانب ایرانی ریال کی طلب اور قیمت میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے