Blog

  • 20 جون سے پیٹرول کی  قیمت میں بڑی کمی کا امکان

    20 جون سے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

    اسلام آباد(ویب ڈیسک)20جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر تک کی کمی متوقع ہے۔
    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی اور مشرقِ وسطیٰ میں جغرافیائی و سیاسی کشیدگی میں نرمی کے بعد وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر سے زائد کی بڑی کمی پر غور کر رہی ہے۔
    ذرائع کے مطابق وزارتِ خزانہ پیٹرول 20 اور ڈیزل36 روپے سستا کرنے اور لیوی بڑھانے کی خواہشمند ہے۔
    اس فیصلے کے نتیجے میں 20 جون سے ملک بھر کے صارفین کو پیٹرول پمپ پر ایک بے مثال ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
    واضح رہے کہ امریکا ایران مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے

    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال،پبلک  ٹرانسپورٹ معطل،شہری پریشان

    ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال،پبلک ٹرانسپورٹ معطل،شہری پریشان

    کراچی (ویب ڈیسک )ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہوگئی، جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہوگئے۔
    تفصیلات کے مطابق بسیں مختلف اڈوں پر کھڑی کر دی گئیں جبکہ ملازمت پیشہ افراد، مزدوروں، طلبہ اور دیگر شہریوں کو اپنی منزلوں تک پہنچنے کے لیے طویل فاصلے پیدل طے کرنا پڑے۔
    حب ریور روڈ، شیرشاہ اور دیگر علاقوں میں شہری پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی پر پریشان دکھائی دیے۔ متعدد پولیس اہلکار، نجی سیکیورٹی گارڈز اور دیگر ملازمین بھی گھنٹوں پیدل سفر کرنے پر مجبور رہے۔
    ٹرانسپورٹ کی بندش کے باعث آن لائن ٹیکسی سروسز اور چنگچی رکشوں پر دباؤ بڑھ گیا، جس کے نتیجے میں کرایوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ دوسری جانب نجی گاڑیاں چلانے والوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا۔
    کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے مطابق ہڑتال بھاری چالانوں، ای چالان نظام، سرکاری سبسڈی کی عدم ادائیگی، ایکسائز کے ریکارڈ روم سے فائلوں کے غائب ہونے، مبینہ بھتہ خوری، کرایوں میں اضافے کی اجازت نہ ملنے، پولیس کی جانب سے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ اور انتظامیہ کی جانب سے مطالبات نہ سنے جانے کے خلاف کی جا رہی ہے۔
    ٹرانسپورٹرز اپنے مطالبات کے حق میں کراچی پریس کلب پر احتجاج بھی کرتے رہے ہیں اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • امریکا ایران معاہدہ: وزیراعظم نے مفاہمتی یادداشت پربطور ثالث دستخط کردیے

    امریکا ایران معاہدہ: وزیراعظم نے مفاہمتی یادداشت پربطور ثالث دستخط کردیے

    اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پربطور ثالث دستخط کردیے۔
    وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پربطور ثالث دستخط کردیے ہیں۔
    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آبادمفاہمتی یادداشت پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے دستخط موجود ہیں۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • امریکا اور ایران نے جنگ ختم کرنے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے، معاہدہ نافذ العمل ہوگیا

    امریکا اور ایران نے جنگ ختم کرنے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے، معاہدہ نافذ العمل ہوگیا

    واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکی حکام نے امریکی ویب سائٹ کو بتایا ہے کہ امریکا اور ایران نے جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کو کھولنے سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر مقررہ وقت سے پہلے ہی دستخط کر دیے ہیں، اور یہ معاہدہ اب نافذ العمل ہو چکا ہے۔
    امریکا اور ایران کے صدور نے مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط کیے ہیں۔
    امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق معاہدے پر دستخط پہلے جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں ہونا تھے، تاہم ایک ثالث ملک کے سفار تکار اور ایک دوسرے ذریعے نے بدھ کے روز بتایا کہ فریقین کے درمیان اس عمل کو پہلے مکمل کرنے اور جلد عملدرآمد شروع کرنے پر بات چیت جاری تھی۔
    امریکی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ سفارتی ذرائع کے مطابق اس پیش رفت کا مقصد آبنائے ہرمز کو جلد از جلد کھولنا تھا، کیونکہ دونوں فریق اس معاملے پر پہلے ہی متفق تھے۔
    ذرائع کے مطابق اس عمل میں ایک وجہ وائٹ ہاؤس پر معاہدے کے متن کو جاری کرنے کے لیے بڑھتا ہوا سیاسی دباؤ بھی ہو سکتا ہے۔ تاہم ایک ذریعے نے دعویٰ کیا کہ ایران نے شرط رکھی تھی کہ معاہدے کا متن باضابطہ دستخط سے پہلے جاری نہ کیا جائے، اور یہ بھی کہا کہ یہ فیصلہ وائٹ ہاؤس کے دباؤ کا نتیجہ نہیں تھا۔
    امریکی انتظامیہ کے ایک سینیئر عہدیدار نے بدھ کے روز بریفنگ کال میں صحافیوں کو معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا، جس کے بعد کئی دنوں سے جاری ابہام ختم ہو گیا
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • ایران امریکا معاہدہ ،پیڑول کی قیمتوں میں کمی کاامکان

    ایران امریکا معاہدہ ،پیڑول کی قیمتوں میں کمی کاامکان

    اسلام آباد:(ویب ڈیسک )
    ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر دستخط کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں نیچے آنے سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔
    علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم نے ہدایت دی ہے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو فوری منتقل کیا جائے، لہٰذا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا شفاف ہفتہ وار فارمولا مرتب کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
    انہوں نے کہا کہ شفاف فارمولے کی بدولت عوام قیمتوں میں تبدیلی کی وجوہات کو سمجھ سکیں گے، نیا فارمولا تمام اسٹیک ہولڈرز سے مکمل مشاورت کے ساتھ بنایا جائے گا۔
    علی پرویز ملک نے کہا کہ علاقائی کشیدگی کے باوجود پاکستان میں تیل کی سپلائی چین بلا تعطل برقرار رکھی گئی، حکومت توانائی سلامتی کے فریم ورک کا ازسرِنو جائزہ لے رہی ہے۔
    وفاقی وزیر نے کہا کہ ریاستی مفادات کے تحفظ اور توانائی سلامتی کے لیے متعدد نئے اقدامات پر کام جاری ہے، بحران کے دوران تعاون پر تمام شراکت داروں اور عوام کے شکر گزار ہیں

    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • بالی وڈ نے میرا مشہور گانا نچ پنجابن جعلی دستاویزات بنا کر چوری کیا: ابرار الحق کا انکشاف

    لاہور(ویب ڈیسک )عالمی شہرت یافتہ گلوکار ابرار الحق نے انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ نے میرا مشہور گانا ‘نچ پنجابن’ جعلی دستاویزات بنا کر چورا کیا۔
    حال ہی میں ابرارالحق نے جیو پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں میزبان مبشر ہاشمی کی جانب سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی گئی۔
    میزبان نے گلوکار سے ان کا مشہور گانے کے حقوق غیر قانونی طور پر استعمال ہونے کے حوالے سے سوال پوچھا جس پر گلوکار نے کہا کہ میں نے اپنا مشہور گانا’ نچ پنجابن’ بالی وڈ کو نہیں بیچا، جب میں نے ان سے سوال کیا تو انہوں نے مجھے دلچسپ جواب دیا۔
    ابرار الحق نے یہ بھی کہا کہ مجھے بولا گیا کہ آپ کا ایک دوست ہارون ہے آپ اس سے پوچھیں، ہم نے یہ گانا ہارون سے لیا تھا جس پر میں نے انہیں کہا کہ میں نے گانا ہارون کو نہیں دیا یہ میری ملکیت ہے۔
    ابرار الحق نے انکشاف کیا کہ میرے جعلی دستخط کے ساتھ جعلی دستاویزات بنا کر رکھے ہوئے ہیں، صرف میرے ساتھ نہیں بالی وڈ نے بہت سارے آرٹسٹ کے ساتھ یہ ہی کیا ہوا ہے، انہیں معلوم ہے کہ کیسے بات کو توڑ موڑ کرکے پیش کرنا ہے۔
    میزبان نے پھر سوال کیا کہ کیا کرن جوہر کی فلم میں ‘ نچ پنجابن’ گانے کی اجازت آپ سے لی گئی؟ اس پر ابرار الحق نے مزید کہا کہ مجھے سے اجازت نہیں لی اور پوری فلم ایک گانے پر رکھ کر بیچی ہے اور یہ زیادتی کی ہے، میں نے اس پر کیس کیا ہوا ہے
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • موٹروے پولیس نے 22 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات مالک تک پہنچا دیے

    موٹروے پولیس نے 22 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات مالک تک پہنچا دیے

    اسلام آباد(ویب ڈیسک )
    موٹر وے پولیس نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے 22 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات مالک تک پہنچادیے۔
    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق گوادرکےقریب دوران پیٹرولنگ موٹروے پولیس افسران کو ایک بیگ سڑک سے ملا، بیگ میں 22 لاکھ روپے مالیت کے بیش قیمتی زیورات اور دیگر سامان موجود تھا۔
    ترجمان نے بتایا کہ موٹروے پولیس نے سوشل میڈیا اور مقامی ذرائع سے مالک کو تلاش کیا اور پھر قانونی و تصدیقی مراحل کے بعد قیمتی سامان مالک کے سپرد کردیا۔
    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق سفر کے دوران بیگ سڑک پر گرگیا تھا جس کا مالک کو علم بھی نہ ہو سکا

    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • بجٹ میں تنخواہ دار طبقے، برآمد کنندگان اور کاروباری شعبے کو بڑا ریلیف دیا گیا ،وفاقی  وزیر  اطلاعات  ونشریات

    بجٹ میں تنخواہ دار طبقے، برآمد کنندگان اور کاروباری شعبے کو بڑا ریلیف دیا گیا ،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات

    اسلام آباد(ویب ڈیسک )
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے، برآمد کنندگان اور کاروباری شعبے کو بڑا ریلیف دیا گیا ہے۔
    آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ کے حوالے سے آن لائن بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ سابقہ بجٹوں سے مختلف اور ریلیف پر مبنی ہے۔ کچھ لوگوں کو محض تنقید کی عادت ہے اور وہ تنقید برائے تنقید پر یقین رکھتے ہیں، تاہم مخالفین بھی اس بجٹ کی تعریف کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ایسا بجٹ تیار کیا گیا ہے جس میں مختلف طبقات کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔
    وزیر اطلاعات نے کہا کہ ماضی میں پی ٹی آئی کے رہنما مسلسل ملک کے دیوالیہ ہونے کی پیش گوئیاں کر رہے تھے جبکہ اس وقت زرمبادلہ کے ذخائر کم ترین سطح پر تھے، درآمدی ضروریات پوری کرنے کے لیے وسائل موجود نہیں تھے، شرح تبادلہ شدید اتار چڑھاؤ کا شکار تھی، برآمد کنندگان کے لیے ایل سیز کھلوانا دشوار تھا اور مہنگائی 38 فیصد تک پہنچ چکی تھی۔
    انہوں نے کہا کہ شرح سود 22 فیصد سے زائد تھی اور ترسیلات زر میں بھی نمایاں کمی آ چکی تھی، جبکہ بعض سرکاری شخصیات نے اس خدشے کے باعث چھٹیاں لے لی تھیں کہ ان کے دور میں ملک دیوالیہ نہ ہو جائے۔
    عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ایسے مشکل حالات میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے معیشت کو سنبھالا۔ نواز شریف کے وژن کے تحت وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی معاملات کو آگے بڑھایا اور آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات کیے۔
    انہوں نے کہا کہ اگر پیرس میں آئی ایم ایف سے معاملات طے نہ پاتے تو خدشہ تھا کہ ملک ڈیفالٹ کر جاتا، تاہم حکومت نے معاشی استحکام حاصل کیا اور 2 سال کی مسلسل محنت کے بعد عوام کو ریلیف دینے کے لیے مالی گنجائش پیدا کی۔
    انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایف بی آر میں وسیع اصلاحات متعارف کروائیں، سفارش کلچر ختم کیا، ٹیکس وصولی کے نظام کو مربوط بنایا اور کسٹمز سے لے کر انکم ٹیکس تک مکمل میرٹ کا نظام نافذ کیا۔
    وفاقی وزیر نے کہا کہ بندرگاہوں پر ’’فیس لیس اپریزل‘‘ سسٹم نافذ کیا گیا جس کے تحت درآمد کنندہ یا برآمد کنندہ کا کسٹمز افسر سے براہ راست رابطہ ختم ہو گیا اور تمام عمل آن لائن انجام پانے لگا۔ اس سے تاخیر اور ناجائز مطالبات کی گنجائش ختم ہوئی اور جو کام پہلے ہفتوں میں ہوتے تھے اب دنوں میں مکمل ہو جاتے ہیں۔
    وزیر اطلاعات نے بتایا کہ شوگر، مشروبات، سیمنٹ اور تمباکو جیسی بڑی صنعتوں میں نگرانی کے جدید نظام متعارف کرائے گئے۔ شوگر ملوں میں کیمرے نصب کیے گئے، بارکوڈ اور کیو آر کوڈ سسٹم نافذ کیا گیا جس کے نتیجے میں صرف شوگر انڈسٹری سے 60 ارب روپے اضافی ٹیکس وصول ہوا۔
    انہوں نے کہا کہ تمباکو کی صنعت میں تقریباً 200 ارب روپے کی لیکیج موجود تھی جسے غیر قانونی تجارت کے خلاف کارروائیوں کے ذریعے کم کیا گیا۔ صرف ایک سال میں انفورسمنٹ کے ذریعے تقریباً 800 ارب روپے کی اضافی وصولیاں ممکن ہوئیں۔
    عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ حکومت نے ٹیکس تنازعات کے حل کے لیے نئے ٹریبونلز قائم کیے اور زیر التوا مقدمات کے فیصلوں کے ذریعے کئی سو ارب روپے کی وصولیاں ممکن بنائیں۔ ملنڈا بل گیٹس فاؤنڈیشن بھی ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کے عمل میں شامل رہی جبکہ دنیا کے بہترین اداروں سے تعلیم یافتہ ماہرین آئی ٹی سسٹم چلا رہے ہیں۔
    وزیر اطلاعات نے بجٹ میں دیے گئے ریلیف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 50 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا جبکہ 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے ماہانہ آمدن پر صرف ایک فیصد ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔ دیگر آمدن والے طبقات کے لیے بھی ٹیکس کی شرحوں میں کمی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنا حکومت کا اہم وعدہ تھا جسے پورا کیا گیا۔
    انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ سیکٹر کے لیے بجٹ میں اہم اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔ 5 اور 10 مرلے کے گھر یا پلاٹ خریدنے اور فروخت کرنے والوں کا ٹیکس کم کیا گیا ہے جبکہ اپنا گھر پروگرام کے لیے 90 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جن میں سے 11 ارب روپے جاری بھی کیے جا چکے ہیں۔ ہاؤسنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری سے تعمیرات سمیت 12 سے زائد متعلقہ صنعتیں متحرک ہوتی ہیں۔
    عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ برآمد کنندگان کے لیے پیشگی ٹیکس اور سپر ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے جبکہ ایکسپورٹ ری فنانسنگ اسکیم کے تحت شرح سود صرف 4 فیصد مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے برآمد کنندگان کو سرمایہ کاری بڑھانے اور ’’میڈ اِن پاکستان‘‘ مصنوعات کو عالمی منڈی میں مزید مسابقتی بنانے میں مدد ملے گی۔
    وزیر اطلاعات نے بتایا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کے لیے بڑے پیمانے پر فنڈز مختص کیے گئے ہیں ۔ زرعی و کاروباری قرضوں سے ساڑھے 5 لاکھ نوجوان مستفید ہوں گے۔ فنی تربیت کے اداروں کو مضبوط بنایا جا رہا ہے، اسپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو مزید وسعت دی گئی ہے ۔ دانش اسکولز و دانش یونیورسٹی جیسے منصوبوں کو بھی آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
    انہوں نے ارشد ندیم سمیت متعدد کامیاب کھلاڑیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ زرعی مشینری کی درآمد پر تمام ڈیوٹیز ختم کر دی گئی ہیں، زرعی گریجویٹس کے لیے خصوصی پروگرام جاری ہیں ۔ اسی طرح ایگریکلچرل انوویشن اسکیم بھی برقرار رہے گی۔ ذرخیزی اسکیم کے تحت زرعی فنانس پر شرح سود میں نمایاں کمی کی جائے گی۔
    انہوں نے واضح کیا کہ آئی ٹی شعبے پر ٹیکس رعایت برقرار رکھی گئی ہے، فری لانسرز پر کوئی اضافی بوجھ نہیں ڈالا گیا اور آئی ٹی کمپنیوں کو بھی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔
    وزیر اطلاعات نے بتایا کہ تقریباً 36 لاکھ ریٹیلرز ٹیکس نیٹ سے باہر تھے، اس لیے تاجر تنظیموں سے مشاورت کے بعد فکسڈ ٹیکس اسکیم متعارف کرائی گئی ہے۔
    اس اسکیم کے تحت ریٹیلرز کم از کم 25 ہزار روپے سالانہ ٹیکس ادا کریں گے اور انہیں ایف بی آر کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک کی تاجر تنظیمیں اس اقدام پر آن بورڈ ہیں، جبکہ صرافہ برادری کی تجاویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے اور ان کے لیے الگ پالیسی مرتب کی جائے گی۔
    عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے، صنعت، برآمد کنندگان اور کاروباری شعبے سب کو اس بجٹ میں فائدہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھی تنخواہ دار طبقے، برآمد کنندگان اور کاروباری شعبے کو ریلیف ملنے کی تصدیق کی ہے۔
    وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خزانہ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایس آئی ایف سی اور دیگر تمام متعلقہ اداروں کی مشترکہ کاوشوں سے ملک معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ یہ تمام اقدامات ٹیم ورک کا نتیجہ ہیں جن میں محمد نواز شریف کا وژن شامل ہے ۔ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک کی خدمت کی ہے۔ گزشتہ 2 سال کے دوران زیادہ سے زیادہ ریلیف پیدا کرنے کی کوشش کی گئی اور عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کیا گیا

    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا مقام تبدیل کر دیا گیا

    ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا مقام تبدیل کر دیا گیا

    لندن (ویب ڈیسک )
    ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط جنیوا کے بجائے اب برجن اسٹاک میں 19 جون کو ہوں گے۔
    سوئٹزر لینڈ کی وزارت خارجہ کے مطابق یہ مقام وسطی سوئٹزرلینڈ میں لوسرن کے قریب واقع ہے اور اپنی دشوار گزار علاقے کے باعث سکیورٹی کے حوالے سے موزوں سمجھا جاتا ہے۔
    سوئس وزارتِ خارجہ کے مطابق اس مقام کی تجویز پاکستانی اور قطری ثالثوں کے ساتھ ساتھ امریکا اور ایران کی جانب سے بھی دی گئی تھی۔
    ذرائع کے مطابق تاریخی امن معاہدے کی تقریب پاکستان کی میزبانی میں ہوگی ۔ تقریب کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف جمعرات کو روانہ ہوں گے ، نائب وزیراعظم اور وفاقی وزرا بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریب میں ایران کی جانب سے پارلیمانی اسپیکر اور مذاکرات کار باقر قالیباف شرکت کریں گے۔
    اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی تقریب میں شرکت کا اشارہ دے چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہوسکتا ہے وہ بھی تقریب میں جائیں ، ویسے نائب صدر جے ڈی وینس دستخط کی تقریب کے لیے جائیں گے۔
    قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی قیادت میں ثالثی کا حصہ بن کر مذاکراتی عمل میں شامل رہے ۔ امریکا ایران ڈیل پر دستخط کی تقریب میں قطر کی نمائندگی موجود ہوگی ، پاکستانی ثالث، فریقین اور علاقائی ممالک تقریب میں شریک ہوں گے

    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • میسی کی شاندار ہیٹ ٹرک، ارجنٹینا نے الجزائر کو 0-3 سے ہرا دیا

    میسی کی شاندار ہیٹ ٹرک، ارجنٹینا نے الجزائر کو 0-3 سے ہرا دیا

    کراچی(ویب ڈیسک )میسی کی شاندار ہیٹ ٹرک، ارجنٹینا نے الجزائر کو 0-3 سے ہرا دیافٹبال ولڈکپ کے اہم میچ میں ارجنٹینا نے الجزائر کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔
    فٹ بال ورلڈ کپ میں الجزائر کے ساتھ میچ میں ارجنٹینا کے اسٹار پلیئر لیونل میسی کا جادو چل گیااور انہوں نے الجزائر کے خلاف شاندار ہیٹ ٹرک کی۔
    لیونل میسی نے کھیل کے 17ویں، 60 اور 76ویں منٹ میں گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچائی اور اس طرح وہ میگا ایونٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہیٹ ٹرک کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ وہ 38 سال، 357 دن کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دینے والے ورلڈ کپ کے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بھی بن گئے۔
    دوسری جانب ارجنٹینا کے 3گول کے مقابلے میں الجزائر کوئی گول اسکور نا کرسکا

    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے