Blog

  • جی سیون اجلاس: ٹرمپ کی بے رخی، مودی منہ تکتے رہ گئے

    جی سیون اجلاس: ٹرمپ کی بے رخی، مودی منہ تکتے رہ گئے

    اسلام آباد (ویب ڈیسک )جی سیون سربراہی اجلاس میں گروپ فوٹو کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو نظر انداز کرنے کے مناظر بھارتی میڈیا میں بھی موضوع بحث بن گئے۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان 16ماہ بعد ہونے والی ملاقات ٹرمپ کی بے نیازی کی حد تک بے رخی کے باعث خبروں کی زینت بن گئی۔
    یہ ملاقات فرانس میں جی سیون ممالک کی سربراہی اجلاس کے دوران ہوئی لیکن 489 دنوں کے بعد ہونے والی اس ملاقات میں وہ گرم جوشی نظر نہیں آئی جو پہلے ہوا کرتی تھی۔
    بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے میٹنگ ہال میں داخل ہونے کے بعد ہاتھ ملایا اور مختصر بات چیت کی لیکن ایک دوسرے کو گلے نہیں لگایا۔
    بعد ازاں جب تمام لیڈر گروپ فوٹو کے لیے میٹنگ ہال سے نکلے اس دوران بھی وزیراعظم مودی اور صدر ٹرمپ کے درمیان ایک فاصلہ نظر آرہا تھا

    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • بجٹ پر حکومت اور  پی پی میں اختلافات دور نہ ہوسکے، بلاول نے احتجاجاً اسمبلی میں تقریرملتوی کردی

    بجٹ پر حکومت اور پی پی میں اختلافات دور نہ ہوسکے، بلاول نے احتجاجاً اسمبلی میں تقریرملتوی کردی

    اسلام آباد (ویب ڈیسک )وفاقی بجٹ پر پیپلزپارٹی اور حکومت کے درمیان اختلافات دور نہ ہوسکے جس پر بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں بجٹ پر جاری بحث میں اپنی تقریر احتجاجاً ملتوی کردی۔
    پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق پارٹی کے سینئر رہنما نوید قمر نے بجٹ سے متعلق پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو تفصیلی بریفنگ دی۔
    اس بریفنگ میں میں نوید قمر نے بلاول بھٹو کو آگاہ کیا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ مشاورت کے دوران جو بجٹ تجاویز اور اعداد و شمار شیئر کیے گئے تھے ان میں اور قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے والے بجٹ میں نمایاں فرق موجود ہے۔
    ذرائع کے مطابق بجٹ میں پائے جانے والے ان اختلافات پر پیپلزپارٹی کی قیادت نے تشویش کا اظہار کیا اورپیپلزپارٹی حکومت سے فوری وضاحت طلب کرے گی۔
    ذرائع کا کہنا ہےکہ اس مقصد کے لیے پارٹی کی ایک اعلیٰ سطح کی ٹیم جلد حکومتی نمائندوں سے رابطہ کرے گی۔
    بجٹ کے معاملے پر بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں اپنی تقریر بھی ملتوی کردی

    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • حکومت کا بجٹ میں ٹیکس رعایتوں کے اعداد و شمار عوام کے سامنے لانے سے انکار

    حکومت کا بجٹ میں ٹیکس رعایتوں کے اعداد و شمار عوام کے سامنے لانے سے انکار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک)حکومت کا بجٹ میں ٹیکس رعایتوں کے اعداد و شمار عوام کے سامنے لانے سے انکار
    حکومت کا مؤقف ہے کہ بجٹ اقدامات کو حتمی شکل دینے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کے ساتھ مذاکرات
    حکومت نے مالی سال 27-2026 کے فنانس بل میں مختلف شعبوں کو دی جانے والی ٹیکس رعایتوں کے درست اعداد و شمار عوام کے سامنے لانے سے انکار کردیا۔
    حکومت کا مؤقف ہے کہ بجٹ اقدامات کو حتمی شکل دینے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، اس لیے تفصیلات ابھی ظاہر نہیں کی جاسکتیں۔
    تنخواہ دار طبقے کو دی گئی ٹیکس رعایت، سپر ٹیکس کے خاتمے اور مرحلہ وار کمی، برآمد کنندگان کے لیے ٹیکس شرح میں کمی اور رئیل اسٹیٹ لین دین پر ٹیکسوں میں نرمی کے نتیجے میں آئندہ مالی سال کے دوران قومی خزانے پر تقریباً 360 ارب روپے کا بوجھ پڑنے کا امکان ہے
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • انمول عرف پنکی کے موبائل سے 100 جی بی سے زائد غیر معمولی ڈیٹا مل گیا

    انمول عرف پنکی کے موبائل سے 100 جی بی سے زائد غیر معمولی ڈیٹا مل گیا

    کراچی(ویب ڈیسک )منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے موبائل فون سے غیر معمولی ڈیٹا مل گیا۔
    این سی سی آئی اے سے کرائی گئی پنکی کے فون کی فارنزک رپورٹ تفتیشی افسر کو موصول ہوگئی۔
    ذرائع کے مطابق انمول عرف پنکی کے موبائل فون سے 100 جی بی سے زائد ڈیٹا ریکور کیا گیا ہے جب کہ فون سے 75 ہزار تصاویر اور دیگر امیجز بھی ریکور کیے گئے ہیں۔
    ڈیٹا میں آن لائن ٹرانزیکشنز اور کلائنٹس سے رقم وصولی کی بینک سلپس کے اسکرین شارٹس شامل ہیں۔
    پنکی کے فون سے 13 ہزار سے زائد لوگوں کے کنٹیکٹ بھی ری کور کیے گئے ہیں۔
    ذرائع کے مطابق پنکی کےفون سے 42 ہزار کال لاگ بھی سامنے آئے ہیں، ملزمہ نے ایک ہی موبائل فون میں 2 واٹس ایپ رکھے ہوئے تھے

    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • اگر نوکری نہیں ہوگی تو بسیں بنانے کا کیا فائدہ؟ ثانیہ سعید کی سندھ حکومت پر سخت تنقید

    اگر نوکری نہیں ہوگی تو بسیں بنانے کا کیا فائدہ؟ ثانیہ سعید کی سندھ حکومت پر سخت تنقید

    کراچی(ویب ڈیسک )پاکستان کی نامور سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے سندھ حکومت اور اس کے فیصلوں پر سخت تنقید کی ہے۔
    اداکارہ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ‘گرین بس میں بیٹھ کر انسان کہاں جائے گا؟ نوکری ہے نہیں، حکومت نے کبھی سوچا ہی نہیں تھا کہ اس شہر میں اتنا بندہ آکر رہے گا’۔
    ثانیہ سعید نے کہا ‘کیا نوکری دو گے؟ وہ کیسے اکنامی میں رہیں گے؟ اکنامی کو واپس کیا کریں گے؟ اتنا نوجوان یہاں بے روزگار پھر رہا ہے، بسیں بنانے سے کچھ نہیں ہوگا، یہ جو لائنیں ڈالی جارہی ہیں، ریڈ بس، اورنج بس، گرین بس اس سے کچھ نہیں ہوگا’۔
    انہوں نے کہا ‘گرین بس میں بیٹھ کر میں کہاں جاؤں گی؟ بسوں سے شہر تھوڑی بنتا ہے، اگر آپ نے شہر کے لوگوں کو اجنبی کردیا ہے تو وہ شہر کیا بچا؟’۔
    ثانیہ سعید کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس پر صارفین اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں جب کہ متعدد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سینئر اداکارہ کے بیان کی تائید کی گئی ہے
    ۔Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • سری لنکا اےکے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی ٹیم آپے سے باہر ہوگئی

    سری لنکا اےکے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی ٹیم آپے سے باہر ہوگئی

    کولمبو (ویب ڈیسک )
    دمبولا میں سری لنکا اےکے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت اے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آپے سے باہر ہوگئے۔
    بھارتی بیٹر سوریا ونشی نے سری لنکن کھلاڑی وشین ہالامباگے کو دھکا دیا جس کے جواب میں سری لنکن کھلاڑی نے بھی سوریاونشی کو خود سے دور ہٹایا۔
    سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دیگر کھلاڑیوں نے بیچ بچاؤ کرایا۔
    اس سے قبل دوران میچ بھارتی کپتان تلک ورما بھی امپائرز سے الجھتے رہے۔
    یاد رہے کہ ون ڈے میچ میں بھارتی ٹیم سپر اوور میں 17 رنز نہ بنا سکی اور میچ ہار گئی

  • ہمدرد فاونڈیشن پاکستان کی انچارج  کا تحفہ

    ہمدرد فاونڈیشن پاکستان کی انچارج کا تحفہ

    ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام اور کمشنر کراچی افس کے تعاون منعقدہ مفت طبی کیمپ کی انچارج آفرین اعجاز یو سی کونسلر سولجر بازار معصومہ اسماعیل کو تحفہ دے رہی ہیں ۔اس موقع پر کمشنر کراچی افس کے اسپورٹس ڈائریکٹر غلام محمد خان اور مختیار کار ایسٹ مظفر تالپور بھی موجود ہیں۔

  • ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

    ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

    کراچی:(پاکستان واچ نیوز)ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، عوام کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی
    ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام اور کمشنر کراچی آفس، کراچی اور دیگر سماجی اداروں کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کو مفت طبی معائنہ، ادویات اور صحت سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔
    تقریب کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ویسٹ جناب بلال علوی تھے، تاہم سرکاری مصروفیات کے باعث وہ شرکت نہ کر سکے۔ ان کی نمائندگی مختیار کار ایسٹ مظفر تالپور نے کی۔ تقریب کے آغاز میں مظفر تالپور نے بانی ہمدرد حکیم محمد سعید کے ایصالِ ثواب کے لیے دعائے مغفرت جبکہ صدر ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان محترمہ سعدیہ راشد کی صحت، تندرستی اور درازیٔ عمر کے لیے خصوصی دعا کروائی۔ مظفر تالپور نے ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی فلاحی اور طبی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ایسے فری میڈیکل کیمپس عوام کے لیے بڑی نعمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان جس جذبے کے ساتھ عوامی خدمت انجام دے رہی ہے وہ قابلِ تقلید ہے اور اس طرح کے طبی کیمپس کا دائرہ کار مزید بڑھایا جانا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد مستفید ہو سکیں۔
     ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے ڈائریکٹر، سید محمد ارسلان نے کہا کہ محترمہ سعدیہ راشد کی خصوصی ہدایات پر جون، جولائی اور شدید گرمی کے دیگر مہینوں میں فری میڈیکل کیمپس کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھا جائے گا تاکہ شہریوں کو بروقت طبی امداد، ضروری ادویات اور صحت سے متعلق آگاہی فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان طبی کیمپس کے انتظامات کو مزید مؤثر اور منظم بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے تاکہ عوام کو بہترین سہولیات میسر آ سکیں۔ طبی کیمپ کے دوران ہمدرد کے معروف مشروبات روح افزا اور شربت بزوری کے خصوصی اسٹالز بھی قائم کیے گئے تھے، جہاں شرکاء اور مریضوں کو مفت ٹھنڈے مشروبات فراہم کیے گئے۔ شدید گرمی اور حبس کے موسم میں ان مشروبات نے شہریوں کو تازگی اور فوری راحت پہنچائی۔ شرکاء نے ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ گرمی سے بچاؤ کے لیے ایسے انتظامات عوامی خدمت کی بہترین مثال ہیں۔
    اس موقع پر یو سی کونسلر جناب معصومہ اسماعیل، کمشنر کراچی آفس کے ڈائریکٹر اسپورٹس غلام محمد خان، کیمپ کوآرڈینیٹر دلاور عباس خان، فیصل امجد علی، کراچی باسکٹ بال آرگنائزیشن کےصدر غلام عباس چوہدری،خزانچی فواد علی خان، شاہدہ پروین کیانی اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی اور ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
    تقریب کے اختتام پر انچارج طبی کیمپ محترمہ افرین اعجاز کی جانب سے تمام مہمانوں، معزز شرکاء، معاون اداروں، رضاکاروں، ڈاکٹرز اور طبی عملے کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا جن کے تعاون سے یہ فلاحی سرگرمی کامیابی سے منعقد ہوئی۔ شرکاء نے امید ظاہر کی کہ ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ عوامی خدمت اور صحت عامہ کے فروغ کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔

  • ایران امریکا معاہدے سے متعلق ایک دو دن میں اچھی خبرآئے گی،  : وزیرداخلہ

    ایران امریکا معاہدے سے متعلق ایک دو دن میں اچھی خبرآئے گی، : وزیرداخلہ

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکا ایران جنگ کا مسئلہ جلد حل ہو گا اور صلح ہوگی، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
    لاہورمیں غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھاکہ ایران امریکا معاہدہ سے متعلق ایک دو دن میں اچھی خبرآئے گی۔
    انہوں نے کہا کہ امریکا ایران جنگ کا مسئلہ جلد حل ہو گا اور صلح ہو گی، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
    ان کا کہنا تھاکہ تیل کی قیمتوں کو پلاننگ کے ساتھ مستحکم رکھا گیا ہے، ایسا نہ کرتے تو پیٹرول قیمت ڈھائی سوروپے ایک ہی وقت میں بڑھ جاتی۔
    خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران امن معاہدے کے بہت زیادہ قریب ہیں، اگلے 24 گھنٹے میں معاہدے کو حتمی شکل دیے جانے کی توقع ہے اور پاکستان معاہدے پر الیکٹرانک دستخط کی تیاری کر رہا ہے۔
    ان کا کہنا تھاکہ اگلے ہفتے تکنیکی سطح کے مذاکرات منعقد ہوں گے، مسلسل عزم اور مذاکرات کے دوران تعمیری کردار پر امریکا اور ایران کے شکر گزار ہیں ، یقین ہے یہ تاریخی امن معاہدہ خطے میں دیرپا امن، استحکام اور باہمی تعاون کیلیے مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔

  • ریاست اپنی رٹ قائم کرے گی، کالعدم ایکشن کمیٹی اپنی کال آف کرے، ہر طرح سے بات کی جائے گی: وزیر اعظم آزاد کشمیر

    ریاست اپنی رٹ قائم کرے گی، کالعدم ایکشن کمیٹی اپنی کال آف کرے، ہر طرح سے بات کی جائے گی: وزیر اعظم آزاد کشمیر

    مظفرآباد(ویب ڈیسک )وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ ریاست اپنی رٹ کو قائم کرے گی، کالعدم ایکشن کمیٹی اپنی کال آف کرے، ہر طرح سے بات کی جائے گی۔
    فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا تھاکہ قطعاً یہ نہیں کہوں گا کہ آزاد کشمیر کی اس وقت صورتحال اچھی ہے، ریاست اس وقت ایک امتحان میں ہے۔
    انہوں نے کہا کہ مظاہروں کے دوران جن کی جانیں گئیں، ان کی کوئی قیمت نہیں ہوسکتی، ماضی میں جب ہم مذاکرات کے ٹیبل پر بیٹھے تو 14 قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئی تھیں، میری باتوں کو اس وقت ایکشن کمیٹی نے نہ غور سے سمجھا اور نہ سنا۔
    ان کا کہنا تھاکہ حکومت آزاد کشمیر کے کرادر کو انہوں نے اس مفاہمتی عمل میں لینے سے خود انکار کیا اور کالعدم کمیٹی نے دو ٹوک کہا ریاست آزاد کشمیر کا کردار نہیں چاہیے، وفاق سے بات کریں گے، آج ساری تنقید ریاست آزاد کشمیر کی حکومت پر کی جا رہی ہے۔
    فیصل ممتاز راٹھور نے مزید کہا کہ کل بلاول بھٹونے بھی کہاحکومت آزاد کشمیر کیساتھ جوبھی معاہدہ ہواتھا وہ سارے کام کردیے ہیں، جو وفاق کی طرف سے چیزیں باقی تھی وہ کل بجٹ میں شامل ہوگئی ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ ریاست اپنی رٹ کو قائم کرے گی، آپ اپنی کال آف کریں، آپ کے ساتھ ہر طرح سے بات کی جائے گی، اس طرح سے اب مذاکرات ممکن اب نہیں رہے، سب سے پہلے کال آف کریں۔
    خواتین اور بچوں کو تحریک کا حصہ بنانے سے متعلق سوال پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھاکہ جو لوگ بھی کسی تاریخ کا حصہ بنتے ہیں وہ بے قصور ہوتے ہیں، انہیں خواب دکھائے جاتے ہیں، ان کی من پسند باتیں بتائی جاتی ہیں۔