Blog

  • امریکہ اور ایران کے درمیان اگلے 24 گھنٹے میں معاہدے کو حتمی شکل دیے جانےکی توقع ہے، وزیراعظم شہباز شریف

    امریکہ اور ایران کے درمیان اگلے 24 گھنٹے میں معاہدے کو حتمی شکل دیے جانےکی توقع ہے، وزیراعظم شہباز شریف

    اسلام آباد ۔۔ویب ڈیسک
    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ امریکا اور ایران امن معاہدے کے بہت زیادہ قریب ہیں ، اگلے 24 گھنٹے میں معاہدے کو حتمی شکل دیے جانے کی توقع ہے، پاکستان معاہدے پر الیکٹرانک دستخط کی تیاری کر رہا ہے۔
    سوشل میڈیا بیان میں وزیراعظم نےکہا کہ اگلے ہفتے تکنیکی سطح کے مذاکرات منعقد ہوں گے، مسلسل عزم اور مذاکرات کے دوران تعمیری کردار پر امریکا اور ایران کے شکر گزار ہیں۔
    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یقین ہے یہ تاریخی امن معاہدہ خطے میں دیرپا امن، استحکام اور باہمی تعاون کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرےگا ۔
    وزیراعظم نے پوسٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جے ڈی وینس، مارکو روبیو، اسٹیووٹکوف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عباس عراقچی کو بھی ٹیگ کیا۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • معیشت درست سمت میں گامزن، ہم معاشی استحکام سے گروتھ کی جانب بڑھیں گے: وزیر خزانہ

    معیشت درست سمت میں گامزن، ہم معاشی استحکام سے گروتھ کی جانب بڑھیں گے: وزیر خزانہ

    اسلام آباد:(ویب ڈیسک )وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور ہم معاشی استحکام سے گروتھ کی جانب بڑھیں گے۔
    اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم نے کوشش کی کہ کم تنخواہ دار طبقے کو زیادہ ریلیف ملے، تنخواہ پر 5 فیصد ٹیکس کو ایک فیصد کیا اور 15 فیصد کو 13 فیصد کیا جب کہ بڑی تنخواہوں اور سرچارج اقدامات پر ہمیں اچھا فیڈ بیک ملا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبے میں ٹیکسوں کو کم کیا ہے، زراعت پر ایگریکلچر کریڈٹ 15 فیصد بڑھی ہے، حجم 2 ٹریلین سے زیادہ ہے، زرخیزی اسکیم بہتر انداز سے آگے بڑھ رہی ہے، چھوٹے کسانوں کو اپنے گھر گروی رکھنے کے لیے نہیں کہا جائے گا، نوجوان قرض اسکیم کا حجم 262 ارب روپے ہے جس میں 125 ارب زراعت کے لیے ہے، زرعی شعبے کی مشینری باہر سے منگوانے پر کسٹم ڈیوٹی، ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی، ریگولیٹری ڈیوٹی صفرکر دی ہے۔

    وزیر خزانہ کاکہنا تھا کہ ہم معاشی ترقی کی طرف چل پڑے ہیں، اس سال معاشی لحاظ سے نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، معیشت درست سمت میں گامزن ہے، ہم معاشی استحکام سے گروتھ کی جانب بڑھیں گے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں ہم نے ٹیکس اور ایکسپورٹ کے نظام کےلیے کام کیا، 70 ارب روپے کی ایڈیشنل سبسڈی دی گئی ہے، بجٹ میں کوشش کی ہے کہ برآمدات بڑھانے کے لیے قابل عمل اقدامات کیے جائیں، زرعی مشینری کے لیے کسٹم ڈیوٹیزکو ختم کردیاگیاہے، زرعی شعبے کے لیے قرضوں کی فراہمی کا حجم 20ارب سے تجاوز کرگیا ہے، انرجی انفرا اسٹرکچر پر دباؤ ہے اور کچھ عرصہ آئندہ مالی سال بھی رہے گاْ
    محمدا ورنگزیب نے کہا کہ صوبوں کی طرف سے مرکز کی امداد پر شکر گزار ہوں، یہ سہولت آئندہ تین مالی سال جاری رہے گی

    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • ٹرمپ کے ایران پر حملے روکنے کے اعلان سے عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی

    ٹرمپ کے ایران پر حملے روکنے کے اعلان سے عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی

    واشنگٹن(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر مجوزہ فوجی حملے روکنے اور تہران کے ساتھ ممکنہ امن معاہدے کا عندیہ دینے کے بعد دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وال اسٹریٹ کے اہم انڈیکس ایس اینڈ پی 500 میں تقریباً 1.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو اپریل کے بعد ایک دن میں ہونے والا سب سے بڑا اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اسی طرح ٹیکنالوجی کمپنیوں پر مشتمل نیسڈیک انڈیکس 2.5 فیصد جبکہ ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج تقریباً 1.9 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا۔امریکی مارکیٹوں میں مثبت رجحان کے بعد ایشیا پیسیفک خطے کی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی نمایاں تیزی دیکھی گئی۔ جاپان، جنوبی کوریا، تائیوان، ہانگ کانگ اور آسٹریلیا کے شیئر بازاروں میں سرمایہ کاروں نے بھرپور خریداری کی۔جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس صبح کے کاروبار کے دوران 8 فیصد سے زائد بڑھ گیا جبکہ جاپان کا نکی 225 انڈیکس 4 فیصد تک اوپر چلا گیا۔ تائیوان کے ٹی اے آئی ای ایکس انڈیکس میں 2.4 فیصد جبکہ آسٹریلیا کے اے ایس ایکس 200 انڈیکس میں تقریباً 1.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس بھی ایک فیصد سے زائد اضافے کے ساتھ ٹریڈ کرتا رہا۔دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً ایک فیصد کم ہو کر 89.50 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی۔ ماہرین کے مطابق اس کی بڑی وجہ آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم ہونے اور تیل کی ترسیل معمول پر آنے کی امید ہے۔صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے سے متعلق ایک اہم معاہدہ آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور اس پر جلد دستخط متوقع ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دستاویزات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق رہا تو معاہدہ اسی ہفتے کے آخر میں طے پا سکتا ہے۔اگرچہ ایران نے تاحال امریکی دعوؤں کی باضابطہ تصدیق نہیں کی، تاہم ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت زیر غور ہے اور اس حوالے سے مشاورت جاری ہے۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ کامیابی سے طے پا جاتا ہے اور آبنائے ہرمز مکمل طور پر بحال ہو جاتی ہے تو عالمی مالیاتی منڈیوں میں مزید استحکام اور تیزی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • ایرانی سپریم لیڈر معاہدے پر راضی ہیں، : ٹرمپ کا دعویٰ

    ایرانی سپریم لیڈر معاہدے پر راضی ہیں، : ٹرمپ کا دعویٰ

    واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی کے بعد ایران پر طے شدہ حملے روکنے اور معاہدہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدے کی دستاویزات آخری مرحلے میں ہے، معاہدے پر جلد دستخط متوقع ہیں۔صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہفتے کے اختتام پر ہوسکتے ہیں، دستخط کی تقریب یورپ میں ہونے کا امکان ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ امریکا ایران معاہدے پر دستخط کی تقریب میں جے ڈی وینس شریک ہوں گے، دستخط ہوتے ہی آبنائے ہرمزکھول دی جائے گی،سب اس پرخوش ہیں، پور امشرق وسطیٰ بھی اس پرخوش ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں ایرانی سپریم لیڈر معاہدے پر راضی ہیں، مجھے یقین ہے ایرانی سپریم لیڈرامریکا ایران معاہدے کی منظوری دے چکے ہیں۔ ایران جوہری ہتھیار نہیں بنا پائے گا۔اس کے علاوہ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امن معاہدے میں پاکستان بہترین کردار ادا کر رہا ہے، وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل عظیم شخصیت ہیں ۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے معاملے پر اسرائیل سے بھی بات کی ہے۔اس سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ہونے والی بات چیت اعلیٰ ترین سطح تک پہنچ چکی ہے اور اس کی منظوری بھی دی جا چکی ہے، جس کے بعد انہوں نے بطور صدر حملے روکنے کا فیصلہ کیا۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • پاکستان کی کل آبادی 25 کروڑ 20 لاکھ سے متجاوز، مردوں کی تعداد زیادہ

    پاکستان کی کل آبادی 25 کروڑ 20 لاکھ سے متجاوز، مردوں کی تعداد زیادہ

    اسلام آباد(ویب ڈیسک )قومی اقتصادی سروے کے تحت پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کے سنگین اثرات کے حوالے سے حقائق نامہ جاری کردیا گیا۔ قومی اقتصادی سروے کے مطابق ملک کی کل آبادی 25 کروڑ 20 لاکھ 9 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔کل آبادی میں مردوں کی تعداد 12 کروڑ 95 لاکھ 40 ہزار اور ملک میں خواتین کی تعداد 12 کروڑ 24 لاکھ 50 ہزار ہو گئی ہے۔قومی اقتصادی سروے میں بتایا گیا ہے کہ اس طرح مرد اور خواتین کا صنفی فرق محض 71 لاکھ تک محدود رہ گیا ہے۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • غربت کا وار: پاکستانیوں نے گندم، دودھ اور گوشت کا استعمال کم کردیا

    غربت کا وار: پاکستانیوں نے گندم، دودھ اور گوشت کا استعمال کم کردیا

    اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان اکنامک سروے 26-2025 کے مطابق پاکستانی عوام 6 سال پہلے کے مقابلے میں اب گندم، چاول، دالیں، دودھ اور گوشت کم مقدار میں استعمال کر رہے ہیں۔ یہ تشویشناک صورتحال اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ اشیائے خورونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور سکڑتی ہوئی آمدنی نے غریب طبقے کو شدید دباؤ میں لا کھڑا کیا ہے۔ سال 19-2018 اور 25-2024 کے درمیان اہم غذائی اجناس کے ماہانہ فی کس استعمال کے جائزے سے معلوم ہوتا ہے کہ پروٹین کے بنیادی ذرائع یعنی بنیادی اناج، دالوں، دودھ اور گوشت کے استعمال میں کمی آئی ہےجب کہ اس کے برعکس ویجیٹیبل گھی کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ماہانہ فی کس گندم اور آٹے کا استعمال 7.0 کلو گرام سے کم ہوکر 6.59 کلو گرام رہ گیا، چاول کا استعمال 1.06 کلو گرام سے گر کر 0.86 کلو گرام جب کہ دالوں کا استعمال 0.35 کلو گرام سے کم ہوکر 0.26 کلو گرام پر آگیا۔ اسی طرح تازہ دودھ کا فی کس استعمال 6.85 کلو گرام سے گرکر 6.15 کلو گرام اور گوشت (بڑا، چھوٹا اور چکن) کا استعمال 0.61 کلو گرام سے کم ہوکر 0.50 کلو گرام رہ گیا۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • لاہور میں آج بھی بارش کا امکان، کراچی میں شدید گرمی برقرار

    لاہور میں آج بھی بارش کا امکان، کراچی میں شدید گرمی برقرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک )لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں آج بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔لاہور کے کئی علاقوں میں میں گزشتہ روز بھی بارش ہوئی جس سے شدید گرم موسم خوشگوار موسم میں بدل گیا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے،24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورمرطوب رہے گا اور ہوا میں نمی کا تناسب 75فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں 18کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔علاوہ ازیں کراچی کے شہری سخت گرمی سے بے حال ہیں جب کہ شہر میں وسطی، غربی، جنوبی ملیر اورکورنگی کے علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ 12 گھنٹے سے تجاوز کرگئی۔کے الیکٹرک کا دعویٰ ہےکہ کہیں بھی 10 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • آئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سمیت اہم نکات سامنے آگئے

    آئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سمیت اہم نکات سامنے آگئے

    اسلام آباد(ویب ڈیسک )وفاقی حکومت کی جانب سے ائندہ مالی سال 2026-27کیلئے 17.5 ٹریلین روپے سے زائد حجم کا وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائے گا، بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے اور ٹیکس کی شرح میں کمی مد میں50 ارب روپے تک کا ریلیف دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ ٹیکس ریلیف دینے ٹیکس ریونیو کا ہدف 15 ہزار 267 ارب روپے متوقع ہے۔رپورٹ کے مطابق کل وزیراعظم میاں شہبازشریف کی زیر صدارت ہونیو الے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں آئندہ مالی سال2026-27 کے وفاقی بجٹ کے مسودے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں اضافے کی منظوری دی جائے گی۔
    وفاقی کابینہ کی منظوری کے فوری بعد وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اگلے مالی سال کا وفاقی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کریں گے۔
    ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ میں سولر پینلز، اسٹیشنری اشیا اور اسٹاک مارکیٹ پر عائد ٹیکسوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سولر پینلز پر سیلز ٹیکس کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز واپس لے لی گئی ہے جبکہ اسٹیشنری اشیا پر سیلز ٹیکس میں اضافے کی مجوزہ تجویز بھی بجٹ کا حصہ نہیں بنے گی،بجٹ میں درآمدی الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز) پر سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد تک بڑھانے کا امکان ہے جبکہ ہائبرڈ گاڑیوں پر موجودہ ٹیکس شرحیں برقرار رہنے کا امکان ہے۔بجٹ میں ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں کیلئے ٹیکس ریلیف دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ روایتی ایندھن پر چلنے والی گاڑیوں پر کاربن لیوی لگانے کی تجویز ہے بڑی گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کا خدشہ جبکہ مقامی سطح پر تیار الیکٹرک وہیکلز سستی ہونے کی امید ہے تاہم ہائبرڈ گاڑیوں پر معمول کے ٹیکس برقرار رہیں گے۔مقامی سطح پر الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کیلئے موٹرز، بیٹریز اور دیگر پرزوں پر کسٹم ڈیوٹی ایک فیصد کرنے کی تجویز ہے۔سیلز ٹیکس بھی ایک فیصد رکھنے کی سفارش ہے جبکہ فیڈرل ایکسائز،کیپٹل ویلیو اور ودہولڈنگ ٹیکس کی مکمل چھوٹ کی تجویز کی گئی ہے ذرائع کے مطابق نئے بجٹ میں پیٹرولیم لیوی سے ایک ہزار 727 ارب روپے وصول کرنے کا پلان ہے۔قرضوں پر سود کیلئے7 ہزار 824 ارب رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ دفاعی شعبے تقریباً 3 ہزار ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے آئندہ مالی سال تجارتی خسارہ 37 ارب ڈالر سے زائد رہنے کا خدشہ ہے کیونکہ برآمدات کا ہدف 32.8 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے جبکہ درآمدات کا تخمینہ 70 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔زراعت کی ترقی کا ہدف 3.8 فیصد مقرر۔ صنعتیں 4 فیصد کی شرح سے ترقی کریں گی جبکہ بڑی صنعتوں کی ترقی کا ہدف 4.5 فیصد جبکہ خدمات کی کارکردگی 4.2 فیصد رہنے کا تخیمنہ ہے۔حکومت روزگار کے 20 لاکھ نئے مواقع پیدا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔خدمات کے شعبے میں 11 لاکھ ،صنعتی شعبے میں 5 لاکھ اورزرعی شعبے میں 4 لاکھ ملازمتوں کا ہدف رکھا گیا ہے قومی اقتصادی کونسل آئندہ وفاقی بجٹ کیلئے اہم معاشی اہداف کی منظوری بھی دے چکی ہے۔این ای سی کی طرف سے 3 ہزار 669 ارب روپے کا قومی ترقیاتی پلان بھی منظور کیا جاچکا ہے وفاقی پی ایس ڈی پی کا حجم 1000 ارب روپے۔چاروں صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 2218 ارب روپے رکھے گئے ہیں وفاق اور صوبے مل کر ترقیاتی بجٹ میں ایک ہزار 46 ارب روپے کی بچت کریں گے۔پنجاب کے ترقیاتی بجٹ میں 701 ارب، سندھ میں 110 ارب اور خیبرپختونخوا کے فنڈز میں 109 ارب روپے کمی کی گئی۔ فیصلہ کیا گیا کہ دفاع اور وزارت داخلہ کے سوا کوئی نیا ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا جائے گا۔وفاقی حکومت نئے مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو تقریباً 50 ارب روپے تک ٹیکس ریلیف دینے پر غور کر رہی ہے،انکم ٹیکس سلیب کی تعداد 6 سے بڑھا کر 8 کی جا سکتی ہے ذرائع کے مطابق ماہانہ ایک لاکھ 83 ہزار روپے سے زائد آمدن رکھنے والے افراد کو ریلیف دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔زیادہ آمدن والوں کیلییبھی ٹیکس شرح میں نرمی کی تجاویز شامل ہیں،مجوزہ منصوبے کے تحت ماہانہ 2 لاکھ 67 ہزار روپیتک آمدن پر انکم ٹیکس میں 5 فیصد کمی کی تجویز ہے، جس کے بعد اس سلیب میں ٹیکس شرح 25 فیصد اسیکم ہوکر 20 فیصد تک آسکتی ہے، اس سلیب سے قریباً 4 لاکھ ملازمین مستفید ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کا کا کہنا ہے کہ ماہانہ 4 لاکھ 67 ہزار روپے تک آمدن پر 29 فیصد ٹیکس لگانے، جبکہ 5 لاکھ 83 ہزار روپے تک آمدن پر 32 فیصد ٹیکس شرح مقررکرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے،جبکہ 5 لاکھ 83 ہزار روپے سے زائد ماہانہ آمدن پر زیادہ سے زیادہ 35 فیصد ٹیکس برقرار رکھنے کا امکان ہے۔سالانہ 70 لاکھ روپے سے زائد آمدن والوں پر یہی شرح لاگو کرنے کی تجویز ہے،جبکہ سالانہ ایک کروڑ سے زائد کمانے والوں پر عائد سرچارج ختم ہو سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق جبکہ آئندہ مالی سال2026-27 کے وفاقی بجٹ میں کرپٹو ٹرانزیکشنز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے کرپٹو ٹریڈنگ سے حاصل ہونے والے منافع پر کیپیٹل گین ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان ہے۔بجٹ میں سابق قبائلی علاقوں کے لیے ٹیکس استثنیٰ ختم کئے جانے کا بھی امکان ہے ساتھ ہی بچوں کے فارمولا دودھ، گھی ،ککنگ آئل سمیت درجنوں اشیائے خورونوش سیلز ٹیکس کے تیسرے شیڈول میں شامل کئے جانے کا بھی امکان ہے جس کے تحت ان اشیاء کی پیکنگ پر پرچون قیمت کی پرنٹنگ لازمی قرار دینے کی تجویز ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے بجٹ میں 220 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی بھی تجویز ہے آئندہ مالی سال2026-27 کے وفاقی بجٹ میں نئے ٹیکس اقدامات اور انفورسمنٹ کے ذریعئے ایک ہزار ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل کرنے کا ہدف مقرر کئے جانے کا امکان ہے جبکہ بجٹ ناپتھا پٹرولیم مصنوعات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی بھی تجویز ہے جبکہ ٹیکس قوانین میں اہم ترامیم کرکے اسٹیل سیکٹر کے لیے فکسڈ سیلز ٹیکس نظام اور ڈیجیٹل انضمام، پیداوار کی نگرانی اور پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) سسٹم نہ لگانے والے ٹیکس دہندگان کے لئے سخت سزائیں متعارف کروانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔بجٹ میں سپرٹیکس میں ایک سے دو فیصد تک کمی کی بھی تجویز ہے بجٹ میں شیر خوار بچوں کے فارمولادودھ، کیچپ،ویجیٹبل گھی ،کوکنگ آئل ،چائے کی پتی ،چینی،خشک دودھ اور خود سے تیار شدہ مصنوعات سمیت درجنوں اشیائے خورونوش اور روزمرہ استعمال کی ضروری اشیاء پرسیلز ٹیکس وصولی کیلئے پرچون قیمت پرنٹ کرنے کا لازمی قرار دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے جس کیلئے ان درجنوں اشیاء کو تیسرے شیڈول میں شامل کیا جائے گا۔اس کے علاوہ جن اشیائے خوردونوش اور اشیائے ضروریہ پر بھاری ٹیکس عائد ہے اسے اگلے بجٹ میں بھی برقرار رکھے جانے کا امکان ہے جس سے ان اشیاء کے مہنگے ہونے کا خدشہ ہے جب کرپٹو ٹریڈنگ پر 10 سے 30 فی صد تک کیپیٹل گین ٹیکس نافذ کیا جا سکتا ہے جس کیلئے ٹیکس ایکٹ 2001 کے سیکشن 37 میں کرپٹو ٹرانزیکشنز سے متعلق کیپیٹل گین کی شق شامل کیے جانے کا امکان ہے۔اس سلسلے میں سیکشن 37 میں شق 37 سی کا اضافہ کر کے کرپٹو لین دین سے کیپیٹل گین وصول کیا جا سکتا ہے۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • ایران کے بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ اور کویت کے فوجی اڈوں پر حملے

    ایران کے بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ اور کویت کے فوجی اڈوں پر حملے

    تہران (ویب ڈیسک )ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکی حملوں کے جواب میں خلیجی خطے میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، جن میں بحرین میں قائم امریکی ففتھ فلیٹ اور کویت کے متعدد فوجی اڈے شامل ہیں۔
    ایرانی خبر رساں اداروں مہر اور فارس کے مطابق ایرانی فوج اور پاسدارانِ انقلاب نے ڈرون اور میزائل حملوں کی نئی کارروائیوں میں بحرین میں موجود امریکی ففتھ فلیٹ کے بعض فوجی اور مواصلاتی اہداف کو نشانہ بنایا۔
    ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملوں میں ففتھ فلیٹ سے متعلق کمیونیکیشن اینٹینا اور پیٹریاٹ دفاعی نظام کے ریڈار مراکز کو ہدف بنایا گیا۔
    دوسری جانب بحرین کی وزارت داخلہ نے فضائی حملے کا الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں اور غیر ملکی باشندوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے اور پرسکون رہنے کی ہدایت کی۔ حکام نے صورتحال پر نظر رکھنے اور سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل بھی کی۔
    ادھر ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فضائی حملوں کے جواب میں کویت اور بحرین میں واقع امریکی فوجی اڈوں پر بھی کارروائیاں کی گئی ہیں۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ دو مختلف آپریشنل لہروں کے دوران امریکی فوج سے متعلق 18 اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
    بیان کے مطابق کویت میں علی السالم اور احمد الجابر ایئر بیسز کو ہدف بنایا گیا، جبکہ بحرین میں واقع شیخ عیسیٰ ایئر بیس کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں امریکی حملوں کے جواب میں کی گئیں۔
    تاہم امریکی حکام یا بحرین اور کویت کی حکومتوں کی جانب سے ایرانی دعوؤں کی مکمل تصدیق یا نقصانات کی تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث سیکیورٹی الرٹ مزید سخت کر دیا گیا ہے اور صورتحال پر عالمی سطح پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • ویب سائٹس پر نازیبا ویڈیوز شیئرکرنےوالا گینگ گرفتار، غیر ملکی سمیت7خواتین شامل

    ویب سائٹس پر نازیبا ویڈیوز شیئرکرنےوالا گینگ گرفتار، غیر ملکی سمیت7خواتین شامل

    راولپنڈی (ویب ڈیسک ) روات پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے فحش ویب سائٹس پر آن لائن لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے نازیبا ویڈیوز شیئر کرنے والے ایک مبینہ گینگ کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 11 ملکی و غیر ملکی افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں دو غیر ملکی اور دو پاکستانی مرد جبکہ ایک غیر ملکی خاتون سمیت سات خواتین شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، گولیاں، لائیو اسٹریمنگ میں استعمال ہونے والے موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور دیگر آلات بھی برآمد کر لیے۔راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار افراد مختلف ویب سائٹس پر فحش ویڈیوز اپ لوڈ کرتے تھے۔ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ تفتیش کے دوران مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور مقدمے کی تفتیش کا دائرہ کار بڑھانے کے لیے NCCI سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔پولیس حکام کے مطابق خواتین اور بچوں کے استحصال یا زیادتی میں ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے اور قانون شکنی میں ملوث کسی بھی شخص کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔

    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے