Blog

  • تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافے کی تجویز، وزیر اعظم اتحادیوں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کرینگے

    تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافے کی تجویز، وزیر اعظم اتحادیوں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کرینگے

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک )وفاقی حکومت نے مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصدا ضافہ تجویز کیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے آ ئندہ مالی سال کے بجٹ پر مشاورت کی ہے، یہ مشاورت جمعہ کے روز وزیر اعظم ہا ؤس میں ہونے والے اجلاس میں کی گئی، یہ غیر رسمی اجلاس تھا جس کی کوریج نہیں کی گئی۔ اجلاس میں نئے مالی سال کے بجٹ بالخصوص پی ایس ڈی پی، ٹیکسز اور تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کے ایشوز پر مشاورت کی گئی۔وفاقی وزیر خزانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو بجٹ کے اہم پہلو ؤں پر بریفنگ دی، ذرائع کے مطابق افراط زر کی شرح کے تناسب سے سر کاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فی صد سے 15فی صد کے درمیان اضافے کی تجویز ہے تاہم وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ متوقع وسائل کی روشنی میں ورکنگ کی جائے کہ ملازمین کو کتنا ریلیف دیا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کریں گے۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • ڈاکو بیلو تیغانی سمیت کچے کے 60 خطرناک ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے

    ڈاکو بیلو تیغانی سمیت کچے کے 60 خطرناک ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے

    حیدرآباد(ویب ڈیسک )شکارپورکے کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے اور 60 خطرناک ڈاکوؤں نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔ایس یس پی شکار پور کلیم ملک کے مطابق تیغانی گینگ کے سربراہ بیلو تیغانی نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈالے، بیلو تیغانی کی گرفتاری پر ایک کروڑ انعام مقرر کیا گیا تھا اور وہ 102 مقدمات میں مطلوب ہے۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ بڈانی، سبزوئی اور دیگر بدنام گینگز کے ڈاکوؤں نے بھی ہتھیار ڈالے، ان ڈاکوؤں پر لاکھوں روپے انعام مقرر کیا گیا تھا۔ایس ایس پی شکارپور کے مطابق سرینڈر کرنے والے ڈاکوؤں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • ٹرمپ حکومت کا مبینہ منصوبہ، 27 لاکھ زندہ افراد کو مردہ قرار دینے کی تجویز

    ٹرمپ حکومت کا مبینہ منصوبہ، 27 لاکھ زندہ افراد کو مردہ قرار دینے کی تجویز

    نیویارک (ویب ڈیسک ) امریکا میں ٹرمپ حکومت کی جانب سے 27 لاکھ زندہ افراد کو مردہ قرار دینے کی تجویز سامنے آگئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سینیٹ کمیٹیوں میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا میں مہاجرین کو نکالنے کیلئے شہریوں کو مردہ ظاہر کرنےکا مبینہ منصوبہ سامنے آیا ہے۔یہ مبینہ منصوبہ ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی کے تحت تیار کیا گیا تھا جس کی قیادت ایلون مسک کر رہے تھے۔دوسری جانب سوشل سکیورٹی ایڈمنسٹریشن نے یہ دعوے رد کردیے ہیں جب کہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے معلومات کے تبادلے کو قومی سلامتی سے جوڑ دیا ہے۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • نائیجر کے صحرائے صحارا میں پھنسنے والے 50 افراد پیاس سے جاں بحق

    نائیجر کے صحرائے صحارا میں پھنسنے والے 50 افراد پیاس سے جاں بحق

    نائیجر (ویب ڈیسک )نائیجر کے صحرائے صحارا میں گاڑی خراب ہو کر پھنسنے والے 50 افراد پیاس سے جان کی بازی ہار گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے تمام عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد مالی سے واپس آرہے تھے صحرائے صحارا میں ان کا ٹرک خراب ہوگیا۔خبر ایجنسی کا بتانا ہے کہ شدید گرمی میں ٹرک میں موجود پانی کا ذخیرہ ختم ہونے سے ہلاکتیں ہوئیں، دو افراد زندہ بچے جو پیدل صحرا عبور کرکے قریبی علاقے میں پہنچے۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • چھوٹے کپڑے پہننے والوں کیلئے قانون بنایا جائے، فلک شبیر کی مریم نواز سے درخواست

    چھوٹے کپڑے پہننے والوں کیلئے قانون بنایا جائے، فلک شبیر کی مریم نواز سے درخواست

    کراچی (ویب ڈیسک )پاکستانی گلوکار فلک شبیر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے عوامی مقامات پر ڈریس کوٹ سے متعلق درخواست کردی۔فلک شبیر نے اپنے سوشل اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے پنجاب حکومت کو صوبے میں ویپنگ پر پابندی لگانے پر سراہا۔اداکار نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ یہ بہت اچھا اقدام ہے لیکن 2 بیٹیوں کا باپ ہونے کی حیثیت سے میں مریم نواز سےعاجزانہ درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ عوامی مقامات، بازار، سڑکوں میں چھوٹے کپڑے پہننے والوں کیلئے بھی کوئی قانون بنایا جائے، نہیں تو ثقافتی طور پر ہم تباہ ہوجائیں گے۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • پاکستان مخالف سوال پر روسی صدر نے بھارتی صحافی کو لاجواب کردیا

    پاکستان مخالف سوال پر روسی صدر نے بھارتی صحافی کو لاجواب کردیا

    سینٹ پیٹرزبرگ (ویب ڈیسک )روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے پاکستان سے متعلق منفی سوال کرنے پر بھارتی صحافی کو لاجواب کر دیا۔سینٹ پیٹرزبرگ اکنامک فورم کے دوران بھارتی صحافی کے سوال پر صدر پیوٹن نےکہا یہ کہنا غلط ہے کہ پاکستان چین کے زیر اثر ہے، پاکستان ایک بڑا ملک ہے اور اس کے مختلف ملکوں سے تعلقات ہیں۔ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا روس نے چین کے ساتھ ہمیشہ فوجی میدان میں تعاون کیا اور ایسا کرنا جاری رکھیں گے۔ایران سے متعلق سوال پر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس کا ایران کے ساتھ اعتماد کا تعلق ہے، بحران حل کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ روس نے حال ہی میں یوکرین کا 2ہزار 440 مربع کلومیٹر کا علاقہ قبضے میں لیا، ہم یوکرین کے ساتھ پرامن طریقے سے ڈیل کرنے کیلئے بھی تیار ہیں۔

    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • کراچی میں نیا ٹیکس نافذ کرنے کی تیاری مکمل

    کراچی میں نیا ٹیکس نافذ کرنے کی تیاری مکمل

    کراچی (ویب ڈیسک ) کراچی میں ایک نیا ٹیکس نافذ کرنے کی تیاری کر لی گئی ہے۔ اس حوالے سے بلدیہ عظمی کراچی نے انٹرٹینمنٹ ٹیکس کے نام سے ٹیکس متعارف کرادیا ہے جو ہوٹلز،گیسٹ ہاوسز،لاجز، میرج ہالز، مارکیز،میرج لانز،ایئر بی این بیز اور میرج بینکوئٹس سے بل کا ایک فی صد کی شرح کےحساب سے وصول کیا جائے گا۔کے ایم سی اسے آئندہ سال کے بجٹ میں منظور کرانے کا ارادہ رکھتی ہے میونسپل کمشنر کے ایم سی ابرار جعفر نے اس پر شہریوں سے رائے طلب کر لی ہے اور اعتراضات پر سماعت 10 جون کو بلدیہ عظمی کراچی کے دفتر میں ہوگی۔میونسپل کمشنر کے مطابق کے ایم سی کے شعبہ سیاحت کی مالیاتی پوزیشن مستحکم بنانے اور بہتر خدمات کے سلسلے میں موجودہ ٹیکس گزٹ میں ایک نئے آٗٹم انٹر ٹینمنٹ ٹیکس -سٹی ٹورازم اینڈ ہاسپیٹیلٹی اور اس کے بائی لاز شامل کر رہی ہے۔
    ان کا کہنا ہے کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت کے ایم سی کوئی بھی ٹیکس ریٹس، ٹول یا فیس عائد کرنے کی مجاز ہے، نئےٹیکس پر اعتراضات سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن کے ایم سی بلڈنگ کے دفتر میں سنے جائیں گے۔
    دریں اثنا ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹی کونسل میں اپوزیشن نے اس نئے ٹیکس پر مشاورت شروع کر دی ہے اور جلد اپنے مؤقف سے آگاہ کرے گی تاہم اگر اپوزیشن جو جماعت اسلامی، پی ٹی آئی اور دیگر ارکان پر مشتمل ہے مخالفت کرتی بھی ہے تو پیپلز پارٹی اس بل کو اکثریت کی بنیاد پر منظور کراسکتی ہے، اس لیے آئندہ سال سے یہ نیا ٹیکس عملاً نافذ ہو جائے گا۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • وفاقی حکومت کا بجٹ میں کراچی میں جاری منصوبوں کیلئے فنڈز رکھنےکا فیصلہ

    وفاقی حکومت کا بجٹ میں کراچی میں جاری منصوبوں کیلئے فنڈز رکھنےکا فیصلہ

    اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وفاقی حکومت نے بجٹ میں کراچی میں جاری مختلف منصوبوں کے لیے فنڈز رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔
    دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے کراچی کی گرین لائن بس کے لیے ایک ارب 98کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی ہے جب کہ شہر میں سڑکوں، گلیوں، نکاس آب اور پانی کے مختلف منصوبوں کے لیے فنڈز بھی تجویز کیے ہیں۔ضلع غربی میں انفرا اسٹرکچرکی بحالی کے لیے 26 کروڑ روپے، ناظم آباد اور لیاقت آباد میں انفرا اسٹرکچرکی بحالی کے لیے 37کروڑ روپے، لانڈھی، زمان،کورنگی میں سڑکوں، پانی، نکاسی ، پلےگراؤنڈز کے لیے 35کروڑ روپے تجویز کیے گئے ہیں۔دستاویز کے مطابق ضلع وسطی میں سڑکوں، گلیوں، پانی، نکاس آب کے لیے 4 کروڑ 50 لاکھ، ضلع کورنگی، ملیرمیں سڑکوں، گلیوں، نکاس آب کے لیے 5 کروڑ روپے تجویز کیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی بجٹ میں کراچی کے لیے کچھ نئے منصوبے بھی شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کے لیے 40 کروڑ روپے، نیشنل ریسرچ اینڈ فرٹیلیٹی کیئر کی اپ گریڈیشن منصوبے کے لیے 39 کروڑ اور کراچی میں نیشنل یونیورسٹی آف نرسنگ کے قیام کے لیے 5 کروڑ روپے کی تجویز دی گئی ہے۔

    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ: ایم پی اے ثاقب چدھڑ کیخلاف مقدمہ درج

    مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ: ایم پی اے ثاقب چدھڑ کیخلاف مقدمہ درج

    لاہور(ویب ڈیسک ) اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کے معاملے میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے رکنِ پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے جس میں مدعی مقدمہ کے مطابق ثاقب چدھڑ اور ان کے ساتھیوں نے بلیک میلنگ کی اور دھمکیاں دیں۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے دھمکی دی کہ اگر شادی نہ کی گئی تو متعلقہ ڈیٹا لیک کردیا جائے گا، مومنہ اقبال کی بہن نے دھمکیوں سے متعلق ویڈیو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو فراہم کردی۔مومنہ اقبال کی ہراساں کرنے کی شکایت پر این سی سی آئی اے نے پنجاب کے ایم پی اے کو طلب کرلیاایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو اور موبائل کو ڈیجیٹل ثبوت کے طور پر تحویل میں لے کر معائنے کے لیے بھجوا دیا گیا ہے جب کہ ثاقب چدھڑ کے نمبر سے دھمکی آمیز پیغامات بھیجے جانے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ثاقب چدھڑ کی پہلی شادی کا علم ہونے پر مومنہ اقبال نے شادی سے انکار کیا، انکار پر ثاقب چدھڑ نے پرائیویٹ ویڈیوز بھیج کر بلیک میل کرنا شروع کیا، مومنہ اقبال کے موبائل سے ثاقب چدھڑ کی جانب سے بھیجی گئی بلیک میلنگ ویڈیوز بھی ملیں، ثاقب چدھڑ نے 2023 میں جھوٹے الزامات لگا کر اداکارہ کا رشتہ بھی ختم کروایا، بعد ازاں اداکارہ مومنہ اقبال اور ان کے موجودہ شوہر کو بھی دھمکیاں دی گئیں۔آیف آئی آر کے مطابق ملزم ثاقب چدھڑ، ان کی اہلیہ اور ساتھیوں نے سائبر ہراسگی اور بلیک میلنگ کی، ملزمان غیر قانونی طور پر سرویلنس کرتے رہے اور مومنہ اقبال سمیت ان کے اہلخانہ کو دھمکیاں دیتے رہے، رکنِ صوبائی اسمبلی نے موبائل این سی سی آئی اے کو جمع کروانے سے پہلے تمام ڈیٹا اور ایپس ڈیلیٹ کر دیں۔یاد رہے کہ اداکارہ مومنہ اقبال نے چند روز قبل ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں شکایت درج کروائی تھی۔

    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • آزاد کشمیر میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان، الیکشن شیڈول بھی جاری

    آزاد کشمیر میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان، الیکشن شیڈول بھی جاری

    مظفر آباد:(ویب ڈیسک ) الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے تمام حلقوں میں پولنگ 27 جولائی 2026 کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔
    نوٹیفکیشن کے مطابق امیدوار 9 جون سے 19 جون 2026 تک ریٹرننگ افسران کے پاس اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 20 جون کو ہوگی جبکہ درست قرار دیے گئے امیدواروں کی ابتدائی فہرست بھی اسی روز جاری کی جائے گی۔
    کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 21 جون سے 24 جون تک الیکشن کمیشن میں دائر کی جا سکیں گی، اپیلوں کی سماعت 26 اور 27 جون کو ہوگی جبکہ فیصلے 28 سے 29 جون تک سنائے جائیں گے۔
    شیڈول کے مطابق امیدوار 30 جون تک اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے۔ انتخابی میدان میں موجود امیدواروں کی فہرست یکم جولائی کو جاری کی جائے گی جبکہ 2 جولائی کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔ اسی روز انتخابی نشانات سمیت امیدواروں کی حتمی فہرست بھی شائع کر دی جائے گی۔
    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ نوٹیفکیشن فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور عام انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات شیڈول کے مطابق مکمل کیے جائیں گے۔
    یاد رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی نے کشمیری مہاجرین کی 12 نشستیں برقرار رکھنے کی قرارداد منظور کی تھی۔
    آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی جانب سے منظور کردہ قرارداد میں کہا گیا کہ مہاجرین کی نمائندگی تاریخی اور آئینی حقیقت ہے، قرارداد کے مطابق انتخابی پیچیدگیاں دور کرنا اور سیاسی جماعتوں کے لیے قابل قبول بنائے جانے کے لیے ضروری اصلاحات اسمبلی کے ذریعے عمل میں لائی جاسکتی ہیں۔
    قرار داد میں مزید کہا گیا ہے کہ آئینی اصلاحات عوام کے منتخب نمائندوں کا خصوصی اختیار اور مینڈیٹ ہیں، اصلاحات کا معاملہ قانون ساز اسمبلی پر چھوڑا جائے، سیاسی جماعتوں، بارایسوسی ایشنز، بار کونسل، سول سوسائٹی اورآئینی ماہرین سے مشاورت کی جائے۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے