Blog

  • لبنان سیزفائر کا حصہ نہیں، معاہدہ ٹوٹا تو ایران ذمہ دار ہوگا، جے ڈی وینس

    لبنان سیزفائر کا حصہ نہیں، معاہدہ ٹوٹا تو ایران ذمہ دار ہوگا، جے ڈی وینس

    واشنگٹن:(ویب ڈیسک )امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے واضح کیا ہے کہ اگر لبنان کے معاملے پر معاہدہ متاثر ہوتا ہے تو یہ ایران کا اپنا فیصلہ ہوگا کیونکہ لبنان کبھی بھی سیزفائر معاہدے کا حصہ نہیں رہا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی نائب صدر نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات اس ہفتے شروع ہو رہے ہیں اور یہ عمل پاکستان کے ذریعے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ زمینی حقیقت یہی ہے کہ دونوں ممالک بات چیت کر رہے ہیں۔جے ڈی وینس کے مطابق ایران کی جانب سے 10 نکاتی تجاویز پیش کی گئی ہیں جو تین مختلف مواقع پر دی گئیں تاہم حالیہ نکات زیادہ واضح ہیں اور انہیں امریکی اور پاکستانی مذاکرات کاروں نے بہتر طور پر سمجھا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کا وعدہ کیا ہے اور اس وقت جنگ بندی قائم ہے جبکہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔امریکی نائب صدر نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے کسی بھی معاہدے کی خلاف ورزی کی تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا تاہم ان کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے فوجی اہداف حاصل کر چکا ہے اور اب توجہ مذاکرات پر مرکوز ہے۔ے سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے کبھی بھی لبنان کو سیزفائر میں شامل کرنے پر اتفاق نہیں کیا اور اس معاملے پر ایران کو غلط فہمی ہے۔ ان کے مطابق لبنان کا مسئلہ الگ ہے اور اسے جلد حل کر لیا جائے گا۔
    انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی نظام کے اندر کچھ عناصر ایسے ہیں جو مذاکرات کے حق میں نہیں اور اسی لیے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے تاہم امریکا ایک مضبوط پوزیشن میں ہے اور بات چیت کا عمل جاری رکھے گا۔جے ڈی وینس نے یہ بھی عندیہ دیا کہ ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کا معاملہ بھی مذاکرات کا حصہ بن سکتا ہے جبکہ حالیہ دنوں میں آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    Disclaimer:
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا۔اے آئی
    یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔

  • چالیس دن کی طویل بندش کے بعد مسجد الاقصیٰ کے دروازے نمازیوں کیلئے کھل گئے

    چالیس دن کی طویل بندش کے بعد مسجد الاقصیٰ کے دروازے نمازیوں کیلئے کھل گئے

    مقبوضہ بیت المقدس(ویب ڈیسک ) اسرائیلی حکام نے 40 روز تک بند رہنے کے بعد مسجد الاقصیٰ کو نمازیوں کے لیے دوبارہ کھول دیا ہے، جس کے بعد بڑی تعداد میں فلسطینی مسلمان عبادت کے لیے مسجد پہنچ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسجد الاقصیٰ کو صبح سویرے کھولا گیا، جہاں سیکیورٹی پابندیوں میں نرمی کے بعد نمازیوں کو داخلے کی اجازت دی گئی۔ مسجد کھلتے ہی عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے اس مقدس مقام کا رخ کیا اور نماز ادا کی۔اسرائیلی حکام کی جانب سے یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں دیگر مقدس مقامات کو بھی دوبارہ کھول دیا گیا ہے، جس سے مذہبی سرگرمیوں کی بحالی شروع ہو گئی ہے۔اسرائیل نے ایران کے ساتھ حالیہ جنگ کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مسجد الاقصیٰ سمیت کئی مقدس مقامات کو بند کر دیا تھا۔ اب 40 دن بعد ان مقامات کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ماہرین کے مطابق اس اقدام سے علاقے میں وقتی طور پر مذہبی سرگرمیوں میں بہتری آئے گی، تاہم مجموعی صورتحال اب بھی حساس ہے۔
    Disclaimer:
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا۔اے آئی
    یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔

  • اسرائیل نے جنگ بندی کو خطرے میں ڈال دیا، لبنان پر فضائی حملے جاری

    اسرائیل نے جنگ بندی کو خطرے میں ڈال دیا، لبنان پر فضائی حملے جاری

    اسلام آباد(ویب ڈیسک)امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے باوجود اسرائیل کی جانب سے لبنان پر حملے جاری رہنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس سے خطے میں صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکا، ایران اور ان کے اتحادی فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں، جس میں لبنان بھی شامل ہے۔ تاہم بعد ازاں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر نے واضح کیا کہ اس جنگ بندی میں لبنان شامل نہیں ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے اعلان کے بعد بھی لبنان کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملے جاری رہے۔
    مکابرہ میں فضائی حملہ کیا گیا جبکہ خیام میں شدید گولہ باری کی گئی، جہاں گزشتہ ہفتوں کے دوران حزب اللہ اور اسرائیلی افواج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔اسی طرح جنوبی شہر تائر میں بھی متعدد فضائی حملے کیے گئے، جن میں سے ایک حملہ ایک اسپتال کے قریب ہوا اور یہ حملہ امریکی صدر ٹرمپ کے جنگ بندی اعلان کے فوراً بعد کیا گیا۔تجزیہ کاروں کے مطابق اسرائیل کی جانب سے لبنان کو جنگ بندی سے خارج کرنے اور حملوں کے تسلسل سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔اس صورتحال نے جنگ بندی کے مستقبل پر بھی سوالات کھڑے کر دیے ہیں، جبکہ عالمی برادری اس تنازع کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
    Disclaimer:
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا۔اے آئی
    یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کی امریکا اور ایران کو دعوت، مذاکرات 10 اپریل کو اسلام آباد میں ہوں گے

    وزیراعظم شہباز شریف کی امریکا اور ایران کو دعوت، مذاکرات 10 اپریل کو اسلام آباد میں ہوں گے

    اسلام آباد:(ویب ڈیسک )وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور امریکا نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر لبنان سمیت مختلف خطوں میں فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مطابق یہ جنگ بندی فوری طور پر نافذ العمل ہو چکی ہے جسے خطے میں امن کے قیام کے لیے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔انہوں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اقدام دانشمندی اور دور اندیشی کا مظہر ہے۔وزیرِ اعظم نے اعلان کیا کہ ایران اور امریکا کے وفود کو جمعہ، 10 اپریل 2026 کو اسلام آباد مدعو کیا گیا ہے تاکہ تمام تنازعات کے حتمی حل کے لیے مزید مذاکرات کیے جا سکیں۔شہباز شریف نے کہا کہ دونوں فریقین نے غیر معمولی فہم و فراست کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن و استحکام کے فروغ کے لیے تعمیری کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسلام آباد مذاکرات پائیدار امن کے حصول میں اہم سنگِ میل ثابت ہوں گے اور آنے والے دنوں میں مزید مثبت پیش رفت سامنے آئے گی۔
    Disclaimer:
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا۔اے آئی
    یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔

  • جنگ بندی کا دنیا بھر میں خیر مقدم، پاکستانی کردار کی تعریف

    جنگ بندی کا دنیا بھر میں خیر مقدم، پاکستانی کردار کی تعریف

    اسلام آباد (ویب ڈیسک )امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کے اعلان کے بعد دنیا بھر کے ممالک نے اس پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ میں مستقل امن کے قیام پر زور دیا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ اس جنگ بندی کے تحت ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولے گا، جو عالمی تیل کی ترسیل کے لیے نہایت اہم سمندری گزرگاہ ہے۔اطلاعات کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مستقل امن معاہدے کے لیے مذاکرات اسلام آباد میں جمعہ سے شروع ہوں گے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ اس معاہدے کی مکمل پابندی کریں تاکہ خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار ہو سکے۔انہوں نے شہریوں کے تحفظ اور انسانی نقصان کو کم کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔آسٹریلیا، ملائیشیا، جاپان، مصر، عراق اور نیوزی لینڈ سمیت متعدد ممالک نے اس جنگ بندی کو مثبت پیش رفت قرار دیا ہے اور زور دیا ہے کہ تمام فریقین کشیدگی میں کمی کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں۔مصر کی وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ جنگ بندی مذاکرات اور سفارتکاری کے لیے ایک اہم موقع ہے، جس سے فائدہ اٹھانا ضروری ہے۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے بھی امید ظاہر کی کہ یہ اقدام خطے میں دیرپا استحکام کا باعث بنے گا، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ مستقل امن کے لیے مزید کوششیں درکار ہیں۔عالمی رہنماؤں نے پاکستان، ترکیہ، مصر اور سعودی عرب کی ثالثی کوششوں کو بھی سراہا، جنہوں نے اس جنگ بندی کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ماہرین کے مطابق اگرچہ یہ جنگ بندی ایک مثبت قدم ہے، لیکن خطے میں دیرپا امن کے لیے فریقین کو مکمل سنجیدگی کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا ہوں گے۔
    Disclaimer:
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا۔اے آئی
    یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔

  • سونا مزید مہنگا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

    سونا مزید مہنگا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

    کراچی:(کامرس ڈیسک )سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج اچانک بڑے اضافے کے ساتھ مزید بلند ہو گئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج بدھ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 157ڈالر کا بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 814ڈالر کی سطح پر آگئی ۔عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں یکدم 15ہزار 700روپے کا بڑا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 5لاکھ 4ہزار 162روپے کی سطح پر آگئی۔اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 13ہزار 460روپے بڑھ کر 4لاکھ 32ہزار 237روپے کی سطح پر آگئی۔سونےکی قیمتوں کے ساتھ ساتھ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 440 روپے کے اضافے سے 8ہزار 184 روپے کی سطح پر آگئی اور اسی طرح فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 377روپے کے اضافے سے 7ہزار 016روپے کی سطح پر آگئی۔

    Disclaimer:
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا۔اے آئی
    یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔

  • عالمی سفارتکاری میں پاکستان کا نام روشن، بھارتی تجزیہ کار مودی پر برس پڑے

    عالمی سفارتکاری میں پاکستان کا نام روشن، بھارتی تجزیہ کار مودی پر برس پڑے

    ممبی(ویب ڈیسک )امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ جنگ بندی میں پاکستان کی سفارتی کامیابی کے بعد بھارت میں اس پیش رفت پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جہاں بعض تجزیہ کاروں نے اپنی حکومت کی خارجہ پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
    میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے حالیہ بحران میں اہم ثالثی کردار ادا کیا، جس کے باعث عالمی سطح پر اس کی سفارتی حیثیت مضبوط ہوئی ہے۔ تجزیہ کاروں نے اس تناظر میں بھارتی وزیراعظم مودی کی پالیسیوں پر سوالات اٹھائے۔
    ایک بھارتی تجزیہ کار نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تقریباً ایک دہائی قبل اڑی واقعے کے بعد مودی نے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم موجودہ صورتحال میں پاکستان کا کردار نمایاں جبکہ بھارت پس منظر میں نظر آ رہا ہے۔
    دوسری جانب پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے لیے اسلام آباد میں بات چیت کی پیشکش کی، جسے عالمی سطح پر مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
    رپورٹس کے مطابق امریکا اور ایران نے دو ہفتوں کی عارضی جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی ہے، جبکہ ایران کی قیادت کی جانب سے بھی اس پیش رفت کی منظوری دی گئی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اگر ایران پر حملے روکے گئے تو ایران بھی جوابی کارروائیاں روک دے گا۔
    ماہرین کے مطابق خطے میں بدلتی ہوئی سفارتی صورتحال جنوبی ایشیا کی سیاست پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے، جبکہ پاکستان کا کردار عالمی سطح پر مزید اہمیت اختیار کر سکتا ہے۔
    Disclaimer:
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا۔اے آئی
    یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔

  • ’وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے دنیا کو تباہی سے بچا لیا‘، سیاسی رہنماؤں کا خراج تحسین

    ’وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے دنیا کو تباہی سے بچا لیا‘، سیاسی رہنماؤں کا خراج تحسین

    کراچی (ویب ڈیسک )مختلف سیاسی رہنماؤں نے امریکا ایران کی جنگ بند کرانے میں اہم کردار پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف عاصم منیر کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی بروقت سفارتی کوششوں نے ممکنہ بڑے تنازع کو ٹال کر خطے کو تباہی سے بچایا۔
    انہوں نے کہا کہ دانشمندانہ حکمت عملی سے مذاکرات کی راہ ہموار ہوئی اور عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت کردار نمایاں ہوا۔
    وفاقی وزیر اویس لغاری نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کے مطابق یہ بہترین سفارت کاری ہے اور اس اقدام کو نوبیل امن انعام کے لیے مثالی کیس قرار دیا جا سکتا ہے۔
    وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے امن، مکالمہ اور علاقائی استحکام کے لیے مؤثر کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی اعلیٰ درجے کی دانشمندی اور تعمیری سفارتکاری کی عکاس ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو مضبوط بناتی ہے۔
    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں کردار پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا۔
    ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کاوشیں تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں اور دنیا کو بڑی تباہی سے بچانے میں پاکستان کا کردار سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔
    ادھر نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے بھی وزیراعظم سے ملاقات میں حالیہ بحران کے دوران سفارتی کوششوں پر مبارکباد دی اور خطے کے امور و ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔
    پاکستان کا امن کے لیے کردار قابلِ فخر ہے، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا امن کے لیے کردار قابلِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دانشمندی، عزم اور امن کے لیے پختہ عہد کے ساتھ قیادت کا کردار ادا کیا۔
    بلاول بھٹو زرداری نے ایران اور امریکا کی قیادت کی جانب سے کشیدگی کم کرنے اور تباہی کے بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے تہران، واشنگٹن اور اسلام آباد کی قیادت کی مسلسل کوششوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ بندی کی بدولت کشیدگی میں کمی آئی اور سفارتکاری کو فروغ ملا۔
    ان کا کہنا تھا کہ یہ جنگ بندی خطے کے لیے ایک اہم موقع فراہم کرتی ہے تاکہ حالات کو سنبھالا جا سکے، بحالی کا عمل شروع ہو اور وسیع جنگ کے خطرات سے دوری اختیار کی جا سکے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ جنگ بندی محض عارضی وقفہ ثابت نہیں ہوگی بلکہ دیرپا امن کی بنیاد بنے گی اور خطے میں استحکام، تعاون اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کا باعث بنے گی۔

    Disclaimer:
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا۔اے آئی
    یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔

  • سعودی بھائی بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعظم کی سعودی ولی عہد  کو یقین دہانی

    سعودی بھائی بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعظم کی سعودی ولی عہد کو یقین دہانی

    اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام ہمیشہ اپنےسعودی بھائیوں اور بہنوں کےساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
    وزیرِ اعظم اور سعودی عرب کے ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں خطے میں جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔
    اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم نے جاری حملوں کے تناظر میں سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا اور حملوں کے تناظر میں سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
    ایران کے سعودیہ پرحملے غیر ضروری کشیدگی ہیں، یہ حملے تنازع کےحل کی مخلصانہ کوششوں کو نقصان پہنچارہے ہیں: کورکمانڈرز کانفرنس
    شہباز شریف نے آج سعودی عرب میں الجبیل آئل فسیلیٹی پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام ہمیشہ اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کےساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، سعودی عرب کیساتھ ایسےکھڑے رہیں گے جیسے سعودی قیادت اور عوام نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔
    وزیرِ اعظم نے موجودہ کشیدگی کےدوران سعودی قیادت کی جانب سے تحمل اور دانشمندی کے مظاہرے کو سراہا۔
    شہباز شریف کا کہنا تھاکہ پاکستان دیگر ممالک کیساتھ ملکر امن کی کوششوں کو کامیاب بنانےکےلیے بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔
    انہوں نےکشیدگی کم کرنےکےلیے پاکستان کی سفارتی کاوشوں سے بھی سعودی ولی عہد کو آگاہ کیا جبکہ سعودی ولی عہد نےخطےمیں امن واستحکام کی بحالی کےلیےپاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

    Disclaimer:
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا۔اے آئی
    یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔

  • ایران پر امریکی حملوں کی ڈیڈ لائن، پاکستان اور مصر نے جنگ بندی کی کوششیں تیز کر دیں

    ایران پر امریکی حملوں کی ڈیڈ لائن، پاکستان اور مصر نے جنگ بندی کی کوششیں تیز کر دیں

    اسلام آباد (ویب ڈیسک )بین الاقوامی جریدے بلوم برگ کے مطابق ایران پر حملوں کی ڈیڈلائن کے قریب آتے آتے پاکستان اور مصر نے جنگ بندی کی اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔
    بلوم برگ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں پاکستان اور مصر نے جنگ بندی کی کوششوں کے لیے متعدد ٹیلی فون کالز کی ہیں۔
    بلوم برگ نے لکھا ہے کہ پاکستان اور مصر دونوں ملک مل کر واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ پیر کو کہہ چکے ہیں، کہ نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان کے ذریعے ایران سے بات کر رہے ہیں۔
    مصری وزیر خارجہ کے مطابق انہوں نے آج منگل کو امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بات کی ہے۔
    دوسری جانب سینئر ایرانی ذرائع نے خبرایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان سے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے لیکن امریکا نے اپنا لہجہ نہیں بدلا۔
    ادھر پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے جنگ روکنے کیلئے خیرسگالی اور سفارتی کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں۔
    ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار کریں۔
    واضح رہے کہ 5 اپریل کو مغالظات سے بھرے بیان میں ٹرمپ نے دھمکی کو دہراتے ہوئے کہا تھا کہ منگل کا دن پاور پلانٹ کا دن اور برج کا دن ہو گا۔
    تاہم آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیڈلائن کے خاتمے سے 11گھنٹے پہلے ہی پوری ایرانی قوم کو ختم کرنے کی دھمکی دے دی ۔
    ترمپ نے کہا کہ ایک پوری تہذیب آج رات ختم ہو جائے گی،جو واپس نہیں آسکے گی۔