اسلام آباد:(پاکستان واچ نیوز) اڈیالا جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کو دستیاب سہولیات کی رپورٹ سامنے آگئی جس میں عمران خان نے دعویٰ کیا ہےکہ ان کی دائیں آنکھ کی بینائی صرف 15 فیصد تک محدود رہ گئی۔رپورٹ کے مطابق عمران خان نے مطالبہ کیا کہ ذاتی ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹرعاصم یوسف سے معائنہ کرایا جائے، ان کا طبی معائنہ کسی ماہر ڈاکٹر سے بھی کرایا جا سکتا ہے، ان کی قید تنہائی اور ٹی وی تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے کتابیں فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔رپورٹ کے مطابق حفاظت اور سکیورٹی سے متعلق درخواست گزارنے بیان کیا کہ اس حوالے سے انہیں کوئی تشویش نہیں ہے، عمران خان نے راقم کوبتایا کہ ان کے زیرِ استعمال کمپاؤنڈ میں نگرانی کے لیے تقریباً 10 سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں، اگرچہ ایک کیمرے کی کوریج غسل خانے کےحصے تک ہےتاہم کمرے/سیل کے اندر کوئی کیمرہ نصب نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق عمران خان تقریباً 9:45 پرناشتہ کرتے ہیں، 11:30 بجے سے لگ بھگ ایک گھنٹے تک قرآنِ مجید کی تلاوت کرتے ہیں، پھروہ اپنے لیے دستیاب محدود آلاتِ ورزش استعمال کرتے ہوئےجسمانی ورزش کرتے ہیں، دوپہر 1:15 پرغسل کےبعد بانی پی ٹی آئی کو محفوظ کمپاؤنڈ کے اندر موجود چہل قدمی کے شیڈ تک رسائی دی جاتی ہے، کمپاؤنڈ کے اندر وہ بیٹھ سکتے ہیں یا چہل قدمی کرسکتے ہیں، ان کا دوپہر کا کھانا تقریباً 3:30 سے 4:00 بجے کے درمیان ہوتا ہے۔رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پرعمران خان نے اپنی حفاظت اور سکیورٹی کے بارے میں کوئی خدشہ ظاہر نہیں کیا، درخواست گزار نے بیان کیا کہ ان کا روزمرہ معمول گرمیوں اور سردیوں میں مختلف ہوتا ہے، تقریباً شام 5:30 بجے سے اگلی صبح 10:00 بجے تک بانی پی ٹی آئی اپنے سیل میں مقید رہتے ہیں، ان کا سیل بلاک اڈیالا جیل کے اندر تقریباً 5منٹ کی پیدل مسافت پر واقع ہے۔رپورٹ کے مطابق سیل بلاک کے کچن میں برتن، کراکری اور کھانا پکانے کا سامان موجود ہے، زیادہ تر اشیائے خورونوش مرتبانوں اور بند ڈبوں میں محفوظ تھیں، اشیائے خورو نوش میں مصالحہ جات اور خشک میوہ جات شامل تھے،کچن کی صفائی کے حوالے سے کچھ بہتری کی گنجائش محسوس کی گئی۔رپورٹ کے مطابق درخواست گزار نے بتایا کہ وہ صبح ناشتے میں ایک کپ کافی، دلیہ اور چند کھجوریں استعمال کرتے ہیں، دوپہر کا کھانا ان کےمطابق ہفتہ وارمنصوبہ بندی کےتحت منتخب کیاجاتا ہے، دوپہر کے کھانے کے اخراجات عمران خان کا خاندان برداشت کرتا ہے، دو دن مرغی، دو دن گوشت، دو دن دال یا دو دن چاٹ یا اسنیکس شامل ہوتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق عمران خان نے مزید بتایا کہ انہیں بوتل بند پینے کا پانی (نجی کمپنی کا پانی ) دستیاب ہے، وہ مکمل کھانا نہیں لیتے بلکہ پھل، دودھ اور کھجوریں استعمال کرتے ہیں۔رپورٹ میں بتایاگیا کہ عمران خان کے سیل کے اندر 3 ہائی وولٹیج بلب، ایک چھت والا پنکھا اور ایک بلوور ہیٹر موجود ہے، سیل میں 2 میزیں، ایک وال کلاک، ایک چارپائی/بیڈ، ایک کرسی اور ایک چھوٹا ریک موجود تھا جب کہ سیل کے اندر 32 انچ کا ٹی وی دیوار پر نصب تھا تاہم چلانے پر وہ خراب پایا گیا، سیل میں کوئی الماری موجود نہیں، کپڑے پانچ ہینگرز پر لٹکائے گئے تھے، سیل کے اندر فراہم کردہ کرسی غیر آرام دہ پائی گئی، سیل میں ایک سنگل بیڈ میٹریس، 4 تکیے اور 2 کمبل موجود تھے، سیل کے اندر جائے نماز ،تسبیح موجود تھی، 2 تولیے بھی تھے۔رپورٹ کے مطابق تقریباً 100 کتابیں ایک میز پر رکھی تھیں، ساتھ دو سیب،دو ڈمبلز بھی تھے، ٹشو پیپر، ماؤتھ واش، ائیر فریشنر، شیو جیل اور شیو کٹ بھی موجود تھے، سیل کے اندر تقریباً ساڑھے 4 ضرب ساڑھے 4 فٹ کا ٹوائلٹ تھا ، ٹوائلت کو 4 فٹ اونچی دیوار سے الگ کیا گیا تھا اور اس کی چھت نہیں تھی، ٹوائلٹ کے باہر گرم اور ٹھنڈےپانی کی سہولت، واش بیسن اور آئینہ موجود تھا۔رپورٹ کے مطابق عمران خان نے بتایا کہ تقریباً 3 سے 4 ماہ قبل، یعنی اکتوبر2025 تک ان کی دونوں آنکھوں کی بینائی 6×6 (بالکل نارمل) تھی، اب ایک آنکھ کی بینائی 15 فیصد تک ہے جس کا علاج پمز کے ڈاکٹرز نے کیا، اس کے بعد مسلسل دھندلاہٹ اور نظر کے مدھم ہونے کی شکایت شروع ہوئی، متعدد بار اُس وقت کےسپرنٹنڈنٹ جیل کو مسلسل دھندلاہٹ اور نظرکے مدھم ہونے کی شکایت سےآگاہ کیا ، جیل حکام کی جانب سے ان شکایات کے ازالے کےلیے کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا گیا، بعد ازاں اچانک دائیں آنکھ کی بینائی مکمل ختم ہوگئی جس کےبعد پمز اسپتال کے ماہر امراضِ چشم ڈاکٹر محمد عارف کو معائنے کے لیے بلایا گیا۔رپورٹ کے مطابق عمران خان نے کہا کہ ان کی آنکھ میں خون کا لوتھڑا (کلاٹ) بن گیا تھا جس نے شدید نقصان پہنچایا، علاج (بشمول ایک انجیکشن) کےباوجود ان کی دائیں آنکھ کی بینائی محض 15فیصد تک محدود رہ گئی۔
Blog
-

معروف نعت خواں تابندہ لاری انتقال کر گئیں
کراچی(پاکستان واچ نیوز) معروف نعت خواں تابندہ لاری انتقال کر گئیں۔اسپتال حکام کی جانب سے نعت خواں تابندہ لاری کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔اسپتال حکام نے بتایاکہ تابندہ لاری کچھ دنوں سے عارضہ قلب میں مبتلا تھیں اور قومی ادارہ امراض قلب میں زیرعلاج تھیں۔خاندانی ذرائع نے بتایا کہ مرحومہ عارضہ قلب میں مبتلا اور قومی ادارہ امراض قلب میں زیر علاج تھیں، مرحومہ کی نمازجنازہ مسجد فاروق اعظم نارتھ ناظم آباد میں ادا کی گئی.
-

احمد شہزاد پی ایس ایل میں نظر انداز کیے جانے پر اشک بار
لاہور (پاکستان واچ نیوز)سابق پاکستانی اوپننگ بلے باز احمد شہزاد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں سیزن کے لیے منتخب نہ ہونے پر لائیو شو میں رو پڑے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان تابش ہاشمی نے احمد شہزاد سے سوال کیا کہ آپ پی ایس ایل کی وننگ ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں لیکن گزشتہ تین سال سے لیگ سے باہر ہیں تو آپ کو کیسا لگتا ہے؟احمد شہزاد نے کہا ’مجھے اپنے لیے بہت دکھ ہوتا ہے، ساتھی کھلاڑیوں کو دیکھ کر خوشی بھی ہوتی ہے لیکن اپنے لیے افسردہ ہوجاتا ہوں‘۔احمد شہزاد یہ کہتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے کہ ’سب سے زیادہ دکھ اس بات کا ہے کہ میرا بیٹا اب 9 سال کا ہوگیا ہے اور وہ مجھے کھیلتا دیکھنا چاہتا ہے‘۔میزبان تابش ہاشمی یہ صورتحال دیکھ کر فوری طور پر اپنی سیٹ سے اٹھ کر احمد شہزاد کے پاس پہنچے اور انہیں گلے لگاکر تسلی دی۔آنکھوں سے جاری اشک پوچھتے ہوئے احمد شہزاد نے مزید کہا کہ ’بیٹا میرے ساتھ سوتا ہے، وہ میرا دل رکھنے کے لیے کہتا ہے بابا مجھے یاد ہے آپ کھیلتے تھے لیکن اب میں آپ کو اچھے طریقے سے یاد رکھ پاؤں گا‘۔ان کا کہنا تھا کہ میں ویسے خوش ہوں لیکن یہ چیز ہے جو میرے دل کو لگی اور مجھے شدید دکھ ہوتا ہے‘۔
-

پی ایس ایل نیلامی ، سب سے مہنگے اور سستے کھلاڑی کونسے ہیں؟
لاہور (پاکستان واچ نیوز)پاکستان سپرلیگ کے 11ویں ایڈیشن کے لیئے لاہور ایکسپوسنٹر میں نیلامی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ہر ٹیم نے اپنا 16 سے 20 رکنی اسکواڈ تشکیل دیا۔
لاہور میں ہونے والی پلیئرز آکشن میں 800 سے زائد ملکی و غیر ملکی کھلاڑی رجسٹرڈ تھے ان میں سے سب سے مہنگے اور سب سے سستے کھلاڑی کون کونسے رہے اور کس ٹیم نے ان کو کتنے میں خریدا، اس کی تفصیلات ذیل میں درج ہیں۔
پلیئر آکشن میں سب سے مہنگے کھلاڑی پاکستان کے نسیم شاہ کو 8 کروڑ 65 لاکھ روپے میں ٹیم راولپنڈی نے خریدا جبکہ پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 کروڑ 50 لاکھ روپے میں حاصل کرلیا۔
اسی طرح غیرملکی کھلاڑیوں میں نیوزی لینڈ کے جارح مزاج مڈل آرڈر بلے باز ڈیرل مچل کو 8 کروڑ 5 لاکھ روپے میں ٹیم راولپنڈی نے خریدا لیا۔
سب سے سستے کھلاڑیوں کی ایک طویل فہرست ہے جن میں ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز نے محمد اویس ظفر ، لیکلان شا، ڈیلانو پوٹگیئٹر اور جہانزیب سلطان کو 60،60 لاکھ روپے میں خریدا جبکہ پشاور زلمی نے مرزا طاہر بیگ ، محمد ناہید رانا اور خالد عثمان کو 60،60 لاکھ روپے میں حاصل کیا۔
اسی طرح کراچی کنگز نے رضوان اللہ اور عاقب الیاس کو جبکہ لاہور قلندرز نے طیب طاہر، آصف علی ، پرویز حسین ایمان اور محمد فاروق کو 60 لاکھ ، 60 لاکھ روپے میں خرید لیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سیمیول ہارپر، ثاقب خان اور بیون جیکبز کو جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ثمین گل اور دپیندر سنگھ ایری کو 60،60 لاکھ میں خریدا۔
سعد علی ، محمد طیب عارف ، رضوان محمود ، آصف محمود ، حنین شاہ، شرجیل خان ،حماد اعظم کو حیدرآباد کنگزمین نے جبکہ شاہزیب خان ، فواد علی، ڈائن فاریسٹر اور محمد عامر خان کو ٹیم راولپنڈی نے 60،60 لاکھ روپے میں خرید لیا۔
یوں پلیئر آکشن کے دوران 60 لاکھ روپے میں خریدے جانے والے سب سے زیادہ کھلاڑی (7) ٹیم حیدرآباد کنگزمین میں شامل ہیں جبکہ سب سے کم کھلاڑی اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز میں صرف 2، 2 شامل ہیں۔ -

سپریم کورٹ کا عمران خان کو آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر تک رسائی ، بچوں سے رابطوں کی سہولت دینے کا حکم
اسلام آباد:(نما ئندہ خصوصی )سپریم کورٹ نے عمران خان کو آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر تک رسائی اور بچوں سے رابطوں کی سہولیات دینے کا حکم جاری کردیا۔عدالت عظمیٰ میں بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی اور بیرسٹر سلمان صفدر سپریم کورٹ پہنچے۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کو روسٹرم پر بلا لیا اور کہا کہ فرینڈ آف دی کورٹ اور جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹس ایک جیسی ہیں، رپورٹ کا پیراگراف نمبر 21 پڑھیں۔عدالت میں پڑھی گئی رپورٹ کے متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے جیل میں حفاظتی سہولیات اور سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا جب کہ دستیاب کھانوں کی سہولیات پر بھی اطمینان ظاہر کیا، تاہم رپورٹ میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی نے طبی سہولیات کو غیر تسلی بخش قرار دیا اور ماہر آنکھوں کے ڈاکٹروں تک رسائی کی درخواست کی۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت اسٹیٹ کسٹڈی میں ہیں اور بانی پی ٹی آئی سمیت تمام قیدیوں کو یکساں طبی سہولیات ملنی چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ بالکل بھی نہیں کہیں گے کہ بانی پی ٹی آئی کو دیگر قیدیوں کے مقابلے میں نمایاں سہولیات دی جائیں، سب کے ساتھ یکساں سلوک ہونا چاہیے۔اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے عدالت کو بتایا کہ ہم ماہر آنکھوں کے ڈاکٹروں تک رسائی دینے کے لیے تیار ہیں۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ حکومت اچھے موڈ میں ہے ۔ بانی پی ٹی آئی کو ان کے بچوں کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے کی سہولت بھی ملنی چاہیے۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کتابیں پڑھنے کے لیے فراہم کرنے کی رائے اس لیے نہیں دے رہے کیونکہ ان کی آنکھوں کا مسئلہ ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے بانی پی ٹی آئی کو ماہرین تک رسائی اور بچوں سے ٹیلیفونک رابطوں کی سہولیات دی جائیں، جس پر اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ دو سے تین دن تک ہو جائے گا۔اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے یقین دہانی کرائی کہ 16 فروری تک آنکھوں کے ماہر ڈاکٹروں تک رسائی اور بچوں سے ٹیلیفونک رابطوں کی سہولیات فراہم کر دی جائیں گی، جسے عدالتی حکم نامے کا حصہ بنایا گیا۔دوران سماعت فرینڈ آف دی کورٹ سلمان صفدر نے استدعا کی کہ کسی فیملی ممبر کی موجودگی میں ماہر آنکھوں کے ڈاکٹروں تک بانی پی ی آئی کو رسائی دی جائے جس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہم ایسا کوئی حکم نہیں دے سکتے۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر تک رسائی کا حکم دے دیا تاہم کسی فیملی ممبر کی موجودگی میں آنکھوں کے ماہر ڈاکٹروں تک رسائی دینے کی استدعا مسترد کر دی۔سلمان صفدر نے عدالت سے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو مزید کتابیں فراہم کی جائیں جس پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ اگر ڈاکٹرز اجازت دیں تو کتابیں فراہم کی جائیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ صحت کا مسئلہ سب سے اہم ہے۔ اس معاملے پر مداخلت کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں حکومت کا موقف جاننا چاہتے ہیں۔ صحت کی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ اگر قیدی مطمئن نہیں تو ریاست اقدامات کرے گی۔چیف جسٹس نے کہا کہ بچوں سے ٹیلی فون کالز کا ایشو بھی اہم ہے۔ ہم حکومت پر اعتماد کررہے ہیں۔ آج حکومت اچھے موڈ میں ہے۔ معائنہ کے لیے ڈاکٹرز کی ٹیم تشکیل دی جائے گی ۔ اس موقع پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات کروانے کی بھی ہدایت کردی ۔قبل ازیں جیل میں بانی پی ٹی آئی کو دستیاب سہولیات پر رپورٹ جمع کرائی گئی، جس میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے فوری معائنے کا مطالبہ کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ ذاتی ڈاکٹر فیصل سلطان، ڈاکٹر عاصم یوسف سے معائنہ کرایا جائے۔ رپورٹ میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کسی ماہر ڈاکٹر سے بھی کرایا جا سکتا ہے کی سفارش کی گئی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی نے فرینڈ آف دی کورٹ کو بتایا وہ 2 سال 4 ماہ سے قید ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ اکتوبر 2025 تک انکی نظر 6*6 تھیں، بعد میں انہیں دھندلا نظر آنا شروع ہوا۔ بانی پی ٹی آئی کی دائیں آنکھ میں نظر دھندلانا شروع ہوگئی بعد میں کم نظر آنا شروع ہوگیا۔
بانی پی ٹی آئی کے مطابق انہیں بلڈ کلاٹ بتایا گیا۔ بانی پی ٹی آئی ایک آنکھ کے کم دکھنے کے مسئلے پر کافی پریشان دکھائی دیے۔ رپورٹ کے مطابق فرینڈ آف دی کورٹ کے ساتھ ملاقات کے دوران بانی پی کی آنکھوں سے مسلسل پانی نکلتا رہا جسے ٹشو پیپر سے صاف کرتے رہے۔ اس عمل سے وہ غیر آرام لگے۔
فرینڈ آف دی کورٹ سلمان صفدر کی رپورٹ میں مچھر مارنے کے لیے بھی فوری اور موثر اقدامات کرنے کی تجویز شامل تھی، جس میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے سیل میں مچھر اور کیڑے مارنے کے فوری اور موثر اقدامات کیے جائیں۔ عمران خان کے سیل میں خوراک کو محفوظ بنانے کے لیے ایک ریفریجریٹر فراہم کیا جائے۔ یہ بنیادی اور ضروری اقدامات ہیں جو انسان کے رہنے کے لیے ضروری ہیں، جن پر لچک کا مظاہرہ نہیں کیا جانا چاہیے۔
رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی قید تنہائی اور ٹی وی تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے کتابوں فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔
فرینڈ آف دی کورٹ کی تعریف
دوران سماعت سپریم کورٹ نے فرینڈ آف دی کورٹ کی ذمہ داری نبھانے پر بیرسٹر سلمان صفدر کی تعریف کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بیرسٹر سلمان صفدر نے بخوبی ذمہ داری نبھائی ہے۔ فرینڈ آف دی کورٹ کے کردار کو سراہتے ہیں۔ حکومت کو بھی بہترین سہولیات فراہمی پر سراہتے ہیں ۔اس موقع پر بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ مجھے 100 سے زائد کالز اور میسجز آئے ، جن میں میری اہلیہ بھی تھی۔ میں نے کہا یہ کورٹ کی امانت ہے میں نہیں بتا سکتا ۔ یہاں تک کہ اپنی اہلیہ کو بھی نہیں بتایا ۔
لطیف کھوسہ کا معاملہ
سماعت کے آغاز پر لطیف کھوسہ روسٹرم پر آگئے تو چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ نہیں سمجھتے توشہ خانہ سے متعلق اپیل غیر موثر ہوچکی ہے۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ اگر نارملی دیکھا جائے تو یہ بات درست ہے۔ ایک درخواست میں دفاع کے گواہان کی طلبی جبکہ دوسری درخواست میں کیس ٹرانسفر سے متعلق درخواست تھی۔ مخصوص حالات کے تحت عدالت اس معاملے کو دیکھ سکتی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ میری ایڈوائز ہوگی کہ متعلقہ فورم ہی ایک کیس کو سنے۔ جسٹس شاہد بلال حسن نے کہا کہ ہائیکورٹ میں مرکزی اپیلیں زیر التوا ہیں، تمام عبوری حکمنامے یکجا ہوچکے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم اپیل کورٹ کے اختیارات استعمال نہیں کر سکتے۔لطیف کھوسہ نے عدالت سے کہا کہ آپ عدلیہ کے سربراہ کے طور پر مخصوص حالات کے پیش نظر معاملہ کو دیکھ سکتے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہمیں ہائیکورٹس کا مکمل احترام ہے۔ -

وزیراعظم نے نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجرا کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد(پاکستان واچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے نیپرا کی جانب سے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجرا کا فوری نوٹس لے لیا۔وزیر اعظم کی زیر صدارت نیپرا کے نئے ریگولیشنز کے اجرا پر اعلیٰ سطح کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، عطا تارڑ، اویس لغاری، پرویز ملک، بلال کیانی، محمد علی اور احد چیمہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔وزیراعظم نے نیپرا کی جانب سے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجرا کا فوری نوٹس لے لیا ہے۔شہباز شریف نے پاورڈویژن نیپرا کو سولرصارفین کےکانٹریکٹ کے تحفظ سے متعلق نظرثانی اپیل دائرکرنے اور موجودہ کانٹریکٹس کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنائے جانے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ سولر والے 4 لاکھ 66 ہزارصارفین کا بوجھ 3کروڑ 76 لاکھ نیشنل گرڈ بجلی صارفین پر نہ پڑے۔وزیراعظم نے پاور ڈویژن کو اس سے متعلق جامع لائحہ عمل تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔
سولر صارفین سے متعلق نئے ریگولیشنز کیا ہیں؟
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیشنل گرڈ کو بجلی فروخت کرنے کے ریٹس کم کردیے ہیں۔
نئے ریگولیشنز کے مطابق پرانے سولر صارفین اپنی بجلی نیشنل گرڈ کو 25 روپے 32 پیسے فی یونٹ کے پرانے ریٹس پر ہی بیچیں گے مگر نئے صارفین کے لیے نیشنل گرڈ کو بیچی گئی بجلی کے فی یونٹ ریٹ میں 17 روپے 19 پیسے کی بڑی کمی کر دی گئی ہے۔
اب نئے صارف کو اس کی فی یونٹ قیمت 3 گنا سے بھی کم یعنی 8 روپے 13 پیسے ملے گی ۔نئے اور پرانے صارفین کے لیے نیٹ بلنگ کا بھی نیا نظام متعارف کرا دیا گیا ، صارف کا یونٹ اب سرکاری یونٹ کے برابر نہیں ہو گا، اب نیشنل گرڈ سے لی گئی ساری بجلی کی فی یونٹ قیمت حکومتی ٹیرف اور سلیبس کے حساب سے ہو گی -

عثمان طارق کے ایکشن پر تنقید، ایشون کا بھارتی کرکٹر کو کرارا جواب
ممبی (اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کے مسٹری اسپنر عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر تنقید کرنے والے بھارتی کرکٹر شری واستو گوسوامی کو بھارت کے سابق مایہ ناز اسپنر روی چندرن ایشون نے کرارا جواب دیکر خاموش کرا دیا۔بھارت کے ڈومیسٹک کرکٹر اور کمنٹیٹر شری واستو گوسوامی کی جانب سے سوشل میڈیا پر عثمان طارق کی امریکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ کے دوران بولنگ کا ایک کلپ شیئر کیا گیا۔شری واستو گوسوامی نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا حتیٰ کہ فٹبال میں کھلاڑیوں کو پنالٹی کک کے دوران روک کر کک مارنے کی اجازت نہیں ہوتی۔انہوں نے مزید لکھا یہ کیسے اوکے ہو سکتا ہے؟ ایکشن ٹھیک ہے لیکن رکنا (pause)؟ یہ بہت زیادہ ہے جب آپ گیند پھینک رہے ہوں، یہ سلسلہ اس طرح نہیں چل سکتا۔سابق بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون جو خود بھی تھوڑا رک کر گیند پھینکا کرتے تھے، انہوں نے شری واستو گوسوامی کی پوسٹ پر لکھا کہ اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ فٹبال میں ایسا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔لیکن جب بیٹر کو اس بات کی اجازت ہے کہ وہ امپائر یا بولر کو بتائے بغیر ریورس شارٹ کھیلے یا پھر جس ہینڈ سے وہ بیٹنگ کر رہا ہو اسے چینج کرے تو پابندیاں صرف بولرز تک ہی محدود کیوں ہیں؟روی چندرن ایشون نے مزید لکھا کہ بولر کو تو اس بات کی اجازت نہیں ہے کہ وہ امپائر کو بتائے بغیر دوسرے ہاتھ سے گیند کرے۔ انہیں پہلے یہ رول تبدیل کرنے چاہئیں۔بعد ازاں ایکس پر ایک اور طویل پیغام میں ایشون نے لکھا کہ بولنگ ایکشن کے لیگل ہونے کا پتہ صرف آئی سی سی کے ٹیسٹنگ سینٹر سے لگایا جا سکتا ہے لیکن آئی سی سی کے قوانین کے مطابق 15 ڈگری تک ایکشن لیگل ہے اور رہی بات بولنگ کراتے وقت رکنے کی تو میرے حساب سے یہ بالکل لیگل ہے۔گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں عثمان طارق نے امریکا کے خلاف شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
-

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج پھر بڑھ گئی
کراچی:(پاکستان واچ نیوز) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج پھر بڑھ گئی، جس کے نتیجے میں سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور ہوگیا ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج بدھ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 23 ڈالر کا اضافہ ہونے کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 5 ہزار 58 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 300 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 28 ہزار 562 روپے ہوگئی جب کہ فی 10 گرام گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 972روپے بڑھ کر 4لاکھ 53ہزار 156روپے کی سطح پر آگئی۔سونے کی قیمتیں بڑھنے کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت 120روپے کے اضافے سے 8ہزار 735روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 103روپے کے اضافے سے 7ہزار 488روپے کی سطح پر آگئی۔
-

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی بیمار
ممبئی (اسپورٹس ڈیسک )ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنے دوسرے میچ سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جارح مزاج اوپنر ابھیشیک شرما بیمار ہوکر اسپتال میں داخل ہوگئے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے ابھیشیک شرما کو معدے میں تکلیف کے باعث دہلی کے اسپتال میں داخل کیا گیا جس کے بعد کل نمیبیا کے خلاف میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک شرما کو بخار ہونے کی وجہ سے ڈرپس بھی لگائی گئیں۔واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے اپنے میچ میں امریکا کو شکست دی تھی تاہم ٹاپ آرڈر میں کپتان سوریا کمار یادیو کے علاوہ کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا تھا۔


